ایران جنگ: 28 مارچ تا دو اپریل۔ اپ ڈیٹس

ایران جنگ پر تازہ ترین اپ ڈیٹس

               
  April 3, 2026 · Live
Monday, 30 March 2026 – 23:47 #
دبئی کا کاروباری شعبے کیلیے ایک ارب درہم کے امدادی پیکیج کا اعلان

ابو ظہبی: دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے کاروباری شعبے کیلئے سپورٹ پیکیج کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کاروباری شعبے کیلئے ایک ارب درہم سپورٹ پیکج کی منظوری دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق بزنس سپورٹ پیکیج یکم اپریل سے 3 سے 6 ماہ میں نافذ ہوگا، پیکیج کا مقصد معیشت کی مضبوطی کیلئے اقدامات کرنا ہے۔

حکومت دبئی نے کاروباری افراد، خاندانوں اور کاروبار کو مکمل تعاون فراہم کرنے کا اعادہ کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی حکام کا موجودہ چیلنجز کو مواقع میں بدل کر معیشت مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Monday, 30 March 2026 – 23:46 #
ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے، مارکو روبیو

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کو تمام میزائل، ڈرون بنانا اور دہشت گردوں کی سرپرستی بند کرنا ہوگی۔ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے۔

خلیجی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا اور ایران میں ثالثوں کے ذریعے براہ راست پیغامات کا تبادلہ اور بات چیت ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ہمیشہ سفارت کاری کو ترجیح دی ہے، ایرانی حکومت نے پروسی ممالک کو دھمکانے کےلیے اپنے ملک کا سرمایہ حزب اللّٰہ، حماس اور عراقی ملیشیا پر لگایا۔

امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایرانی حکومت کو پڑوسی ممالک پر حملوں میں استعمال ہونے والے شارٹ رینج میزائل بنانا بند کرنے ہوں گے، اسے تمام میزائل اور ڈرون بنانا بند کرنا ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت کو دہشت گردوں کی سرپرستی کرنا بند کرنا ہوگی، تہران دنیا کو بلیک میل کرنے کے لیے جوہری ہتھیار بنانا چاہتا ہے۔ ہم ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں ہمارا فوجی آپریشن ختم ہونے کے بعد آبنائے ہرمز کھُل جائے گی۔ فوجی آپریشن رکنے کے بعد بھی ایران نے آبنائے ہرمز بند رکھی تو ایران کو سنگین نتائج کا سامنا ہوگا۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو یا تو ایران کی رضامندی سے دوبارہ کھولا جائے گا، بصورت دیگر امریکا سمیت بین الاقوامی فوجی اتحاد کے ذریعے کھولا جائے گا۔

Monday, 30 March 2026 – 23:42 #
اسرائیلی فوج کا لبنانیوں کو 6 دیہات کو خالی کرنے کا حکم، زمینی آپریشن کا خدشہ

بیروت: لبنان میں جاری کشیدگی کے دوران اسرائیلی فوج نے پہلی بار مغربی بقاع (Western Bekaa) کے چھ دیہات کے مکینوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کی وارننگ جاری کر دی ہے۔ اس حکم نامے کے بعد خطے میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی اور ممکنہ زمینی پیش قدمی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
اسرائیلی فوجی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان علاقوں میں مسلح جنگجوؤں کی سرگرمیاں مشاہدہ کی گئی ہیں، جس کی بنا پر سویلینز کی حفاظت کے لیے انخلا ضروری ہے۔ تاہم، اسرائیلی حکام نے ان ‘سرگرمیوں’ کے بارے میں کوئی ٹھوس تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیل کے ان “زبردستی انخلا” کے احکامات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ لبنان میں پہلے ہی 12 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور ملک بھر میں قائم پناہ گاہیں مکمل طور پر بھر چکی ہیں۔

Monday, 30 March 2026 – 23:15 #
امریکہ جن سے بات کررہا ہے وہ پچھلے رہنماؤں کے مقابلے ’زیادہ معقول‘ ہیں ، ترجمان وائٹ ہائوس

واشنگٹن: امریکہ کے وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ سے میڈیا بریفنگ کے دوران ایک رپورٹر کی جانب سے سوا ل کیا گیا کہ صدر نے پہلے کہا تھا کہ وہ ایک نئی اور نسبتاً ’معقول‘ حکومت سے بات کر رہے ہیں، تو امریکہ کو کس حد تک یقین ہے کہ جن لوگوں سے وہ بات کر رہا ہے وہ جائز نمائندے ہیں اور واقعی اقتدار میں ہیں؟

