امریکا: ٹریفک حادثات میں مرے جانوروں کا گوشت کھانے والی خاتون

اوریگون:  امریکا میں چار سال سے قدرتی مقامات میں رہائش اختیار کرنے والی خاتون کا دعویٰ ہے کہ وہ سڑک پر مارے گئے جانوروں کو گوشت کھاتی ہیں تاکہ ان کی موت بےمقصد نہ ہو۔امریکی ریاست اوریگون سے تعلق رکھنے والی مینڈرس بارنیٹ ایک حیرت انگیز دعوے کے بعد کافی وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ ہفتے کے سات دن اور 24 گھنٹے بغیر کسی گھر کے قدرتی مقامات میں رہتی آئی ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اس دوران کار حادثے میں مارے گئے جانوروں کا گوشت بھی کھاتی رہی ہیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ ایسا کرنے سے ان جانوروں کی موت رائیگاں نہیں جائے گی ۔32 سالہ مینڈرس بارنیٹ نے ساؤتھ ویسٹ نیوز سروس کو شہری زندگی کٹ کر خانہ بدوشوں والی زندگی کے تجربے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا اس دوران وہ اچھے طریقے سے جان گئی ہیں کہ کونسا مرا ہوا جانور کتنا تازہ ہے۔