APP02-01 KARACHI: January 01 - People sitting around wooden fire to keep them warm during chilled weather in city. APP Photo by M. Saeed Qureshi

آئندہ ماہ کراچی میں سردی کی شدت بڑھنے کی توقع

کراچی : شہر قائد میں تیزہواؤں کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوری میں یہ شدت مزید بڑھنے کی توقع ہے،آئندہ 24 گھنٹوں میں خشک موسم کیساتھ تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ جنوری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اورخشک رہے گا تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی اورپڈعیدن میں دھند اوراسموگ کا امکان ہے۔