ایران جنگ: 28 مارچ تا دو اپریل۔ اپ ڈیٹس

ایران جنگ پر تازہ ترین اپ ڈیٹس

               
  April 3, 2026 · Live
Tuesday, 31 March 2026 – 20:21 #
ایرانی پاسداران انقلاب کا خطے میں امریکی کمپنیوں پر حملے کرنے کا اعلان

تہران: ایرانی پاسداران انقلاب نے خطے میں امریکی کمپنیوں پر حملے کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ ایران پر حملے کے جواب میں یکم اپریل سے خطے میں امریکی کمپنیوں کو نشانہ بنائیں گے۔

پاسداران انقلاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران میں ہر دہشت گرد حملے کے بدلے ان کمپنیوں کو اپنے یونٹس میں تباہی کی توقع رکھنی چاہیے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ خطے میں امریکی کمپنیوں پر حملے ایرانی وقت کے مطابق یکم اپریل بدھ کی رات 8 بجے سے شروع ہوں گے۔

اس سے قبل پریس بریفنگ کے دوران امریکا کے وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا تھا کہ امریکا کے پاس آپشن بہت زیادہ اور ایران کے پاس آپشن محدود ہیں۔ آنے والے دن ایران جنگ کےلیے فیصلہ کُن ہوں گے اور ایران کچھ نہیں کر سکے گا۔

Tuesday, 31 March 2026 – 20:18 #
پاک چین نے جنگ ختم کرنے کے لیے 5 نکاتی امن ایجنڈا جاری کر دیا
اسلام آباد ،بیجنگ : چین اور پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے 5 نکاتی مشترکہ اقدام کا اعلامیہ جاری کردیا، جس کے مطابق دونوں ممالک نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔  پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 31 مارچ کو اسحاق ڈار اور وانگ ژی کی ملاقات کے دوران خلیج اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے خطے میں امن و امان کی بحالی کے لیے دونوں ممالک نے یہ پانچ نکاتی اقدامات تجویز کیے ہیں۔… مزید پڑھیں
Tuesday, 31 March 2026 – 19:04 #
پاکستان اپنے پرچم تلے دوسرے ملکوں کے جہاز آبنائے ہرمز سے گزارے گا،بلومبرگ کا دعویٰ
اسلام آباد / تہران : عالمی خبر رساں ادارے ‘بلوم برگ’ نے انکشاف کیا ہے کہپاکستان اپنی اہم تجارتی ضروریات پوری کرنے کے لیے دوسرے ممالک کے بحری جہازوں کو اپنا پرچم (Flag) استعمال کرنے کی اجازت دینے پر غور کر رہا ہے۔ یہ پیش رفت ایران کی جانب سے پاکستانی پرچم بردار 20 مزید جہازوں کو آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) سے گزرنے کی اجازت ملنے کے بعد سامنے آئی ہے۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے پاس اس وقت خلیج فارس میں اتنی بڑی تعداد میں اپنے جہاز موجود نہیں ہیں کہ وہ 20 جہازوں کے… مزید پڑھیں
Tuesday, 31 March 2026 – 17:59 #
جنگ صرف ٹرمپ کی شرائط پر ختم ہوگی , امریکی وزیر دفاع

واشنگٹن : امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگزیتھ نے عالمی تنازعات اور سیکیورٹی صورتحال پر سخت موقف اپناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دنیا میں جاری جنگیں صرف صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شرائط پر ہی ختم ہوں گی۔

پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ اگر ایران امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ کسی معاہدے پر رضا مند نہ ہوا تو امریکی فوج ’مزید شدت سے‘ کارروائیاں جاری رکھے گی۔

پینٹاگون میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران میں حکومت تبدیل ہو چکی ہے اور ملک کی نئی قیادت کو چاہیے کہ وہ ’پچھلی قیادت سے زیادہ سمجھ دار‘ ہو۔

پیٹ ہیگسیتھ کے بعد امریکہ کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف ڈین کین نے بھی بریفنگ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی نیوی نے 150 سے زیادہ بحری جہازوں کو تباہ کر دیا ہے اور امریکی بی 52 بمبار طیاروں کے مشن بھی شروع ہو چکے ہیں۔

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ حملے کرنے کے لیے امریکہ کی طاقت بڑھ رہی ہے جبکہ ایران کی کم ہو رہی ہے اور ’صدر ٹرمپ وہ سب کچھ کر رہے ہیں جو کرنے کی کسی دوسرے صدر میں ہمت نہیں تھی۔‘

پینٹاگون میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ایران کی جانب سے داغے جانے والے میزائلوں کی تعداد سب سے کم رہی۔

انھوں نے کہا کہ ’ایرانی فوج کا مورال ختم ہو رہا ہے جس کی وجہ سے فوجی بھاگ رہے ہیں اور عسکری قیادت میں مایوسی پائی جاتی ہے۔‘

امریکی وزیر دفاع نے بتایا کہ ہفتے کے آخر میں وہ ان فوجیوں سے ملے جو عسکری کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

پیٹ ہیگسیتھ کے مطابق امریکی فوج حوصلے میں ہے، اس کی اپنے مشن پر مکمل توجہ ہے اور وہ کام کو ’جلد‘ ختم کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے نیٹو (NATO) ممالک اور دیگر اتحادیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب امریکہ دوسروں کے تحفظ کا اکیلا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔

وزیر دفاع نے واضح کیا کہ یوکرین اور دیگر خطوں میں جاری تنازعات کا خاتمہ امریکی مفادات اور صدر ٹرمپ کے وژن کے مطابق ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ ایک ایسی فتح اور امن کا خواہاں ہے جو اس کی اپنی شرائط پر مبنی ہو، نہ کہ بین الاقوامی اداروں یا دیگر ممالک کی مرضی پر۔

نیٹو ممالک کے رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ جب امریکہ نے مدد مانگی تو اتحادیوں نے تعاون کے بجائے ”سوالات اٹھانے“ پر اکتفا کیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ کئی ممالک صرف امریکی دفاعی چھتری کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں لیکن جب عملی اقدام کی باری آتی ہے تو پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔

Tuesday, 31 March 2026 – 17:27 #
اسرائیلی حملے میں میجر جنرل جمشید اسحاقی اہلخانہ سمیت شہید، پاسدارانِ انقلاب کی تصدیق

