امریکا کا درخواست ویٹو کرنے کا اقدام غیر منصفانہ اورغیراخلاقی ہے، فائل فوٹو
امریکا کا درخواست ویٹو کرنے کا اقدام غیر منصفانہ اورغیراخلاقی ہے، فائل فوٹو

امریکا نے فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت سے متعلق درخواست ویٹو کردی

نیویارک: سیکیورٹی کونسل کے ارکان کی اکثریت کی حمایت کے باوجود فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت سے متعلق قرارداد منظور نہ ہوسکی، امریکا نے فلسطین کی اقوام متحدہ میں رکنیت سے متعلق درخواست ویٹو کردی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق اجلاس میں سلامتی کونسل کے 12 ارکان نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت دینے کی حمایت کی تھی تاہم امریکا نے رکنیت سے متعلق درخواست ویٹو کردی۔

خبرایجنسی کے مطابق فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت سے متعلق قراردار پر برطانیہ اور سوئیزرلینڈ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

فلسطینی ایوان صدر نےامریکی ویٹو پر ردعمل دیتے ہوئے  کہا کہ امریکا کا درخواست ویٹو کرنے کا اقدام غیر منصفانہ اورغیراخلاقی ہے، امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔

فلسطینی مندوب ریاد منصور نے جذباتی انداز اپناتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے عزم کوشکست نہیں دی جاسکتی، ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔

 اسرائیل کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں شرمناک تجویز مسترد کردی گئی، دہشتگردی پر فلسطینی ریاست کو انعام نہیں دیاجائےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