پریس سیکرٹری نے جواب دیا کہ امریکہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ شامل افراد کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں سے وہ بات کررہے ہیں وہ پچھلے رہنماؤں کے مقابلے میں ’زیادہ معقول‘ نظر آتے ہیں۔

لیویٹ سے پوچھا گیا کہ صدر موجودہ ایران جنگ کے ٹائم لائن کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟

انھوں نے جواب دیا کہ ’صدر ٹرمپ نے ابتدا ہی سے کہا تھا کہ ایران میں آپریشن تقریباً چار سے چھ ہفتے تک جاری رہے گا، اور اب بھی ان کا یہی خیال ہے۔ آج 30 واں دن ہے۔‘

لیویٹ سے پوچھا گیا کہ اگر امریکہ جنگ کے مقاصد حاصل کر لے لیکن آبنائے ہرمز سے گزرنا مشکل رہے تو کیا صدر فوجی کارروائی ختم کر دیں گے؟

انھوں نے کہا کہ بنیادی مقاصد وہی ہیں، ایرانی بحریہ اور بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کرنا، ان ہتھیاروں کو بنانے والے دفاعی ڈھانچے کو ختم کرنا، اور ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ’آبنائے کو دوبارہ کھولنا وہ چیز ہے جس پر امریکہ کام کر رہا ہے، لیکن بنیادی مقاصد واضح طور پر متعین ہیں۔‘

Monday, 30 March 2026 – 23:12 #
جنوبی لبنان میں امن فوج کے 2 اہلکار ہلاک

لبنان: اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ پیر کے روز جنوبی لبنان میں امن فوج کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔

یونیفیل (UNIFIL) جو لبنان میں اقوامِ متحدہ کی امن فوج ہے نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ اہلکار اس وقت مارے گئے جب ’ایک نامعلوم دھماکے سے بنی حیّان کے قریب ان کی ایک گاڑی تباہ ہوگئی۔‘

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’ایک تیسرے امن فوجی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ ایک اور اہلکار بھی زخمی ہوا۔‘

یونیفیل کے مطابق یہ 24 گھنٹوں میں دوسرا مہلک واقعہ ہے اور انھوں نے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کیا۔

اس سے پہلے اتوار کی رات ایک الگ واقعے میں جنوبی لبنان میں ایک امن فوجی ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوا تھا، جس کی اطلاع یونیفیل نے پیر کی صبح دی تھی۔

Monday, 30 March 2026 – 20:54 #
ایران اور فرانس کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ، جنگ کے سیکیورٹی اور معاشی اثرات پر تبادلہ خیال

تہران/پیرس: ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور ان کے فرانسیسی منصب ژاں نوئیل بارو (Jean-Noel Barrot) کے درمیان ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں ایران کے خلاف جاری جنگ کے خطے پر پڑنے والے سنگین سکیورٹی اور معاشی اثرات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق، گفتگو کے دوران عباس عراقچی نے ایران پر مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال اور اس کے معاشی نتائج پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے زور دیا کہ موجودہ کشیدگی نہ صرف ایران بلکہ پورے خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

فرانسیسی وزیرِ خارجہ ژاں نوئیل بارو نے بات چیت کے دوران فرانس کے اس اصولی موقف کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک ایران کے خلاف مسلط کردہ جنگ اور خاص طور پر سویلین اہداف کو نشانہ بنانے کی سخت مخالفت کرتا ہے۔

انہوں نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پر زور دیا،خطے میں استحکام کی واپسی کے لیے سفارتی اور سیاسی کوششوں کو تیز کیا جانا چاہیے۔

انھوں نے کہاکہ جنگ کے فوری خاتمے اور امن کی بحالی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات ناگزیر ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایران اور فرانس کے درمیان سفارتی رابطوں کا تسلسل برقرار رہنا چاہیے۔ اس کے علاوہ، ٹیلیفونک کال میں دوطرفہ قونصلر مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور مستقبل میں بات چیت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Monday, 30 March 2026 – 18:54 #
امریکا، اسرائیل نے ایران میں یتیم خانے کو بھی نہیں بخشا، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