تہران : ایران کی سپاہِ پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی مسلح افواج کے اعلیٰ افسر اور جنرل اسٹاف چیف کے مشیر، میجر جنرل جمشید اسحاقی ایک حالیہ حملے میں اپنے اہلخانہ سمیت جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ایرانی میڈیا پر جاری کیے گئے پاسدارانِ انقلاب کے سرکاری بیان کے مطابق، میجر جنرل جمشید اسحاقی پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ اپنے خاندان کے ہمراہ موجود تھے۔ بیان میں حملے کی جگہ اور وقت کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، تاہم اس واقعے کو ایران کی فوجی قیادت کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

Tuesday, 31 March 2026 – 17:14 #
یورپی کونسل کا ایران سے حملے روکنے اور تحمل کا مطالبہ، اسکول پر حملے کی شدید مذمت

برسلز: یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے، جس میں انہوں نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے “باہمی تحمل اور کشیدگی میں کمی” پر زور دیا ہے۔

صدر انتونیو کوسٹا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے ایرانی صدر پر واضح کیا کہ خطے کے ممالک پر ناقابل قبول حملوں کا سلسلہ فوری بند ہونا چاہیے۔

انہوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ سفارتی راستہ اختیار کرے اور بالخصوص آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ کے ساتھ مثبت تعاون کرے۔

یورپی کونسل کے صدر نے میناب کے ایک اسکول میں 170 طالبات اور اساتذہ کے حالیہ قتل عام پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معصوم جانوں کے ضیاع کو “انتہائی افسوسناک” قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین خطے میں کشیدگی کم کرنے اور دیرپا حل کی تلاش کے لیے تمام سفارتی کوششوں میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

Tuesday, 31 March 2026 – 16:54 #

آبنائے ہرمز سے تیل خود جا کر لے آؤ، ٹرمپ کا یورپی اتحادیوں کو مشورہ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائی میں ساتھ نہ دینے والے اتحادی ممالک پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ “تاخیری بہادری” کا مظاہرہ کریں اور آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) سے اپنا تیل خود نکالیں۔

انہوں نے خاص طور پر برطانیہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جو ممالک آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ سے جیٹ فیول حاصل کرنے میں ناکام ہیں، انہیں اب خود مختار ہونا پڑے گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ برطانیہ جیسے ممالک نے ایران کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ساتھ دینے سے انکار کیا تھا، اس لیے اب وہ امریکہ سے مدد کی توقع نہ رکھیں۔

Image

انہوں نے دو تجاویز پیش کیں پہلی یہ کہ امریکہ کے پاس ایندھن کے وسیع ذخائر موجود ہیں، لہٰذا اسے امریکہ سے خریدا جائے۔ دوسری یہ کہ ان ممالک کو اب بزدلی چھوڑ کر خود آبنائے ہرمز جانا چاہیے اور طاقت کے زور پر اپنا حق لینا چاہیے۔

صدر ٹرمپ نے ایک اور پوسٹ میں فرانس کو “نہایت غیر مددگار” قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ پیرس نے سپلائی سے لدے امریکی طیاروں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ اب ان ممالک کی مدد کے لیے وہاں موجود نہیں ہوگا جنہوں نے مشکل وقت میں واشنگٹن کا ساتھ نہیں دیا۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران “تباہ” (decimated) ہو چکا ہے اور مشکل کام مکمل ہو گیا ہے، اب دیگر ممالک کو اپنے دفاع اور ضروریات کے لیے خود لڑنا سیکھنا ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی سطح پر توانائی کی ترسیل اور سمندری راستوں کی حفاظت ایک سنگین مسئلہ بنی ہوئی ہے۔ ان کے اس بیان نے اتحادیوں کے درمیان دفاعی تعاون پر نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

Tuesday, 31 March 2026 – 16:50 #
سلیپرایجنٹس یاکچھ اور؟ایران جنگ کے دوران براڈ کاسٹ ہونے والا پراسرار پیغام کس کیلئے تھا؟
  ایران کی جنگ کے دوران ایک پراسرارپیغام نشرہو رہا ہے۔جیسے ہی امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملے شروع کیے،ایک شارٹ ویو براڈکاسٹ سنا جانے لگا۔ اسے جرمنی میں ایک امریکی فوجی اڈے تک ٹریس کیا گیا لیکن اس کا مقصد اور آپریٹر اب تک واضح نہیں۔معلوم نہیں ہوسکا کہ ٹرانسمیشنز کون چلا رہا ہے یا یہ کس کے لیے ہیں۔   “توجہ! توجہ! توجہ!” ایک مرد کی آواز اعلان کرتی ہے، پھر بغیر کسی ترتیب کے نمبرپڑھنا شروع کر دیتی ہے، آہستہ اور لے میں۔ تقریباً دو گھنٹے بعد “توجہ!” کے فارسی کالز رک جاتے ہیں اورچند گھنٹے… مزید پڑھیں
بریکنگ | Tuesday, 31 March 2026 – 16:45 #
ایرانی توانائی تنصیبات پر وینزویلا آپریشن جیسے سافٹ کِل حملوں کا انکشاف
  اسرائیلی فضائیہ نے تہران اور کرج میں بجلی منقطع کرنے کے لیے ’سافٹ کل (soft-kill)‘ ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے،کسی بھی پاور پلانٹ پر بمباری نہیں کی گئی۔   اسرائیلی فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ ان کی فضائیہ نے CBU-94/B ’’بلیک آؤٹ‘‘ کلسٹربموں کا استعمال کیا، جو BLU-114/B سافٹ کل سب میونیشنز سے لیس تھے۔ ان کا مقصد تہران کے مشرقی ضلع پیروزی سمیت متعدد پاور پلانٹس اور ٹرانسفارمر اسٹیشنوں پر بجلی کے شارٹ سرکٹ پیدا کرنا تھا۔   ان سب میونیشنز سے پھیلنے والے ایلومینیم کے ریشے وائرنگ، ٹرانسفارمرز اور دیگر برقی آلات کے ساتھ… مزید پڑھیں
Tuesday, 31 March 2026 – 15:20 #

