عورت کی زندگی میں آنیوالا دوسرا مرد سانپ، نادیہ خان

لاہور: معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان نے خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خود کو مضبوط رکھیں اور کسی بھی صورت کوئی خاتون کبھی کسی مرد کے آگے بالکل کمزور نہ پڑے، انہیں اپنے دل کا حال نہ بتائے، کیوں کہ ایسا کرنے سے وہ مرد ان کا غلط فائدہ اٹھاتے ہیں اور ایسے مرد سانپ کی طرح ہوتے ہیں۔نادیہ خان نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے عورتوں کو درپیش مسائل پر کھل کر بات کی۔عام طور پر خواتین جب ایک بار اونچائی سے گرتی ہیں تو زیادہ تر امکان یہی ہوتا ہے کہ انہیں دوبارہ بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ایسے ہی وقت میں وہ کمزور پڑ جاتی ہیں لیکن اس وقت ہی انہیں مضبوط ہونا چاہیے۔ جب خواتین کمزور پڑتی ہیں، وہ طلاق یا کسی سے تعلقات ختم ہونے کے دور سے گزر رہی ہوتی ہیں، تب ان کے پاس بہت سارے لوگ انہیں سہارا دینے کے لیے آتے ہیں اور وہ ان کا ہمدرد بننے کا ڈراما کرتے ہیں۔ خواتین کو کسی بھی صورت میں کسی مرد کو اپنے دل کا حال نہیں بتانا چاہیے، انہیں کسی مرد کے سامنے رونا نہیں چاہیے۔