تہران: ایرانی دارالحکومت تہران کے مغرب میں ایک یتیم خانے پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

امریکی نشریاتی ادارے نے ایران کی فارس نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ فاردیس میں نو تعمیر یتیم خانہ امریکی و اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنا ہے، یہ کمپلیکس حال ہی میں تعمیر کیا گیا تھا اور ایک فلاحی ادارے کے تحت چل رہا تھا۔

ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں اب تک 230 بچے شہید جبکہ 1800 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس جنگ میں بڑھتی ہوئی شہری ہلاکتوں، خصوصاً بچوں کی اموات، پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Monday, 30 March 2026 – 18:49 #
جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی مطالبات ’حد سے زیادہ اور نامعقول‘ ہیں ، ایران

تہران: ایران کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ جنگ ختم کرنے کے لیے امریکہ کی جانب سے ایران کو پہنچائے گئے مطالبات ’حد سے زیادہ اور نامعقول‘ ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسماعیل بغائی نے کہا کہ تہران کی امریکہ کے ساتھ ’براہ راست کوئی بات چیت نہیں ہوئی‘ اور اب تک جو بھی گفتگو ہوئی وہ ’ثالثوں کے ذریعے پیغامات تھے کہ امریکہ مذاکرات کرنا چاہتا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو ملاقاتیں ہو رہی ہیں وہ ایسے فریم ورک کے تحت ہیں جو ’انھوں نے خود بنایا ہے‘ اور ایران اس میں ’شامل نہیں ہوا۔‘

بغائی نے امریکہ پر یہ الزام بھی لگایا کہ وہ اپنا مؤقف ’مسلسل‘ تبدیل کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا: ’مجھے نہیں معلوم کہ امریکہ میں کتنے لوگ امریکی سفارت کاری کے دعوے کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔‘

Monday, 30 March 2026 – 17:12 #
ایران جنگ: یورپی یونین کی پاکستان کے مصالحتی کردار کی حمایت
اسلام آباد / برسلز: یورپی یونین نے ایران میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی سنگین صورتحال اور امن کی بحالی کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رابطے کے دوران یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے کہا کہ یورپی یونین ایران جنگ کے طول پکڑنے اور اس کے بڑھتے ہوئے عالمی اثرات، بالخصوص توانائی کے بحران اور بین الاقوامی سلامتی پر پڑنے والے… مزید پڑھیں
Monday, 30 March 2026 – 17:03 #
آبنائے ہرمز نہ کھولی تو بجلی گھروں کو نیست و نابود کر دیں گے ، ٹرمپ کی ایران کو پھر دھمکی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری کشیدگی میں ایک بار پھر سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر تہران نے عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم آبی گزرگاہ ‘آبنائے ہرمز’ (Strait of Hormuz) کو فوری طور پر “بزنس کے لیے اوپن” نہ کیا، تو امریکہ ایران کے شہری توانائی کے بنیادی ڈھانچے، بشمول بجلی گھروں، تیل کے کنوؤں اور تزویراتی اہمیت کے حامل ‘جزیرہ خارک’ کو مکمل طور پر تباہ کر دے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی ایک پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگرچہ مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے، لیکن اگر جلد ہی کوئی ڈیل طے نہ پائی تو امریکہ ایران میں اپنے قیام کا اختتام ایران کی اہم تنصیبات کو “اڑانے” اور “ملیا میٹ” کرنے سے کرے گا۔

ٹرمپ نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنا ڈیل کی بنیادی شرط ہے۔

صدر نے خاص طور پر جزیرہ خارک (جہاں سے ایران کا 90 فیصد تیل برآمد ہوتا ہے)، تمام بجلی گھروں اور تیل کے کنوؤں کو نشانہ بنانے کا ذکر کیا۔

ٹرمپ نے ‘6 اپریل’ تک کی مہلت دی ہے، جس کے بعد وہ توانائی کے شعبے پر بڑے حملوں کا آغاز کر سکتے ہیں۔

Monday, 30 March 2026 – 16:56 #
کویت کے واٹر پلانٹ پر حملے کا ذمے داراسرائیل ،ایرانی فوجی حکام

