کراچی : سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر فن پاروں کی نمائش

کراچی: پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرونک میڈیافائونڈیشن اور پی این سی اے نے سی پیک منصوبہ کے 10 سال ہونے کے موقع پر پاکستان کےماسٹرآرٹ صادقین سمیت،مشکوررضا،ناہیدرضا،گل جی، شبیہ حیدر،عاطف علی، علی شاہ، مہتاب علی، یوسف شیخ، سوزہ و دیگر آرٹسٹوں کے فن پارے نمائش کے لئے پیش کئےگئے،مہمان خصوصی قونصلیٹ جنرل چائنا ینگ ونڈونگ اورمہمانان اعزازی قونصلیٹ ایران مسعودکیانی بخش، نصرت مرزا، بیرسٹرشاہدہ جمیل و دیگرنےخطاب کیا۔ مہمان خصوصی قونصل جنرل چائناینگ ونڈونگ نے پی پی ای ایم ایف کی کوششوں کو سراہتے ہوئےکہاکہ سی پیک سے پاکستان کوخصوصی اوردنیابھرکی معیشت کوفائدہ ہوگا۔

مہمان اعزازی سمیع عبداللہ سالم الخنجری قونصل جنرل عمان نےکہاکہ زیڈایچ خرم صدر پی پی ای ایم ایف اورپوری ٹیم آرٹ کلچرومیڈیامیں بہترین کام سرانجام دے رہے ہیں۔ بیرسٹرشاہدہ جمیل نےکہاکہ پی پی ای ایم ایف نے چائناپاکستان کےتعلقات میں اہم کرداراداکیاہے،اچھی بات یہ بھی ہے کہ ہمارے ملک کےآرٹسٹوں کا کام بھی دیکھنےکوملا۔

صدر پی پی ای ایم ایف زیڈایچ خرم نےکہاکہ ہمیشہ ہم اپنے ممبروں کے ساتھ مل کر آرٹ کلچراورمیڈیا کے پروگرام کرتے ہیں ،یہ سی پیک کاپروگرام اسی طرح کی کڑی ہے جس سےپاکستان اور چائناکےتعلقات کوہمیشہ کی طرح بہترکرنے میں ہمارابھی حصہ ہے ۔ تقریب کی نظامت خورشیدحیدرنےکی،اس موقع پرمختلف ممالک کےقونصل جنرلز سمیت علی ظہیر،سمیع احمد،انیل عثمانی، نداحسین ،فداحسین سومرو،فصیح احمد ،عبدالحمید،عذرابانو، ہماناز،ارم خان،عباس شاہ، ای ایچ ٹیپو،فضل محمود،جنید احمد، مگن سنگ، مدثر عالم بھی موجود تھے۔