جامعہ کراچی: 26 طلبا وطالبات کو پی ایچ ڈی،100 کو ایم فل کی اسناد تفویض

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی نے 136طلباوطالبات کو ایم فل،پی ایچ ڈی،ایم ایس اورایم ڈی کی ڈگریاں تفویض کردی ۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کی زیر صدارت منعقدہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈریسرچ بورڈ (اے ایس آربی)کے حالیہ اجلاس میں 26 طلباوطالبات کو پی ایچ ڈی،100طلباوطالبات کو ایم فل،07 طلبہ کو کورس ورک(30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ایم ایس،دوکو ایم ایس (ماسٹرآف سرجری) اور ایک طالبعلم کو ایم ڈی (ڈاکٹر آف میڈیسن) کی ڈگری تفویض کی گئی۔رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر عبدالوحیدکے مطابق پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں شبیر احمد(اطلاقی معاشیات)،ثناء اورنگزیب، مدیحہ ستار،رومیسہ ذاکر(حیاتی کیمیاء)،محمد انس(کیمیاء)،سلیم سیف اللہ (کیمیاء ایچ ای جے)،خالق احمد(کمپیوٹرسائنس)،ثمینہ امتیاز،خزران صدیقی(جینیات)، صالحہ رضی اللہ (تاریخ)،سیدہ تسنیم زہرہ(اسلامک لرننگ)،شرمیلاء فاروقی،خرم فیضان(قانون)،نازش (میرین بائیولوجی)،فرحانہ نیازی(ابلاغ عامہ)،ایمن فاطمہ،روزینہ راشد(خردحیاتیات)،محمد بہروزنعیم خان(مالیکیولر میڈیسن)،سمیراانصاری(فارماسیوٹیکل کیمسٹری)،کنول افتخار،شیریں صدرالدین(فارماکولوجی)،نوشین جی ایم(نفسیات)،نصرت(سندھی)،راشد منظور(سماجی بہبود)،حامدہ(عمرانیات) اور شہلا(شماریات) شامل ہیں۔ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں غلام عباس،الماس سلیم،ثمرہ علی،عروسہ خان،ایم عمارقریشی(اطلاقی معاشیات)،عائشہ احمد سومرو،سحر آصف،ثمرین احمد، رئیسہ رشید(حیاتی کیمیاء)،زنیراعمران،اُنیبہ خالد،سدرہ کنول(بائیوٹیکنالوجی کبجی)،ثمرہ طارق،اریبہ حیدر،حراناز،عروج رحمان،الساء سعید،ماریہ راہی(نباتیات)،اظہرمنظور(نباتیات آئی ایس ایچ یو)،حمادظفر،محمد عدنان منصوری(بزنس ایڈمنسٹریشن)،عامر ارشد،جویریہ خاتون،انعم گل،رمیز احمد،ماہین ریاض،محمد طحہٰ قریشی،وسیمہ انجم،ثاقبہ ریاض،زنیرہ حمید،بشریٰ انیس،محمد انور(کیمیاء)،اقصیٰ اعجاز،ثناء،مونیسہ یونس،غلام مرتضیٰ،محمد عابد(کیمیاء ایچ ای جے)، عالیہ پروین،حافظہ نمرہ،عفیفہ طارق (کلینکل سائیکولوجی)،گوہرعلی،جاوید علی ناریجو(جرمیات)،ہماسحر(معاشیات)،شمائلہ قیصر(انگریزی)،سدرہ سراج الدین(فوڈسائنس اینڈٹیکنالوجی)،عظمیٰ مظاہر(جینیات)،اِرماانور(جغرافیہ)،حراعلی شاہ(ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز)،غزالہ رفیق، امینہ، عبادالرحمن،غلام مرتضیٰ مہروی،حافظ عبداللہ منصور سلیمان،سلمان حسین (اسلامک لرننگ)،امینہ ثناء،حمیراجمشید (لائبریری اینڈانفارمیشن سائنسز)،صفیہ سکندری(عمرانیات)،سید معاذگیلانی،طاہرہ،رمشاء،احمد جلیل،اسماء بیگم(خردحیاتیات)،ندیم،بشریٰ واحد(میرین بائیولوجی)،عائشہ،عمر غنی(ریاضی)، حرااحمد،حمیراصدیقی،نورفاطمہ،حراجاوید،فوزیہ نورین(مالیکیولرمیڈیسن)،فریحہ گوہر(فارماسیوٹیکل کیمسٹری)، مدیحہ مسعود(فارماسیوٹیکس)،شہنیلاجمیل (فارماکوگنوسی)، قرۃ العین اور قدسیہ بصری(فارماکولوجی)، عروسہ کنول(فارمیسی پریکٹس)،حبہ حق (فزکس)،حراضمیر،لبنیٰ انورآرائیں (فعلیات)،جانی خان(نفسیات)،ابرارملک،ارمان احمد،اُسامہ اعجاز،وقارعبید،احسن جیلانی،ایس ایم علی واصف،زیست غنی،عائشہ اسلم(پبلک ایڈمنسٹریشن)،محمد انس،انعام اللہ،محمد مجیب الرحمن،حافظ محمد خرم اقبال،محمد عمران،توصیف احمد(قرآن وسنہ)،ماریہ اعجاز(شماریات)،انیلا (ٹیچرایجوکیشن)،سبین ارشاداحمد خان(اُردو)، بلقیس بانواورایم آصف خان (ویمنزاسٹڈیز)شامل ہیں۔ایم ایس (ماسٹرآف سرجری) کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹرے جئے کمار(اوپتھل مولوجی)،ڈاکٹر مدثرحسین(آرتھوپیڈکس سرجری)جبکہ ایم ڈی(ڈاکٹر آف میڈیسن) کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر بہرام خان کھوسوشامل ہیں اور ایم ایس کورس ورک(30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ڈگری حاصل کرنے والوں میں محمد نوید اختر(کامرس)،شیرازشریف بلوچ(کمپیوٹرسائنس)،عنمبرین ممتاز(تعلیم)،محمد ثاقب (انوائرمینٹل اسٹڈیز)،ظفرعلی جغرافیہ آرایس/ جی آئی ایس)،فضلِ رحمن اوروقاص جاوید(ابلاغ عامہ)شامل ہیں۔