سعودی عرب کی سیکیورٹی کے لیے امریکا نے بڑا معاہدہ کر لیا

سعودی عرب(اُمت نیوز)سعودی عرب اور امریکا کے درمیان خلیجی ملک کے دفاع کے حوالے سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کی خبر سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان سعودی عرب کی سیکیورٹی کو لے کر معامدہ طے پایا گیا ہے، جس کے تحت امریکا خلیجی ریاست کے دفاع میں مدد فراہم کرے گا۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز سعودیہ اور امریکا کے حوالے سے رپورٹ سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے معاہدے کو حتمی شکل دی گئی ہے، جبکہ اس معاہدے کو ریاض اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کی حوصلہ افزائی کرنے کی ایک کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔

ممکنہ طور پر سامنے آنے والے اس معاہدے کو امریکی سمیت دیگر حکام کی جانب سے کئی ہفتوں کی کوششوں کے بعد ٹیلی گراف کیا گیا تھاجبکہ یہ معاہدہ ایک وسیع پیکج کا حصہ ہے، جس میں سعودی سول نیوکلئیر معاہدہ، فلسطینی ریاست کا قیام، غزہ کی جنگ کے خاتمے کی طرف اقدامات شامل ہیں۔

اس معاہدے کا ایک مقصد جنگ بندی کی ایک کوشش بھی قرار دیا جا رہا ہے، واضح رہے کئی مہینوں سے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