اظہر محمود پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کیلئے مضبوط امیدوار

 

لاہور (اُمت نیوز) سابق آل راؤنڈر اظہر محمود پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹ کے لیے الگ الگ ہیڈ کوچز کا فیصلہ کیا ہوا ہے جس کے لیے اشتہار بھی دیا ہے لیکن اس دوران پی سی بی کے کوچز کے لیے معاملات طے پا چکے ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے اسسٹنٹ کوچ کے لیے دو روز قبل اشتہار دیا گیا تھا، درخواستیں جمع کرانے کے لیے آخری تاریخ 20 اپریل ہے جبکہ ہیڈ کوچز کے لیے درخواستیں 15 اپریل تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق آل راؤنڈر اظہر محمود وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹ کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے اور اس کا اعلان 20 اپریل کے بعد ہی کیا جائے گا تاکہ تمام رسمی کارروائیاں مکمل ہو سکیں۔

اسی طرح ہیڈ کوچز کا اعلان بھی 15 اپریل کے بعد متوقع ہے، وائٹ بال کے ہیڈ کوچ کے لیے گیری کرسٹن اور ریڈ بال کے ہیڈ کوچ کے لیے جیسن گلیسپی کے ساتھ معاملات طے پا چکے ہیں۔

اظہر محمود اس سے قبل بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ رہ چکے ہیں، وہ پی ایس ایل کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ کے اس وقت باؤلنگ کوچ ہیں۔

اظہر محمود کو کوچنگ کا تجربہ ہے اور وہ اسسٹنٹ کوچ کے مطلوبہ معیار پر پورا اترتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