اسرائیل کا نیا فوجی بجٹ منظور،سکیورٹی اخراجات میں بڑا اضافہ

تل ابیب: اسرائیلی پارلیمنٹ نے ملک کے دفاعی بجٹ میں نمایاں اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت سکیورٹی کے لیے 32 ارب شیکل کا اضافہ کیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے بجٹ میں ریزرو فوجیوں کے لیے 6 ارب شیکل جبکہ غزہ کے قریب متاثرہ اسرائیلی علاقوں کی بحالی کے لیے 5 ارب شیکل مختص کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل بھی ریزرو فوجیوں کو 20 ارب شیکل فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حکومت فوج اور… مزید پڑھیں
Tuesday, 31 March 2026 – 14:43 #
خطے میں جنگ بندی کی کوششیں، پاکستان کے کردار پر ایرانی سفیر کااہم بیان جاری
پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے اہم بیان جاری کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے دوست اور برادر ملک کی جانب سے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے کی جانے والی سنجیدہ اور مثبت سفارتی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف مبینہ جارحیت کو روکنے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کا کردار نہایت اہم اور تعمیری رہا… مزید پڑھیں
Tuesday, 31 March 2026 – 13:06 #
متحدہ عرب امارات پر ایران کے میزائل حملے جاری

متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اس وقت متحدہ عرب امارات پر میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے حملے کر رہا ہے۔

ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں سنائی دینے والی دھماکوں کی آوازیں دراصل بیلسٹک، کروز میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے یعنی انٹرسیپٹ کرنے کے حوالے سے کی جانے والی کارروائیوں کی ہیں۔

Tuesday, 31 March 2026 – 12:58 #
ایران نے وسطی اسرائیل پر میزائل حملے میں 30 ملین ڈالر کا ڈرون تباہ کردیا

ایران نے وسطی اسرائیل پر میزائلوں سے حملے میں 30 ملین ڈالر کا ڈرون تباہ کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق میزائل کے ملبے گرنے سے متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور آگ لگ گئی ہے۔

ایمبولینس سروس کے مطابق تباہ شدہ میزائل کا ملبہ تل ابیب کے قریبی ٹاؤن پر گرا، جس میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔

ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے اصفہان کے قریب ایم کیو نائن ریپر ڈرون مار گرایا ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ایم کیو نائن ریپر ڈرون نگرانی اور حملوں کے لیے استعمال ہوتا ہے، جس کی مالیت تقریباً 30 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے۔ ایران نے اب تک 146 ڈرون مار گرائے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے سے وسطی اسرائیل میں 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Tuesday, 31 March 2026 – 12:50 #
جنوبی لبنان میں حزب اللہ کی رسد روکنے کے لیے اسرائیلی اقدامات

اسرائیل جنوبی لبنان میں حزب اللہ کی سپلائی لائنز منقطع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

رات کے دوران اسرائیلی فوج نے مشرقی لبنان کے مغربی بقاع علاقے میں سڑکوں کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملوں کا ایک سلسلہ جاری رکھا۔

جن سڑکوں کو نشانہ بنایا گیا، ان کا مقصد بنیادی طور پر ان قصبوں اور دیہات کو الگ تھلگ کرنا تھا جو حزب اللہ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

فوج نے ایک ایسی سڑک کو بھی نشانہ بنایا جو مغربی بقاع کو ملک کے جنوبی حصے سے ملاتی ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ اسرائیل کی ایک حکمت عملی ہے تاکہ مغربی بقاع کو کاٹ دیا جائے۔

بقاع کا علاقہ طویل عرصے سے حزب اللہ کا عملیاتی مرکز سمجھا جاتا ہے۔ اسرائیل کی کوشش ہے کہ سپلائی لائنز کو منقطع کر دیا جائے تاکہ حزب اللہ جنوبی لبنان میں لڑائی جاری رکھنے کے لیے کمک، اسلحہ یا دیگر ضروری سامان نہ پہنچا سکے۔

Tuesday, 31 March 2026 – 12:26 #
امریکی-اسرائیلی حملوں کے بعد تہران اور زنجان میں ریسکیو آپریشن شروع

ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کا کہنا ہے کہ اس کے امدادی کارکنوں نے امریکی-اسرائیلی حملوں کے بعد تہران اور شمال مغربی شہر زنجان میں ریسکیو آپریشن شروع کر دیے ہیں۔

ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیانات میں ادارے نے بتایا کہ امدادی ٹیموں نے زخمی افراد کو نکال کر تہران کے ایک اسپتال منتقل کیا، جبکہ زنجان کے حسینیہ اعظم میں سرچ اینڈ ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔

Tuesday, 31 March 2026 – 11:57 #
ایران کا اصفہان کے قریب امریکی-اسرائیلی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی یونٹس نے اصفہان کے قریب ایک MQ-9 ڈرون کو مار گرایا، جسے اس نے امریکی-اسرائیلی “جارح دشمن” کا ڈرون قرار دیا۔

نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ ڈرون منگل کے روز پہلے ہی روک کر تباہ کر دیا گیا، اور یہ ایران کی جانب سے گرایا جانے والا 146 واں ڈرون ہے۔

MQ-9 ریپر ڈرون، جو نگرانی اور حملوں کے لیے وسیع پیمانے پر استعمال ہوتا ہے، کی فی یونٹ قیمت تقریباً 30 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے۔

Tuesday, 31 March 2026 – 11:49 #
آبنائے ہرمز کو زیادہ دیر بند نہیں رکھا جا سکتا۔امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ’کسی نہ کسی طرح دوبارہ کھول ہی دیا جائے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ جب امریکہ اپنے مقاصد حاصل کر لے گا اور اگر ایران اب بھی آبنائے ہرمز کو بند رکھتا ہے ’تو اسے حقیقی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، نہ صرف امریکہ کی طرف سے بلکہ خطے کے دیگر ممالک اور دنیا کی جانب سے بھی۔

Tuesday, 31 March 2026 – 11:38 #
اسرائیلی فوج کا دریائے زہرانی کے شمال میں جبری انخلا کا حکم

