صحافیوں سے گفتگو میں سارا زور بھی پی ٹی آئی سے کی گئی ’’نا انصافی‘‘ پر رہا، فائل فوٹو
 صحافیوں سے گفتگو میں سارا زور بھی پی ٹی آئی سے کی گئی ’’نا انصافی‘‘ پر رہا، فائل فوٹو

بلدیہ کراچی کی ناقص کارکردگی کھل کرسامنے آرہی ہے،حافظ نعیم

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی عدم توجہی اور قبضہ میئر کی نا اہلی و ناقص کارکردگی کے باعث شہر کی بیشتر سڑکوں اور اہم شاہراؤں پر اسٹریٹ لائٹس کے ناکارہ اور بند رہنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیہ کراچی کی نااہلی اور ناقص کارکردگی بار بارکھل کر سامنے آرہی ہے، میئر شپ لینے کے فوری بعد موصوف نے اعلان کیا تھا کہ شہر بھر کی شاہراؤں اور سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس کانظام بہتر کیاجائے گا اور انہیں درست کرکےروشن کیاجائےگا مگر بدقسمتی سے دو ماہ سے زائد عرصہ ہوگیا،میئر اپنےاس اعلان کو عملی جامہ پہنانے میں ناکام رہے ہیں اور شہر اندھیروں میں ڈوب چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عملاً صورتحال یہ ہے کہ شاہراہ فیصل، راشد منہاس روڈ، نیو ایم اے جناح روڈ، یونیورسٹی روڈ، شہید ملت روڈ، جگرمراد آبادی روڈ، نیو ٹاؤن سےڈالمیا،کارسازروڈ، شاہراہ قائدین اور کئی فلائی اوورز سمیت 2درجن سےزائد سڑکیں اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے اندھیرے میں ڈوبی رہتی ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف خوف و ہراس پیدا ہو تاہے، حادثات رونما ہوتے ہیں بلکہ جرائم پیشہ عناصرکو بھی اپنی وارداتیں اور لوٹ مار کی کارروائیاں کرنے میں سہولت پیدا ہوتی ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ستم بالائے ستم تمام ڈسٹرکٹس میں اس حوالے سے کام کرنے والی صرف 5گاڑیاں ہیں جن میں سے تین ناکارہ ہیں، عملہ توموجود ہے لیکن اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کے لیے ضروری سامان میسر نہیں۔