تہران/کویت سٹی: ایران کی مسلح افواج نے کویت میں واقع پانی صاف کرنے والے بڑے پلانٹ (Desalination Plant) پر ہونے والے حالیہ حملے کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کر دی ہے۔ ایرانی میڈیا اور نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘تسنیم’ کے مطابق، ایرانی عسکری حکام نے اس حملے کو “صیہونی ریاست کی بزدلانہ کارروائی” قرار دیا ہے۔

ایران کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل نے کویت کے واٹر پلانٹ کو نشانہ بنا کر اس کا الزام تہران پر تھوپنے کی کوشش کی ہے تاکہ خطے میں ایران کے خلاف ماحول بنایا جا سکے۔

ایرانی عسکری کمانڈ ‘خاتم الانبیاء’ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ “گزشتہ چند گھنٹوں میں کویت کے پلانٹ پر ہونے والا حملہ صیہونی قابضین کی کمینگی اور ذلالت کی علامت ہے”۔

بیان میں دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا گیا ہے کہ خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے، اہلکار اور ان کے مفادات سمیت اسرائیل کی تمام معاشی اور فوجی تنصیبات ایران کے نشانے پر رہیں گی۔

مقامی ذرائع اور بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کویت کے اس پلانٹ پر حملے کے نتیجے میں ایک بھارتی شہری کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ کویتی حکام کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ہنگامی ٹیمیں پلانٹ کی بحالی کے لیے کام کر رہی ہیں۔

Monday, 30 March 2026 – 16:51 #
ایران کا عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی ‘بے حسی’ پر شدید احتجاج

تہران: ایران نے اپنی ایٹمی تنصیبات پر اسرائیلی اور امریکی حملوں کے خلاف تہران : عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے رویے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ‘بے حسی’ قرار دے دیا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘تسنیم’ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایرانی ایٹمی مراکز پر کیے جانے والے حملے کھلے عام “جرائم” ہیں۔

اسماعیل بقائی نے IAEA کے سربراہ رافیل گروسی کے موقف کو “انتہائی غلط” قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جارحیت پسندوں کی مذمت کرنے کے بجائے اپنے انٹرویوز میں ایسی زبان استعمال کی جس سے مسائل مزید الجھ گئے ہیں۔

ایرانی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ رافیل گروسی میں “دیانت” اور “غیر جانبداری” کی کمی ہے، جو ایک بین الاقوامی ادارے کے سربراہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

Monday, 30 March 2026 – 16:49 #
اسپین نے امریکا کو ایران کیخلاف فضائی حدود اور فوجی اڈے استعمال کرنے سے روک دیا

میڈرڈ: اسپین نے ایران کے خلاف جاری جنگ میں شریک امریکی فوجی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔ ہسپانوی وزیر دفاع مارگریٹا روبلس کے مطابق، حکومت نے مشترکہ طور پر زیر استعمال فوجی اڈوں تک رسائی پر پہلے سے عائد پابندیوں کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے۔

میڈرڈ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے واضح کیا کہ اسپین ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی عسکری کارروائی کے لیے اپنی سرزمین یا فضا استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

تمام جنگی مشنز اور لاجسٹک پروازوں پر پابندی ہوگی۔ہنگامی لینڈنگ یا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی جانے والی پروازیں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

معاشی امور کے وزیر کارلوس کورپو نے اس فیصلے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اسپین ایسی کسی بھی جنگ کا حصہ نہیں بن سکتا جو “یکطرفہ” طور پر شروع کی گئی ہو اور “بین الاقوامی قانون” کے خلاف ہو۔

Monday, 30 March 2026 – 16:44 #
یہ ہماری جنگ ہے نہ ہم اس میں الجھیں گے، برطانوی وزیر اعظم

لندن : برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹامر نے کہا ہے کہ برطانوی فوجی ایران میں زمینی کارروائی کے لیے تعینات نہیں کیے جائیں گے۔

آج صبح رپورٹرز نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے لیے برطانوی فوجی بھیجنے پر غور کر رہے ہیں، تو سٹامر نے جواب دیا: ’یہ ہماری جنگ نہیں ہے اور ہم اس میں نہیں الجھیں گے۔‘

وزیراعظم نے تنازع کے دوران اپنے مؤقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ ’برطانوی جانوں، برطانوی اور خطے میں اپنے اتحادیوں کے مفادات‘ کا تحفظ کرنے کے لیے ’دفاعی اقدامات‘ کر رہا ہے۔