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں دریائے زہرانی کے جنوب میں رہنے والے شہریوں کے لیے جبری انخلا کا حکم جاری کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر شمال کی جانب منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا گیا کہ اس علاقے میں اسرائیلی فضائی حملے جاری ہیں اور فوج وہاں “شدید طاقت کے ساتھ” کارروائی کر رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آپ کی حفاظت کے لیے ہم آپ سے فوری طور پر دریائے زہرانی کے شمال کی جانب منتقل ہونے کی اپیل کرتے ہیں۔ دریائے زہرانی کے جنوب میں رہنا آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کی زندگی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

Tuesday, 31 March 2026 – 11:21 #
ایران میں امریکہ اور اسرائیل کو معلومات بھیجنے کے الزام میں 2افراد گرفتار

شمال مغربی ایران میں سکیورٹی فورسز نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے، جن پر حساس مقامات کی معلومات امریکی اور اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں کو بھیجنے کا الزام ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ دونوں افراد محفوظ مقامات کی تفصیلات فراہم کرنے کے بدلے کریپٹو کرنسی وصول کرتے تھے۔

یہ افراد ایسٹ آذربائیجان صوبے کے اوسکو علاقے میں حراست میں لیے گئے اور انہیں عدالتی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Tuesday, 31 March 2026 – 11:02 #
اسرائیلی فضائی حملوں میں جنوبی لبنان میں ایک شخص جاں بحق۔ مکانات تباہ

اسرائیلی فضائی حملوں نے رات بھر ناباتیہ کے متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور کئی مکانات تباہ ہو گئے۔

لبنان کی نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق آدھی رات کے قریب آبّا قصبے پر کیے گئے حملے میں شادی حسن معلّم جاں بحق ہو گئے جب لڑاکا طیاروں نے ان کا گھر نشانہ بنایا۔

دویئر میں بھی شدید بمباری ہوئی، جہاں ال-روس محلے میں ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

اضافی حملے الجبچیت اور آبّا کے درمیان واقع علاقے السموقا اور دیر زھرانی کے محلے ال-مشاعہ کو بھی نشانہ بناتے ہوئے جنوبی لبنان میں حملوں کی شدت میں اضافہ کر دیا گیا۔

Tuesday, 31 March 2026 – 10:56 #
سعودی عرب نے 10 ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا

سعودی وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران یہ ڈرونز ناکارہ بنا کر تباہ کر دیے گئے۔

وزارت دفاع نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ ڈرونز کہاں گرائے گئے۔

اس سے قبل وزارت نے بتایا تھا کہ اس نے ریاض اور مشرقی صوبے کی طرف لانچ کیے گئے 8 بیلسٹک میزائلز کو بھی ناکارہ بنایا تھا۔

Tuesday, 31 March 2026 – 10:46 #
اسرائیل کی مسجد اقصیٰ اور ہولی چرچ تک رسائی روکنے کی مذمت

پاکستان، مصر، اردن، یو اے ای، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل کا مسجدِ اقصیٰ اور ہولی چرچ تک رسائی روکنا ناقابلِ قبول قرار دے دیا۔

اس حوالے سے مشترکہ اعلامیے میں اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیے گئے ہیں اور مقبوضہ بیت المقدس میں مذہبی مقامات کی قانونی حیثیت تبدیل کرنے کی کوششوں کو مسترد کیا گیا ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں رمضان میں مسجدِ اقصیٰ کے دروازے بند رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اردن کے محکمۂ اوقاف کو مسجدِ اقصیٰ کے امور کا واحد مجاز ادارہ قرار دینے کا اعادہ کیا گیا ہے۔

ساتھ ہی عالمی برادری سے اسرائیلی اقدامات روکنے کے لیے مؤثر کردار ادا کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

Tuesday, 31 March 2026 – 10:37 #
آئل ٹینکر پر حملے کے بعد کوئی تیل نہیں بہا۔ کویتی حکام

کویتی آئل ٹینکر پر حملے کے بعد کوئی تیل نہیں بہا، اور نہ کوئی کوئی زخمی ہوا۔
دبئی میڈیا آفس نے اس بڑے کویتی آئل ٹینکر کے بارے میں تازہ معلومات فراہم کی ہیں جو آج صبح حملے کا شکار ہوا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ “دبئی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ہنگامی ٹیموں نے دبئی کی آبی حدود میں کویتی آئل ٹینکر کے واقعے کو کامیابی کے ساتھ قابو میں کر لیا ہے، اور نہ تو تیل کا اخراج ہوا ہے اور نہ ہی کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔”

Tuesday, 31 March 2026 – 09:30 #
ایران سے جنگ کے اخراجات عرب ممالک پر ڈالنے کا ٹرمپ منصوبہ

وائٹ ہاؤس نے اشارہ دیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عرب ممالک سے درخواست کریں گے کہ وہ امریکہ کی ایران کے خلاف جنگ کے اخراجات برداشت کریں، جن کی مالیت تخمینہ کے مطابق کئی ارب ڈالر ہے۔

ٹرمپ کی ترجمان کیرولین لیوٹ سے پیر کے روز پوچھا گیا کہ کیا عرب ممالک کو جنگ کی لاگت ادا کرنی چاہیے، جیسا کہ 1990 کی خلیج جنگ کے دوران امریکی اتحادیوں نے واشنگٹن کی مداخلت کے اخراجات میں مدد کی تھی۔
لیویٹ نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ ’میرا خیال ہے کہ یہ ایک ایسی بات ہے جس کے لیے صدر انھیں کہنے میں خاصی دلچسپی رکھتے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’میں اس معاملے میں ان سے آگے نہیں بڑھوں گی، لیکن یقیناً یہ ایک ایسی بات ہے کہ جس کے بارے میں مُجھے علم ہے کہ اُن (امریکی صدر) کے ذہن میں ہے اور مجھے لگتا ہے کہ آپ اس بارے میں ان کی طرف سے مزید سنیں گے۔

ساتھ ہی امریکی وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ کا اصرار ہے کہ امن مذاکرات جاری ہیں، اگرچہ ایرانی حکام اس سے انکار کرتے ہیں۔

کیرولین لیویٹ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ اب تک ایران میں 11000 سے زیادہ فوجی اہداف کو نشانہ بنا چکا ہے۔

لیویٹ نے مزید یہ بھی کہا کہ ’صدر ٹرمپ نے ایران میں فوج بھیجنے کے امکان کو رد نہیں کیا، تاہم سفارت کاری اب بھی اُن کی پہلی ترجیح ہے۔

