کمشنر راولپندی کو 25 کروڑ میں خریدا گیا،راجہ ریاض

فیصل آباد(امت نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ریاض احمد نے کہاکہ لیاقت چٹھہ نے کل بہت بڑا الزام لگایا، 20 سال تک لیاقت چٹھہ کی سروس فیصل آباد میں تھی، لیاقت چٹھہ فیصل آباد کے کرپٹ ترین مجسٹریٹ تھے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ریٹائرمنٹ کے وقت پہ آ کے لیاقت چٹھہ نے الزام لگایا،پی ٹی آئی کی عادت ہے جہاں ہار جائیں وہاں پیسہ اور الزامات شروع کر دیتے ہیں، پنڈی کے کمشنر کو 25 کروڑ میں اوورسیز پاکستانیوں نے خریدا، لیاقت چٹھہ نے نیو یارک میں 4 بیڈ روم کے فلیٹ لے کر سنگین الزامات لگائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نگران وزیر داخلہ لیاقت چٹھہ کا نام فوری ای سی ایل میں ڈالیں، ایک فیصل آباد کا اوورسیز بھی شامل ہے جس کے کہنے پہ سارا ڈرامہ کیا گیا۔ علی امین گنڈا پور عمران خان کا 9 مئی کا فرنٹ مین تھا، اگر علی امین گنڈا پور وزیر اعلی کے پی کے بنا تو یہ لشکر لیکر وفاق پر چڑھائی کرے گا، عمران خان اور علی امین گنڈا پور ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن اور دیگر جماعتوں سے التجا ہے پاکستان کیلئے مل کر آگے بڑھیں۔رانا ثنا اﷲ کی پرفارمنس بہت اچھی ہے جس کی وجہ سے ہم پنجاب میں حکومت بنانے جا رہے ہیں۔