سٹامر نے کہا کہ برطانیہ اپنے مفادات کا دفاع جاری رکھے گا اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھلوانے کے لیے کام کرے گا۔ لیکن ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’ہم اس جنگ میں نہیں گھسیٹے جائیں گے۔‘

Monday, 30 March 2026 – 16:37 #
ایرانی حملے کے بعد اسرائیلی آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی

تہران :ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق ایرانی میزائلوں نے شمالی اسرائیل کے ایک صنعتی علاقے کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی ٹی وی اور ایرانی سوشل میڈیا پر نشر ہونے والی ویڈیوز میں حیفہ کی ایک آئل ریفائنری سے دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے، جسے اس سے قبل بھی اس تنازع کے دوران نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اسرائیلی فائر سروس کا کہنا ہے کہ ریفائنری میں موجود ایک فیول ٹینکر کو ایک روکے گئے میزائل کے ملبے سے نقصان پہنچا۔

Monday, 30 March 2026 – 16:30 #
اسرائیلی فوج نے ایرانی حملوں میں زخمی ہونیوالے فوجیوں کی تعداد بتا دی

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے ایران کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد بتا دی۔

اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک 261 فوجی زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی وزارتِ صحت کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک 6 ہزار 8 زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا، جن میں سے121 افراد اب بھی ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد جاری نہیں کی۔

بریکنگ | Monday, 30 March 2026 – 13:56 #
تیل کی عالمی منڈی مذاکرات سے ناامید۔قیمتوں میںریکارڈ اضافہ
تیل کی مارکیٹ مذاکرات سے ناامید ہوکرا یران کی جنگ میں شدت کے لیے تیارہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت ریکارڈ ماہانہ اضافے کی جانب گامزن ہے،یہ صورتحال یمنی حوثیوں کی جانب سے اسرائیل پر حملوںکے بعد پیدا ہوئی۔   برینٹ کروڈ فیوچرز (Brent crude futures) 3اعشاریہ 94ڈالر ساڑھے تین فیصد اضافے کے ساتھ116 اعشاریہ 51 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے۔جمعہ کو اس میں4اعشاریہ 2 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ1اعشاریہ 86ڈالر یا1اعشاریہ 87فیصد اضافے کے ساتھ102اعشاریہ 14ڈالر فی بیرل پر رہا، جو گزشتہ سیشن میں 5.5 فیصد اضافے کے بعد ہے۔   آئل مارکیٹ تجزیہ کار… مزید پڑھیں
Monday, 30 March 2026 – 12:59 #
امریکہ نے روسی آئل ٹینکر کو کیوبا پہنچنے کی اجازت دے دی

امریکہ نے کئی ماہ سے جاری تیل کی پابندیوں کے بعد ایک روسی آئل ٹینکر کو کیوبا پہنچنے کی اجازت دے دی ہے۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق روسی حکومت کی ملکیت میں موجود یہ ٹینکر تقریباً 7 لاکھ 30 ہزار بیرل خام تیل لے کر کیوبا کی سمندری حدود کے قریب پہنچ چکا ہے اور امکان ہے کہ یہ پیر کی رات تک ماتانزاس بندرگاہ تک پہنچ جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کوسٹ گارڈکے پاس خطے میں موجود جہاز اس ٹینکر کو روک سکتے تھے، تاہم ڈونلڈٹرمپ کی انتظامیہ نے مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ماہرین کے مطابق اس ٹینکر کی آمد کیوبا میں تیزی سے بڑھتے ہوئے ایندھن بحران کو وقتی طور پر کم کر سکتی ہے اور ملک کو چند ہفتوں کا ریلیف مل سکتا ہے۔

بریکنگ | Monday, 30 March 2026 – 12:51 #
آبنائے ہرمزپرکنٹرول کے لیے تجاویز بھی چارملکی اجلاس کے ایجنڈے پر
  آبنائے ہرمزپرکنٹرول بھی چارملکی اجلاس کے ایجنڈے پر ہے۔جرمن نشریاتی ادارے نے روئٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ مذاکرات سے واقف پانچ ذرائع کے مطابق پاکستان میں ملاقات کرنے والے ممالک نے واشنگٹن کو بحری ٹریفک اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے سے متعلق تجاویز پیش کی ہیں، جو جہاز رانی کے بہاؤ کو مستحکم کرنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہیں۔   پاکستان کے ایک ذریعے نے بتایا کہ مصر سمیت دیگر تجاویز اتوار کے اجلاس سے قبل پاکستان کی جانب سے وائٹ ہاؤس کو بھجوائی گئی تھیں اور ان میں نہر سویز کی طرز پر… مزید پڑھیں
Monday, 30 March 2026 – 12:40 #
اسرائیل کا ایلبٹ سسٹمز سے 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا دفاعی معاہدہ