Tuesday, 31 March 2026 – 09:14 #
ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائلوں سے حملہ

اسرائیلی دفاعی افواج نے کہا ہے کہ اس نے ایران کی جانب سے اسرائیل کی طرف داغے گئے میزائلوں کی شناخت کر لی ہے اور فضائی دفاع کے نظام فی الحال ’خطرے کو ناکام بنانے‘ کے لیے کام کر رہے ہیں۔

عوام کو خبردار کر دیا گیا ہے اور انھیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ’محفوظ مقامات‘ پر منتقل ہو جائیں اور مزید اطلاع تک وہیں رہیں۔

Tuesday, 31 March 2026 – 09:09 #
امریکہ نے ایران کے اصفہان پر بنکر بسٹر بم حملے کیے

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی اہلکار نے بتایا ہے کہ امریکی فوج نے اصفہان میں ایک بڑے ہتھیاروں کے ذخیرے کو 2,000 پاؤنڈ وزنی بنکر بسٹر بموں سے نشانہ بنایا، اور اس حملے میں بڑی تعداد میں “پینیٹریٹر گولہ بارود” استعمال کیے گئے۔

یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی جب صدر ٹرمپ نے اصفہان میں شدید دھماکوں کی ایک ویڈیو بغیر کسی کیپشن کے شیئر کی تھی۔

Tuesday, 31 March 2026 – 09:03 #
جنوبی لبنان میں مزید 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے

جنوبی لبنان میں مزید 4 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد میں دو 21 سال کے جوان، ایک 22 سال کا جوان اور چوتھا فوجی شامل ہے، جس کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں کیونکہ “اس کا نام ابھی شائع کرنے کے لیے منظور نہیں ہوا۔

اب تک 2 مارچ سے اسرائیل کی لبنان میں کارروائیوں کے دوران کم از کم 10 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

Tuesday, 31 March 2026 – 08:47 #
ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ٹول ٹیکس عائد کرے گا

ایران میں پارلیمانی کمیٹی نے آبنائے ہرمز میں گزرنے والی ٹریفک پر ٹول ٹیکس عائد کرنے کے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔

فارس نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق قومی سلامتی کمیشن کے ایک رکن نے اس منصوبے کی منظوری کی تصدیق کی ہے جس کے تحت امریکی اور اسرائیلی جہازوں کو آبنائے سے گزرنے سے بھی روکا جائے گا۔

مزید کہا گیا ہے کہ ان منصوبوں کے تحت وہ دیگر ممالک بھی پابندی کا سامنا کریں گے جنھوں نے ایران کے خلاف عائد پابندیوں میں حصہ لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئے ٹول نظام کا اعلان ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن پر کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ایران اسے عمان کے ساتھ تعاون میں نافذ کرے گا۔

دنیا کی تقریباً 20 فیصد خام تیل کی ترسیل عام طور پر اس اہم بحری گزرگاہ سے ہوتی ہے جو ایران اور عمان کے درمیان واقع ہے۔

Tuesday, 31 March 2026 – 08:38 #
نیتن یاہو کا ایران جنگ کے خاتمے کی ٹائم لائن دینے سے انکار

اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے ایران جنگ کے خاتمے کی ٹائم لائن دینے سے انکار کیا ہے۔ایک انٹرویو میں ان سے یہ سوال کیا گیا کہ ایران کے خلاف جاری فضائی مہم کب تک ختم ہو سکتی ہے۔انہوں نے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی مدت مقرر کرنے سے گریز کیا۔

اس دوران کافی قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ اگر امریکہ اچانک کسی مذاکراتی پیش رفت کے بعد جنگ بندی کا اعلان کر دیتا ہے تو اسرائیل کیا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں وہ ایران میں جن اہداف کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں، ان کی فہرست کا نصف سے زیادہ حصہ مکمل کر چکے ہیں۔ تاہم اس بیان نے مزید سوالات کو جنم دیا ہے، کیونکہ اسرائیل کے دیگر فوجی حکام پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ اپنے “اہم اہداف” کی فہرست کے اختتام کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ان کے اہم مقاصد میں سے ایک یہ یقینی بنانا ہے کہ ایران نہ صرف اس وقت بلکہ مستقبل میں بھی جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت حاصل نہ کر سکے، تاکہ وہ امریکہ، اسرائیل اور اس کے ہمسایہ ممالک کے لیے خطرہ نہ بنے۔

Tuesday, 31 March 2026 – 08:13 #
عراق میں امریکی اڈوں پر 19 حملے کیے گئے۔مسلح تنظیم کا دعویٰ

عراق کی ایک مسلح تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے گزشتہ دن میں عراق اور خطے کے دیگر حصوں میں امریکی اڈوں پر 19 حملے کیے ہیں۔

گروپ نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر جاری بیان میں کہا کہ ان حملوں میں اس نے درجنوں ڈرونز استعمال کیے گئے۔

Tuesday, 31 March 2026 – 08:07 #
حملوں کے بعد تہران کے کچھ علاقوں میں بجلی منقطع

رپورٹس کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران کے کچھ حصوں میں بجلی منقطع ہو گئی ہے، یہ معاملہ متعدد دھماکوں اور بجلی کے بنیادی انفراسٹرکچر پر حملوں کے فوراً بعد ہوا۔ مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ ان حملوں کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے اور متعلقہ حکام بجلی بحال کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

Tuesday, 31 March 2026 – 07:59 #
اسرائیل نئے ریجنل آرڈر کے لیے تیار رہے۔ایرانی فوج کا انتباہ

پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قانی نے کہا ہے کہ اسرائیل نئےریجینل آڈر کے لیے تیار ہوجائے۔

اپنے بیان میں جنرل اسماعیل قانی نے کہا کہ نتین یاہو خواب دیکھ رہا تھا کہ خطے میں سکیورٹی بیلٹ کو وسعت دی جائے گی مگر لبنان کی حزب اللہ نے شمال اور یمن کی انصار اللہ نے جنوب سے آگ برسا کر یہودی آبادکاروں کو دیا گیا تحفظ کا جھوٹا وعدہ آشکار کردیا ہے۔

