ساس میرا میک اپ استعمال کرتی ہے، بیوی نے طلاق مانگ لی

آگرہ: بھارت کے شہر آگرہ میں ایک بیوی نے ساس کے بغیر اجازت میک اپ استعمال کرنے پر شوہر سے طلاق مانگ لی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے اپنے شوہر پر الزام لگایا کہ میرا اور میری بہن کا بغیر اجازت میک اپ استعمال کرنے پر ساس سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد شوہر نے دونوں بہنوں کو گھر سے باہر نکال دیا۔

مالپورہ کی دو بہنوں کی شادی ایک ہی گھر کے دو بیٹوں سے ہوئی تھی۔خاتون نے مزید کہا کہ ہم دونوں بہنیں دو مہینے سے اپنے ماموں کے گھر رہ رہے ہیں اور طلاق کیلئے بضد ہیں۔خاتون کا کہناتھا کہ معاملہ اب اجازت کے بغیر کاسمیٹکس کے استعمال تک محدود نہیں رہا بلکہ شوہر انہیں ماں کے کہنے پر گھریلو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے ۔