مگر مچھ کے پیٹ سے زندہ باہر آنیوالے کو دیکھ کر لوگ حیران

بیجنگ: انٹرنیٹ پر اکثر کئی ویڈیوز دیکھنے والوں کو افسوس کرنے اور خوف میں مبتلا کردیتی ہیں جن کا اثر انسانوں پر کچھ وقت تک رہتا ہے لیکن اس مرتبہ ایک ویڈیو نے کچھ ہی دیر میں یہ سب کچھ ضائع کردیا۔سوشل میڈیا پر ایک حیرت انگیز ویڈیو وائرل ہوئی جسے دیکھنے والے افسوس اور خوف میں مبتلا ہوئے تاہم کچھ دیر بعد لوگوں نے اس کی حقیقت جان کر اس پر حیرانی کا اظہار کیا۔

ویڈیو میں ایک شخص کو مگر مچھ کے پیٹ کے اندر سے زندہ باہر آتے ہوئے دیکھا گیا جس پر لوگ اس واقعے کی ابتدائی تکلیف کے بارے میں سوچ کر ڈر و خوف کا شکار ہوگئے تاہم حقیقت نے یہ سب کچھ ضائع کردیا۔ویڈیو دیکھنے والوں کو بعد میں پتا چلا کہ یہ مگرمچھ اصلی نہیں بلکہ روبوٹ ہے۔