ا

Tuesday, 31 March 2026 – 07:52 #
سعودی عرب میں گرنے والے ڈرون کے ملبے سے الخرج میں مکانات متاثر

سعودی سول ڈیفنس کے مطابق الخرج صوبے میں ایک گرائے گئے ڈرون کے ملبے کے گرنے سے چھ مکانات کو معمولی مالی نقصان پہنچا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

Tuesday, 31 March 2026 – 07:47 #
اصفہان اور دیگر شہروں میں شدید دھماکے۔ایران پر حملے جاری

اصفہان اور دیگر شہروں میں شدید دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
اس حملوں کی لہر میں صرف اصفہان شہر ہی نہیں، بلکہ صوبے کے کئی دیگر شہروں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

تہران میں بھی رات کے پہلے نصف حصے میں حملے ہوئے ہیں۔ شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔ اس سے پہلے، مهرآباد ایئرپورٹ کے قریب بھی کئی حملے کیے گئے۔ یہ کچھ ایسا ہے جو تقریباً ہر روز دیکھنے میں آ رہا ہے۔

دوسری جانب، قشم جزیرے کے قریب ہرمز کی تنگی کے نزدیک ایک کارگو کشتی پر حملے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

یہ واضح ہے کہ متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی اور امریکی ایران کے خلاف اس فضائی مہم کو ختم کرنے کے قریب نہیں ہیں۔

Tuesday, 31 March 2026 – 07:36 #
ایران میں ہم نئے عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں۔ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران میں حکومت تبدیل ہوچکی ہے، ہم نئے لوگوں کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔

ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا جلد معلوم ہو جائے گا کہ ایرانی اسپیکر قالیباف امریکا کے ساتھ کام کرنے پرتیار ہیں یا نہیں، ایک ہفتے میں اس سے متعلق بتا دیا جائے گا۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی ہوچکی ہے، ہم نئے لوگوں کے ساتھ معاملات کر رہے ہیں اور نئے لوگ اب تک پہلے سے زیادہ معقول ثابت ہوئے۔

سپریم لیڈر سے متعلق بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا ایران کے نئے سپریم لیڈر کی کسی نے بھی کوئی خبر نہیں سنی، ہمارے خیال میں مجتبیٰ خامنہ ای زندہ ہیں لیکن ان کی حالت خراب ہے۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہاکہ اگر ایران سے معاہدہ نہ ہوا اور آبنائے ہرمز جلد نہ کھولی گئی تو ایران کے بجلی پیدا کرنے والے کارخانوں،تیل کے کنوؤں اور پانی صاف کرنے والے پلانٹس سمیت وہ تمام مقامات تباہ کردیں گے جنہیں اب تک جان بوجھ کر نہیں چھیڑا۔

Tuesday, 31 March 2026 – 07:28 #
ایران جنگ کے باعث امریکہ میں پٹرول 4 ڈالر فی گیلن تک مہنگا

امریکہ میں پیٹرول کی اوسط ریٹیل قیمت پہلی بار تین سال سے زیادہ عرصے کے بعد فی گیلن (3.78 لیٹر) 4 امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔
قیمتوں کی نگرانی کرنے والی سروس گس بڈی کے مطابق، 28 فروری کو ایران کے خلاف امریکہ-اسرائیل جنگ کے آغاز کے بعد سے امریکہ میں قومی اوسط ریٹیل پیٹرول کی قیمتیں تقریباً [.06 فی گیلن یا 36 فیصد بڑھ گئی ہیں۔

فی گیلن 4 ڈالر کا سنگ میل آخری بار اگست 2022 میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد عبور کیا گیا تھا۔

Tuesday, 31 March 2026 – 07:07 #
دبئی میں کویتی آئل ٹینکر میں لگی آگ بجھا دی گئی

دبئی میڈیا آفس کے مطابق فائر فائٹرز نے کویتی آئل ٹینکر “السلَمی” میں لگنے والی آگ کو کامیابی سے بجھا دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ متعلقہ ٹیمیں صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہی ہیں اور ضروری اقدامات کر رہی ہیں، جبکہ مزید معلومات دستیاب ہونے پر شیئر کی جائیں گی۔

Tuesday, 31 March 2026 – 07:02 #
دبئی میں فضائی حملے میں ملبہ گرنے سے گھر میں آگ لگ گئی۔ 4 زخمی

دبئی میں دفاعی کارروائی کے دوران ملبہ گرنے سے گھر میں آگ لگ گئی، 4 افراد زخمی ہوگئے۔

دبئی میڈیا آفس کے مطابق البدعہ کے علاقے میں کامیاب فضائی دفاعی کارروائی میں ملبہ گرنے سے آگ لگ گئی تاہم ریسکیو ٹیمز نے فوری طور پر آگ پر قابو پالیا۔

Tuesday, 31 March 2026 – 06:49 #
حملوں کے دوران ٹرمپ نے بڑے دھماکوں کی ویڈیو کلپ شیئر کر دی

امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے، جس میں طاقتور دھماکوں کا سلسلہ دکھایا گیا ہے۔ یہ ویڈیو اس وقت سامنے آئی جب ایرانی دارالحکومت پر حملوں کی ایک نئی لہر کے بعد یہ دھماکے سنے گئے۔

ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ دھماکے کب اور کہاں ہوئے۔

31 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں متعدد دھماکے دکھائے گئے ہیں، جن میں آگ کے شعلے اور دھوئیں کے بادل نظر آتے ہیں، جو ایک پہاڑی علاقے میں تاریک آسمان کو روشن کر رہے ہیں۔

Tuesday, 31 March 2026 – 06:43 #
ٹرمپ ہرمز کھولے بغیر جنگ ختم کرنے کے خواہاں

امریکی اخبار نے ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو بتادیا وہ آبنائے ہرمز کھولے بغیر ہی جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ آبنائے ہُرمز کھولنے کا پیچیدہ آپریشن بعد میں کرنےکےخواہاں ہیں۔

یاد رہےکہ گزشتہ روز امریکی صدر نے معاہدہ نہ ہونے اور آبنائے ہرمز جلد نہ کھولنے کی صورت میں ایران کے بجلی پیدا کرنے والے کارخانوں، تیل کے کنوؤں اور پانی صاف کرنے والے تمام پلانٹس تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

