میرے پاس فارم 45 کے جو نتائج موجود ہیں اس میں آزاد امیدوار کو زیادہ ووٹ ملے ہیں، فائل فوٹو
میرے پاس فارم 45 کے جو نتائج موجود ہیں اس میں آزاد امیدوار کو زیادہ ووٹ ملے ہیں، فائل فوٹو

قبضہ میئر مرتضیٰ وہاب کےخلاف عدم اعتماد لائیں گے،حافظ نعیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے سٹی کونسل اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی نے ہاؤس کو اسی طرح غیر جمہوری طریقوں سے چلانے اور اکثریت نہ ہونے کے باوجوداپنی مرضی سے سرکاری قرار داروں کو منظور اور اپوزیشن کی قراردادوں کو نامنظورکرنےکی کوشش کی تو جماعت اسلامی اس غیر جمہوری اور غیر قانونی رویےکےخلاف مزاحمت کرے گی اور بات قبضہ میئرکےخلاف عدم اعتماد تک بھی جائےگی۔ انہوں نےکہاکہ پیپلز پارٹی ایک طرف ساتھ چلنے اور مل کرکام کرنے کی بات کرتی ہے اور خود ہی کونسل میں غیر جمہوری اقدامات اور رویہ اختیارکرکےماحول کوخراب کرتی ہے۔

ہم نےگزشہ اجلاس کے بعد پیش کش کی تھی کہ کونسل کے اجلاس میں بجٹ لائیں، 246یوسیزکے بجٹ میں اضافہ کریں ہم تعاون کریں گے لیکن آج بھی انہوں نے سرکاری بینچوں کو مطلوبہ تعداد میں حمایت نہ ہونے کے باوجود حکومتی قرار داد پر رائے شماری کے بغیر ہی اپنی قرارداد کو منظورکرلیاگیا۔ جماعت اسلامی کے الیکٹرک کے ذریعے میونسپل چارجز کی وصولی کو مسترد کرتی ہے یہ معاملہ عدالت میں ہے اورعدالت نے اس پر حکم امتناع دیا ہوا ہے۔

کے الیکٹرک خود ایک نادہندہ ادارہ ہے اور قبضہ میئر اس کے ذریعے کے ایم سی کاریونیو بڑھانے کی کوشش کر کے اس کراچی دشمن ادارے کو نوازنےکی کوشش کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی 15سال تک حکومت کرتی رہی ہے لیکن اس نے کراچی کو اس حق نہیں دیا۔ پی ایف سی ایوارڈجاری نہیں کیا۔