اسرائیل نے ایلبٹ سسٹمز کے ساتھ 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت ہزاروں 155 ملی میٹر آرٹلری گولے فراہم کیے جائیں گے۔
وزارت کے مطابق یہ خریداری غیر ملکی سپلائرز پر انحصار کم کرنے اور مقامی اسلحہ سازی کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کی وسیع کوششوں کا حصہ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام جاری علاقائی کشیدگی کے دوران سپلائی چین کو محفوظ بنانے کی ایک بڑی حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے۔

Monday, 30 March 2026 – 12:40 #
کوزے میں دریا اورتیل کا بینک خارگ۔جس پر 4عشروں سے ٹرمپ کی نظریں ہیں
  ایرانی جزیرہ خارگ ایک ایسا آئل کمپلیکس بلکہ تیل کا بینک ہے جس پر ٹرمپ کی 4عشروں سے نظریں ہیں۔80کی دہائی میں جنگ کےدوران عراق نے اس پر3ہزارحملے کیے تھے۔ چالیس سال قبل اسی جنگ کے دوران برطانوی اخبار کو انٹرویو میںڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر ایران نے امریکی ٹھکانوں پر حملہ کیا تو جزیرہ خارگ پر قبضہ کر لیا جائے گا۔   تب ٹرمپ نے سیاست میں قدم نہیں رکھا تھا اور اُنھوں نے ایک کاروباری شخصیت کے طور پر یہ انٹرویو دیا تھا۔اس انٹرویو میں ٹرمپ نے 1980 سے 1988 کے دوران جاری رہنے والی… مزید پڑھیں
Monday, 30 March 2026 – 12:16 #
کویت میں 5ڈرونز مار گرائے۔ بھارتی شہری ہلاک

کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق کویت نیشنل گارڈ نے آج صبح بتایا ہے کہ اس نے پانچ ڈرونز کو مار گرایا ہے۔ اس سے قبل کویت میں ایک ایرانی حملے میں بھارتی شہری ہلاک ہوا ہے۔ کویت کی وزارتِ بجلی و پانی نے رات گئے جاری بیان میں کہا کہ یہ حملہ بجلی اور ڈی سیلی نیشن پلانٹ پر ہوا تھا۔

گذشتہ روز کویتی مسلح افواج نے بتایا تھا کہ ایران کے فوجی کیمپوں پر حملوں میں اس کے 10 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ ایک نجی لاجسٹکس کمپنی کے گودام کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ وزارت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متعدد میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔

Monday, 30 March 2026 – 11:45 #
بغداد میں دھماکے۔ امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ۔ جہاز کو آگ لگ گئی

عراقی دارالحکومت بغداد زوردار دھماکوں سے گونج اٹھا، غیرملکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ امریکی فوجی اڈے کو راکٹ حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے جس سے جہاز کو آگ لگ گئی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوج کے زیر استعمال وکٹری بیس کو نشانہ بنایا گیا جس کا بغداد سے مغرب کی سمت میں فاصلہ کم و بیش 20کلومیٹر ہے۔ عراق کا فضائی دفاعی نظام امریکی بیس پر داغے گئے راکٹس کو روکنے میں ناکام ہوگیا۔

راکٹ حملے کے نتیجے میں ایک اے 32 بی عراقی اسپیشل فورسز کے ٹرانسپورٹ طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔ وکٹری بیس کو براہِ راست نشانہ بنائے جانے کے موقعے پر کوئی امریکی فوجی موجود نہیں تھا، عسکری حکام پہلے ہی اڈہ خالی کرچکے تھے۔