Tuesday, 31 March 2026 – 06:39 #
حزب اللہ کا اسرائیلی افواج پر حملوں کا دعویٰ

لبنان کی تنظیم حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں مسگاوام بستی کے ایک فوجی چیک پوسٹ کو ڈرونز کے جھنڈ کے ذریعے نشانہ بنایا۔

گروپ نے یہ بھی کہا کہ اس نے جنوبی لبنان میں القنطرہ اور طیبہ قصبوں کے درمیان سڑک پر ایک اسرائیلی مرکاوا ٹینک کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا۔

حزب اللہ کے مطابق ٹینک کو آگ لگ گئی تھی، جس کے بعد ہلاکتوں کو نکالنے اور ٹینک کو ہٹانے کے لیے ایک فورس موقع پر پہنچی، جبکہ اس دوران شدید دھوئیں کی آڑ میں فاسفورس گولہ باری بھی کی گئی۔

Tuesday, 31 March 2026 – 06:30 #
امریکی-اسرائیلی فضائی حملے۔ عراق میں نیم فوجی اڈے نشانہ

امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ فضائی کارروائیوں میں عراق کے صوبوں بابل اور الانبار میں واقع نیم فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

عراق کی پاپولر موبلائزیشن فورسز (PMF) کے مطابق امریکی-اسرائیلی افواج نے ان کے دو ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے۔

گروپ کے بیان کے مطابق، صوبہ بابل کے جرف النصر سیکٹر میں 45ویں بریگیڈ کو تین فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ ایک اور حملہ صوبہ الانبار کے مشرقی علاقے الکرما میں کیا گیا، جہاں 31ویں بریگیڈ کے مقام کو نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

پی ایم ایف نے مزید کہا کہ “ان مسلسل حملوں کے باوجود فورس اپنی سکیورٹی ذمہ داریاں ثابت قدمی سے ادا کر رہی ہے، اور اپنی اعلیٰ سطح کی تیاری اور ملک میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کو برقرار رکھے ہوئے ہے، چاہے ان کے ٹھکانوں پر غدارانہ حملے ہی کیوں نہ کیے جائیں۔

Tuesday, 31 March 2026 – 06:16 #
اب وقت آ گیا ہے کہ امریکی افواج کو نکالا جائے. عباس عراقچی

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے سعودی عرب سے کہا ہے کہ ’اب وقت آ گیا ہے کہ امریکی افواج کو نکالا جائے۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں عراقچی نے کہا کہ ایران سعودی عرب کا ’احترام‘ کرتا ہے اور اسے ایک ’برادر ملک‘ سمجھتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران کی کارروائیاں ’دشمن جارحوں کے خلاف ہیں جو نہ عربوں کا احترام کرتے ہیں اور نہ ایرانیوں کا۔

عراقچی نے اپنی باتوں کے ساتھ ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے جو بظاہر ایک تباہ شدہ طیارے کی ہے جس پر امریکی فضائیہ کے نشانات ہیں۔ انھوں نے لکھا کہ ’بس دیکھو ہم نے ان کے فضائی کمانڈ کے ساتھ کیا کیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے ابھی تک اس واقعے پر عوامی طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

Tuesday, 31 March 2026 – 06:11 #
امریکہ کے ساتھ ہمارے کوئی مذاکرات نہیں ہوئے۔ ایرانی حکام کی پھر تردید

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل نیٹ ورک پر ایک پیغام پوسٹ کیا اور لکھا کہ ’ان اکتیس دنوں میں ہم نے امریکہ کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کی ہے۔‘

انھوں نے وضاحت کی کہ ’امریکہ کی طرف سے تجاویز کے کے ساتھ مذاکرات کی درخواست کی گئی ہے، جو پاکستان سمیت کچھ ثالثوں کے ذریعے ہمیں پہنچائی گئی ہیں۔‘

یہ پیغام وائٹ ہاؤس کے ترجمان اور ان سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی بات کے بعد جاری کیا گیا۔

بقائی نے لکھا کہ ’ہمارا موقف بالکل واضح ہے۔ اب ایسی صورت حال میں جب امریکی فوجی جارحیت اور جارحیت شدت کے ساتھ جاری ہے، ہم ایرانی قوم کے دفاع کے لیے اپنی تمام تر کوششیں اور توانائیاں وقف کر رہے ہیں۔۔۔ ہم نے سابقہ ​​تجربات کو اپنے گوشت اور خون کے ساتھ محسوس کیا ہے، اور ہم سفارت کاری کی دھوکہ دہی کو نہیں بھولیں گے جو دو سال سے بھی کم عرصے میں کی گئی۔

Tuesday, 31 March 2026 – 02:49 #
جنگی کارروائیوں پر پینٹاگان کی خاموشی۔ 11 روز سے کوئی بریفنگ نہیں

ترجمان امریکی صدارتی دفتر کی طرف سے میڈیا بریفنگ سامنے آ گئی لیکن محکمہ دفاع ڈیڑھ ہفتے سے خاموش ہے برطانوی نشریاتی ادارے نے کہا ہے کہ گذشتہ 48 گھنٹوں سے امریکی میڈیا پر ایران کے خلاف ممکنہ زمینی کارروائیوں کی خبریں بھری پڑی ہیں، جو ٹرمپ انتظامیہ کے اہلکاروں کی جانب سے گمنام بریفنگز پر مبنی ہیں۔تاہم سرکاری طور پر پینٹاگون کچھ بھی نہیں کہہ رہا۔

در حقیقت انتظامیہ کی جانب سے جنگ سے متعلق پیغام رسانی کا طریقۂ کار تبدیل ہوتا نظر آ رہا ہے۔

جنگ کے پہلے 15 دنوں میں وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ ہر چند دن بعد پریس بریفنگ دیتے تھے۔ ان کے ساتھ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ڈین کین بھی ہوتے تھے۔اگرچہ ان بریفنگز تک رسائی سخت کنٹرول کے ساتھ ہوتی تھی لیکن پھر بھی امریکی فوج سے کچھ مشکل سوال آن ریکارڈ پوچھنے کا ایک موقع ضرور مل جاتا تھا۔

