کراچی: سابقہ ڈرائیور 5 کروڑکی جیولری، 25 لاکھ لےاڑا

کراچی: سچل میں ٹیچرز سوسائٹی کے بنگلےمیں کام کرنیوالا سابقہ ڈرائیور 5 کروڑکی جیولری اور 25 لاکھ روپےکی رقم چوری کرکےفرار ہوگیا،گلشن اقبال میں وائٹ کرولا گینگ نےسعودی عرب پلٹ شہری کےگھرکاصفایاکردیا،مسلح ملزمان پیٹرول پمپ کےعملےسےایک کروڑ 10 لاکھ سےزائدکی رقم لوٹ کرباآسانی فرار ہوگئے،تفصیلات کےمطابق عمرہ ادائیگی کےبعدگھرلوٹنے والی فیملی کو کروڑوں روپےکےنقصان کاسامنا کرنا پڑا ، ایس ایچ او سچل کاکہناہےکہ گلزار ہجری مدراس چوک کےقریب ایک سوسائٹی میں چوری کی واردات رپورٹ ہوئی ہے ۔

ابتدائی تحقیقات میں واردات کاماسٹرمائنڈ گھر میں کام کرنیوالا سابقہ ڈرائیور ہے جسےدو ماہ قبل نوکری سے نکال دیاگیاتھا ،پولیس نےگھر پرکام کرنیوالی ماسیوں سے بھی تفتیش کی ہے جنہوں نےگھرکےملازم سابقہ ڈرائیورکو شناخت بھی کیاہے۔ایس ایچ او سچل نےمزید بتایا کہ گھرکےمالکان کمشنر سوسائٹی میں رہتے تھےاورکچھ عرصہ قبل ٹیچرز سوسائٹی میں شفٹ ہوئے تھے ،گھرکےمالکان نےسابقہ ڈرائیورکو شکایات پر نوکری سےنکال دیاتھا،ملزمان نےگھرکےتالے توڑکراورگرل کاٹ کرواردات کی ہے ۔متاثرہ فیملی عمرہ ادائیگی کے لیےبنگلہ لاک کرکےگئی تھی۔

علاوہ ازیں شاہراہ فیصل تھانےکےعلاقے گلشن اقبال بلاک 10 اے میں وائٹ کرولا گینگ نےسعودی عرب پلٹ شہری کےگھرکاصفایاکردیا،مسلح ملزمان ایک کروڑروپے مالیت کےزیورات ونقدی لوٹ کرفرارہوگئے۔ واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورکرائم سین یونٹ کو طلب کرکے جائے واردات سےشواہدجمع کرکے تفتیش شروع کردی۔ایس پی گلشن اقبال عزیراحمد نےبتایا کہ واردات سال 2019 میں سعودی عرب سےکراچی آکرسکونت اختیارکرنیوالے شہری شفیع الحسن کے گھر ہوئی ہے۔

لوٹی جانیوالی رقم میں غیر ملکی کرنسی بھی شامل تھی انہوں نے بتایاکہ واردات کےوقت صرف متاثرہ شہری کی اہلیہ گھرمیں موجود تھیں، گھر میں واردات کے لیےتین ڈاکوداخل ہوئےاور ملزمان مجموعی طور پرایک کروڑروپےسےزائدمالیت کےزیورات و نقدی لوٹ کرفرار ہوگئے۔ دریں اثنااورنگی پاکستان بازار تھانےکی حدودمیں ملزمان پیٹرول پمپ کےکیشئر سے 30 لاکھ روپے لوٹ کےفرار ہوگئے اور تھوڑی دیر بعد ایک اور واردات میں سائٹ ایریامیں پیٹرول پمپ کاکیش لےجانیوالاعملہ 80 لاکھ روپےگنوابیٹھا۔