امریکی شہری کو پارک سے ملنے والا شیشے کا ٹکڑا ’ہیرا‘ نکلا

آرکنساس: امریکی شہری کو پارک سے ملنے والا شیشے کا ٹکڑا 4.87 قیراط کا ہیرا نکلا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست آرکنساس میں شہری ایونز اپنی دوست کے ہمراہ پارک کی سیر کیلئے گیا وہاں چہل قدمی کے دوران اسے شیشے کی طرح شفاف اور چمکتا ہوا ایک ٹکڑا ملا جسے اس نے اٹھا لیا۔

رپورٹ کے مطابق شیشے کا ٹکڑا چند ہفتے اپنے پاس رکھنے کے بعد ایونز کو اسے جاننے میں دلچسپی ہوئی اور اس کے بیٹے نے بھی اسے پارک کی انتظامیہ کے ساتھ شیئر کرنے کا کہا۔

پارک انتظامیہ نے بتایا کہ شہری کی جانب سے کافی ای میلز موصول ہوئیں کہ اسے پارک سے کوئی چمکتی ہوئی چیز ملی ہے جس پر ہم نے تحقیق کی تو پتا چلا کہ یہ اصلی ہیرا ہے، وہ بہت خوش نصیب ہیں کہ ایونز نے انہیں قیمتی ہیرا واپس لوٹا دیا ہے۔

شہری ایونزکو پارک میں چہل قدمی کے دوران  شیشے کی طرح شفاف اور چمکتا ہوا ایک ٹکڑا ملا جسے اس نے اٹھا لیا