گھریلو صارفین کیلئے سوئی سدرن گیس کا نیا ٹیرف نافذ العمل

کراچی: شہر میں سوئی گیس کی شدید قلت اورمختلف اوقات میں غیرفراہمی کے باوجود سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا کی ہدایت پر گھریلو صارفین کے ماہانہ نرخوں کا تخمینہ اورادائیگی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نئے ٹیرف کا اطلاق نومبرسے نافذ العمل ہوگیا ہے اورنئی پالیسی کے تحت گھریلو صارفین کو دو کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے ایک کیٹیگری نان پروٹیکٹڈ اور دوسری پروٹیکٹڈ ہیں اس تقسیم کے تحت وہ گھریلو صارفین جنہوں نے 4 ماہ کے دوران یعنی نومبر سے فروری تک اوسطا 91CM یا اس سے زیادہ گیس استعمال کی ہو وہ نان پروٹیکٹڈ کہلائے گا جب کہ 90 سے کم پروٹیکٹڈ کہلائے گا۔