بھارت نےمقررہ اوورز میں4 وکٹوں کے نقصان پر410 رنز بنائے، فائل فوٹو
بھارت نےمقررہ اوورز میں4 وکٹوں کے نقصان پر410 رنز بنائے، فائل فوٹو

ورلڈ کپ: بھارت نے جیت کیلیے نیدرلینڈ کو411 رنز ہدف دیدیا

بنگلورو: بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 45ویں میچ میں بھارت نے نیدرلینڈزکے خلاف مقررہ اوورز میں4 وکٹوں کے نقصان پر410 رنز بنائے اس طرح نیدر لینڈ کو جیت کیلیے411 رنز کا ہدف دیدیا۔

بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اوپنرز ٹیم کو 100 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا، تاہم شبمن گل 51 جبکہ کپتان روہت شرما 61 جبکہ ویرات کوہلی 50 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ کے ایل راہول نے102رنزبنائے۔شریاس ایر128 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے روئیلوف وین ڈیر مروے، باس ڈی لیڈز اور پال وین میکرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت کے شہر بنگلور میں کھیلے جار ہے میچ میں میزبان بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کے ہاتھوں میں ہے جبکہ نیدرلینڈز کواسکاٹ ایڈورڈز لیڈ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں اب تک اپنے 8،8 میچز کھیل چکی ہیں جن میں بھارت تمام میچز میں ناقابل شکست رہا اور 16 پوائنٹس کیساتھ پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے۔