نشریاتی ادارے کے مطابق اب 11 دن گزر چکے ہیں اور ایسی کوئی بریفنگ نہیں دی گئی۔

بریکنگ | Tuesday, 31 March 2026 – 02:47 #
طے شدہ مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں تاہم سفارت کاری اب بھی پہلی ترجیح ۔ وائٹ ہاؤس

امریکہ کے صدارتی دفتر وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نےمیڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ ایران میں امریکی آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔اب تک 11,000 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے،جن سے ایران کی دفاعی و جارحانہ صلاحیتیں مفلوج ہو گئی ہیں۔
ایران میں ممکنہ زمینی افواج بھیجے جانے سے متعلق سوال پرلیویٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ظاہر ہے کہ اس امکان کو رد نہیں کیا ۔وہ کہتی ہیں کہ پینٹاگون کا مقصد صدر کو مختلف آپشنز فراہم کرنا ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ انھوں نے کوئی فیصلہ کر لیا ہے۔

اس بارے میں کہ آیا صدر ایران میں فوج بھیجنے سے پہلے کانگریس کی منظوری حاصل کریں گے، ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ انتظامیہ ہمیشہ قانون کی پاسداری کرے گی اور ٹرمپ کو کانگریس کا بہت احترام ہے۔

لیویٹ سے صدر ٹرمپ کی اس دھمکی کے بارے میں پوچھا گیا کہ وہ ایران کے تمام ڈی سیلینائزیشن پلانٹس کو ممکنہ طور پر تباہ کر سکتے ہیں، اور صدر ایسا اقدام کیوں کریں گے جو غالباً جنگی جرم سمجھا جائے گا۔

لیویٹ نے جواب دیا کہ یقیناً انتظامیہ اور امریکی مسلح افواج ہمیشہ قانون کے دائرے میں رہ کر عمل کریں گی۔جب دوبارہ پوچھا گیا کہ ڈی سیلینائزیشن پلانٹ پر بمباری سے کیا مقصد حاصل ہوگا تو لیویٹ نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔

ایک رپورٹر نے پریس سیکرٹری سے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافے کے بارے میں پوچا کہ آیا ٹرمپ جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں یا کارروائیوں میں اضافہ؟

لیویٹ نے کہا کہ صدر وہ مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں جو انھوں نے طے کیے ہیں، اور پینٹاگون کا کام زیادہ سے زیادہ طاقت فراہم کرنا ہے۔تاہم انھوں نے زور دیا کہ سفارت کاری اب بھی ٹرمپ کی پہلی ترجیح ہے۔

انھوں نے دعوی کیا کہ ایران کے بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے تقریباً 90 فیصد کم ہو گئے ہیں۔ امریکی کارروائی نے ایران کی بحریہ کو بھی تباہ کر دیا ہے، جس میں 150 سے زیادہ جہاز تباہ کیے گئے، جن میں ان کے سب سے بڑے جہازوں کا 92 فیصد شامل ہے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایران کے توانائی ڈھانچے پر طے شدہ حملوں کو 10 روز کے لیے مؤخر کر دیا۔ یہ ایسا موقع ہے کہ ایرانی حکومت امریکہ کے ساتھ ایک اچھا معاہدہ کرے۔
لیویٹ نے مزید کہا کہ اگر ایران اس موقع کو رد کرتا ہے تو امریکی فوج ’تیار ہے۔

انھوں نے خبردار کیا کہ امریکہ ہر ممکنہ آپشن اختیار کرے گا اور ایرانی حکومت سنگین قیمت ادا کرے گی۔

لیویٹ نے ان رپورٹس پر بات کی جن میں کہا گیا تھا کہ ایرانی حکام امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی تردید کر رہے ہیں۔ان کے مطابق، ایرانی حکومت کی عوامی دکھاوے اور میڈیا کی غلط رپورٹنگ کے باوجود، امریکہ اور ایران کے درمیان بات چیت جاری ہے اور اچھی طرح آگے بڑھ رہی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ نجی سطح پر بات چیت عوامی سطح پر دکھائی جانے والی صورتحال سے مختلف ہوتی ہے۔

Tuesday, 31 March 2026 – 02:14 #
اسحاق ڈار اسلام آباد اجلاس پر بیجنگ کو اعتماد میں لینے کے لیےآج چین جائیں گے

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر آج چین کا دورہ کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اسحاق ڈار اسلام آباد میں چار منعقدہ ملکی اجلاس کے دوران طے پانے والے معاملات پر بیجنگ کو اعتماد میں لیں گے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ تہران جنگ روکنے کے لیے مذاکراتی عمل پر چین کو ضامن دیکھنا چاہتا ہے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ میں کہا گیا ہے، کہ پاکستان اور چین کے درمیان سدا بہار سٹرٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری قائم ہے جس کی خصوصیت قریبی روابط اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر باقاعدہ مشاورت ہے۔

اس تناظر میں، یہ دورہ دونوں فریقوں کو علاقائی پیش رفت کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے دو طرفہ اور عالمی امور پر تفصیلی بات چیت کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

نائب وزیراعظم کے کندھے کی ہڈی کے فریکچر کے بعد آرام کے طبی مشورے کے باوجودان کا یہ دورہ پاکستان کی طرف سے چین کے ساتھ تعلقات کو دی جانے والی اہمیت کا ثبوت ہے۔

Tuesday, 31 March 2026 – 02:03 #
اسلام آباد ڈپلومیسی’نیو ریجنل آرڈر’کی شروعات.چار فریقی بلاک وجود میں آ گیا
ا سلام آباد میں مصر، پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس نے نہ صرف خطے میں جنگ بندی کی بہترین امید کی نمائندگی کی، بلکہ جنگ کے بعد اسرائیلی اور ایرانی غلبے کو روکنے کے لیے ایک نئے علاقائی نظام کی بنیاد بھی رکھی۔   برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق، مشرق وسطیٰ میں چار فریقی بلاک وجود میں آیا ہے۔اگرچہ یہ چاروں ممالک پہلے بھی بطور ‘کواڈرٹ’ (چار رکنی گروپ) مل چکے ہیں، لیکن اتوار کو اسلام آباد میں وزرائے خارجہ کا ایک روزہ اجلاس، ایک طرح سے اس اقدام کی باقاعدہ افتتاحی تقریب تھی جس… مزید پڑھیں