پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

کراچی (اُمت نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، سٹاک مارکیٹ میں 481 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 71 ہزار 391 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ سٹاک مارکیٹ 16 اپریل کو 71 ہزار 92 پوائنٹس کی سطح پر پہنچی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 620 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 70 ہزار 909 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں بھی اضافے کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروبار کے دوران انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