Monday, 30 March 2026 – 11:38 #
جنوبی لبنان میں 6اسرائیلی فوجی زخمی

اسرائیلی فوج کا بیان ہے کہ جنوب لبنان میں مختلف واقعات کے دوران 6 فوجی زخمی ہوئے، جن میں سے تین شدید زخمی ہیں۔
فوج نے کہا کہ دو فوجیوں کو اینٹی ٹینک فائر کی زد میں آ کر، تین کو ڈرون حملے میں اور ایک کو ایک آپریشنل حادثے میں چوٹیں آئیں۔

Monday, 30 March 2026 – 11:34 #
تہران اور البرز میں بجلی بحال کر دی گئی۔ ایرانی حکام

ایران کے نائب وزیر توانائی مصطفیٰ رجبی مشہدی نے کہا ہے کہ گزشتہ رات امریکی و اسرائیلی حملے کے بعد تہران اور قریبی البرز صوبے میں بجلی بحال کر دی گئی ہے، جبکہ ملک کا قومی بجلی کا گرڈ مستحکم ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تہران اور البرز کے کئی علاقوں بشمول شہر کرج میں بجلی کی بندش “بجلی کے گرڈ کی فوری کارروائی کے ذریعے جلد حل کر دی گئی۔

مشہدی نے یہ نہیں بتایا کہ امریکی اور اسرائیلی حملے کا اصل ہدف کیا تھا۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق امریکی اسرائیلی حملے کے شریڈیل نے البرز صوبے میں ایک ہائی وولٹیج ٹاور اور دوسھان ٹیپہ سب اسٹیشن کو نقصان پہنچایا، جس سے بجلی بند ہو گئی تھی۔ کئی ٹرانسمیشن سب اسٹیشنز متاثر ہوئے، لیکن آخرکار بجلی بحال کر دی گئی۔

Monday, 30 March 2026 – 11:34 #
تہران اور البرز میں بجلی بحال کر دی گئی۔ ایرانی حکام

ایران کے نائب وزیر توانائی مصطفیٰ رجبی مشہدی نے کہا ہے کہ گزشتہ رات امریکی و اسرائیلی حملے کے بعد تہران اور قریبی البرز صوبے میں بجلی بحال کر دی گئی ہے، جبکہ ملک کا قومی بجلی کا گرڈ مستحکم ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تہران اور البرز کے کئی علاقوں بشمول شہر کرج میں بجلی کی بندش “بجلی کے گرڈ کی فوری کارروائی کے ذریعے جلد حل کر دی گئی۔

مشہدی نے یہ نہیں بتایا کہ امریکی اور اسرائیلی حملے کا اصل ہدف کیا تھا۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق امریکی اسرائیلی حملے کے شریڈیل نے البرز صوبے میں ایک ہائی وولٹیج ٹاور اور دوسھان ٹیپہ سب اسٹیشن کو نقصان پہنچایا، جس سے بجلی بند ہو گئی تھی۔ کئی ٹرانسمیشن سب اسٹیشنز متاثر ہوئے، لیکن آخرکار بجلی بحال کر دی گئی۔

Monday, 30 March 2026 – 11:09 #
اسرائیل کی بیروت کے جنوبی مضافات میں فوری حملوں کی وارننگ

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ وہ بیروت کے جنوبی مضافات میں اپنے آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہے اور سات علاقوں کے رہائشیوں کو اپنے گھروں سے نکلنے کا حکم دیا ہے۔

یہ علاقے حارت حریک، غبیری، لیلکی، حداد، برج البراجنے، توحیدات الغدیر اور شیاح ہیں۔

فوج کا دعویٰ ہے کہ وہ ان علاقوں میں حزب اللہ کے فوجی مراکز کو نشانہ بنا رہی ہے، تاہم اس نے اس دعوے کے ثبوت فراہم نہیں کیے۔

Monday, 30 March 2026 – 11:06 #
سعودی عرب میں پانچ ڈرون مار گرائے گئے

سعودی عرب کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ پچھلے چند گھنٹوں میں اس نے پانچ ڈرون مار گرائے ہیں۔

Monday, 30 March 2026 – 10:41 #
امریکہ خارگ جزیرے پر قبضہ کر کے ایرانی تیل حاصل کر سکتا ہے۔ ٹرمپ کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ’ایران کا تیل لے سکتے ہیں‘ اور ملک میں تیل کے بڑے مرکز خارگ جزیرے پر قبضہ بھی کر سکتے ہیں۔

