کراچی میں قبر کیلیے پانچ لاکھ روپے تک وصولی کا انکشاف

کراچی: شہر میں قبر کیلیے پانچ لاکھ روپے تک وصولی کا انکشاف۔تفصیلات کے مطابق  کراچی کے شہریوں کا مرنا بھی محال ہوگیا ہے اور اپنے لوگوں کیلیے اپنے پیاروں کیلیے قبر تک بھی میسر نہیں ہے، مہنگائی نے جہاں تمام چیزوں کو متاثر کیا وہاں مرنا بھی مشکل ہو گیا غریب اور متوسط طبقے کے شہریوں کے تدفین کا عمل بھی مشکل اور تکلیف دہ ہوگیا ہے۔

کراچی کے قبرستانوں میں پہلے تو جگہ ہی میسر نہیں اگر مل جائے تو سرکاری فیس کے بجائے اضافی رقم وصول کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے تدفین کا عمل بھی شہریوں کو دشوار ہوگیا ہے کراچی میں مجموعی طور پر 213قبرستان ہے  بلد یہ عظمی کراچی کی حدود میں 38قبرستان پے  ہرقبرساتوں میں قبر کی الگ الگ قیمتیں  ہے بہت سے قبرساتوں پرکچھ عناصر کا قبضہ  بھی ہے جہاں قبروں کی من مانی قیمت وصول کی جا رہی ہے۔

کراچی میں جس طرح مختلف لینڈ کنٹرول ایجنسی ہے اسی طرح قبرستان  بھی مختلف لینڈ کنٹرول ایجنسیوں کے پاس ہے، کراچی میں سب سے زیادہ قبرستان بلدیہ عظمی کراچی کے ماتحت ہیں۔

ان قبرستانوں میں عیسی نگری، سخی حسن ، محمد شاہ ، عظیم پورہ، چکرا گوٹھ، کورنگی ، سوسائٹی ، ماڈل کالونی ، یاسین آباد، میوہ شاہ، پاپوش نگر، لیاقت آباد سمیت متعدد بڑے قبرستان ہے جو کے ایم سی کی حدود میں آ تے ہے تاہم یہاں پر جگہ ختم ہونے کی وجہ سے سالوں سے تدفین پر پابندی عائد ہے۔

کے ایم سی نے نارتھ کر اچی میں شاہ محمد قبرستان بنایا تھا تاہم اب وہ بھی مکمل طور پر بھر چکا ہے، شہر میں قبرستانوں کے فقدان کے سبب اب شہریوں کو پیاروں کے لئے قبر تک بھی میسر نہیں ہے۔

قبرستانوں میں  نئے فارمولے کے تحت تدفین ہو رہی ہے اگر کسی عزیز کی قبر وہاں موجود ہے تو اس میں ہی تدفین کی جا رہی ہے لیکن اس کے لئے بھی خطیر رقم وصول کی جا رہی ہے۔

کراچی کے تمام قبرستان مکمل طور پر بھر چکے ہے جہاں اب تدفین کی گنجائش نہیں ہے اس مہنگائی کے دور میں  کراچی میں مرنا بھی مشکل ترین مرحلہ ہو گیا قبرستانوں میں جگہ ختم ہو گئی ہے اس کے لئے کو ئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔

کراچی میں اس وقت قبرستان بھی کرپشن گڑھ بن چکا ہے بلدیہ عظمی کر اچی کے قبرستانوں میں قبر کی سرکاری قیمت 14500روپے جبکہ قبرستان کا عملہ 25سے 50ہزار روپے تک وصول کررہا ہے۔

سب سے زیادہ ریٹ سوسائٹی قبرستان میں ہے جہاں ایک سے پانچ لاکھ روپے تک کی قبر فروخت کی جا رہی ہے جبکہ میوہ شاہ اور پاپوش نگر قبرستان مبینہ طور پر مافیاز کے کنٹرول میں ہے جہاں کے ایم سی کا عملہ داخل بھی نہیں ہوسکتا۔

کے ایم سی حکام کے مطابق پاپوش نگر قبرستان میں تو نامعلوم عناصر نے کے ایم سی کے عملے پرفائرنگ بھی کی تھی جبکہ چند سال قبل کر اچی کی بلدیاتی قیادت نے چیف سیکریٹری، ریونیو افسران اور ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ  میٹنگ کی تھی اور ہر ضلع میں 1500ایکڑ اراضی یر ضلع میں قبرستان کے لئے مانگی تھی لیکن اس پر صرف ضلع غربی کے ڈپتی کمنشر کی جانب سے 55ایکڑ اراضی قبرستان کے لئے دی گئی تھی لیکن اس پر بھی مبینہ طو رپر لینڈ مافیا نے قبضہ کر لیا۔

کراچی میں کسی قبرستان میں جگہ میسر نہیں ہے اور نا ہی بلدیاتی اداروں ، سندھ حکومت ، یا کسی اور لینڈ کنٹرول ایجنسی نے قبرستانوں کے لئے جگہ مختص کی ہے کر اچی میں کے ایم سی ، انجمنوں ، فلاحی اداروں ، دیگر لینڈ کٹرول ایجنیسوں کے پاس جو قبرستان ہے وہ تمام کے تمام بھر چکے ہیں۔