فنانشل ٹائمز کو دیے انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ’سچ یہ ہے کہ میرا پسندیدہ آپشن یہ ہے کہ ایران کا تیل لے لیا جائے لیکن امریکہ میں کچھ بیوقوف لوگ کہتے ہیں ’آپ ایسا کیوں کریں گے؟‘ وہ بیوقوف لوگ ہیں۔

ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ اس اقدام کا مطلب خارگ جزیرے پر کنٹرول حاصل کرنا بھی ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاید ہم خارگ جزیرہ لے لیں، شاید نہ لیں۔ ہمارے پاس بہت سے آپشن موجود ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس کا مطلب یہ بھی ہوگا کہ امریکہ کو وہاں ’کچھ عرصے کے لیے موجود رہنا پڑے گا۔

جب ان سے جزیرے پر ایرانی دفاع کے بارے میں پوچھا گیا تو ٹرمپ نے کہا کہ ’میرا نہیں خیال کہ ان کے پاس کوئی دفاع ہے۔ ہم اسے بہت آسانی سے لے سکتے ہیں۔

Monday, 30 March 2026 – 10:26 #
جنگ کے ایک ماہ بعد بھی ایران کی حملہ آور صلاحیت برقرار۔ خلیجی ممالک پھر نشانہ

پیر کی صبح امارات، بحرین اور سعودی عرب میں حملے، ٹرمپ کا دعوی جھوٹ نکلا

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے ایک ماہ بعد بھی ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کی صلاحیت برقرار دکھائی دے رہی ہے، جب کہ پیر کی صبح بحرین، کویت اور متحدہ عرب امارات میں فضائی خطرے کے سائرن بجنے اور متعدد حملوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران خلیج کے مختلف حصوں میں حملوں کی متعدد کوششیں کی گئیں۔ دبئی کے اوپر فضائی خطرے کے سائرن بجنے کی اطلاعات موصول ہوئیں اور سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کیے جانے کے مناظر دیکھے گئے۔

بحرین میں بھی کئی مقامات پر سائرن بجنے کے بعد رہائشیوں نے زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی تصدیق کی۔ دوسری جانب سعودی عرب نے بتایا کہ مشرقی صوبے میں فضائی دفاعی نظام نے پانچ بیلسٹک اور ایک کروز میزائل کو مار گرایا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ بریفنگ میں دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی میزائل صلاحیت کو نمایاں حد تک کمزور کر دیا گیا ہے، تاہم زمینی حقائق اس کے برعکس حملوں میں اضافے کی نشاندہی کر رہے ہیں۔

کویت کی وزارتِ دفاع کے مطابق گزشتہ روز اس کی فضائی حدود میں 14 میزائل اور 12 ڈرونز کی نشاندہی کی گئی، جب کہ اس سے ایک رات قبل 17 بیلسٹک میزائل ریکارڈ کیے گئے تھے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے بھی ایک روز قبل اپنی فضائی حدود میں 16 میزائل تباہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

حالیہ حملوں کا سلسلہ اس وسیع تر ردعمل کا حصہ سمجھا جا رہا ہے جو ایران اسرائیل اور امریکا کی جانب سے اپنی سرزمین پر ہونے والے حملوں کے جواب میں دے رہا ہے۔ ایران میں اسٹیل پلانٹس کو نشانہ بنائے جانے کے بعد بحرین میں ایلومینیم کی بڑی تنصیب کو نقصان پہنچنے اور امارات میں بھی ایلومینیم کے ایک بڑے صنعتی مرکز کو ہدف بنائے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

اسی طرح ایران میں بجلی گھروں پر حملوں کے بعد کویت میں بھی توانائی کے ایک اہم پلانٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، جس سے خطے میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر بڑھتے خطرات نمایاں ہو گئے ہیں۔

دریں اثنا خطے میں ہزاروں امریکی فوجیوں کی مزید آمد اور یمن کے حوثی باغیوں کے تنازع میں شامل ہونے کے اشاروں نے کشیدگی میں مزید اضافے کے خدشات کو بڑھا دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق تازہ حملے اس بات کا اشارہ ہیں کہ تنازع تیزی سے پھیل سکتا ہے، جب کہ خلیجی ممالک میں عوامی سطح پر تشویش میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

Monday, 30 March 2026 – 09:49 #
ٹرمپ کا ایران سے یورینیئم نکالنے کے آپریشن پرغور

وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ایران سے ایک ہزار پاؤنڈ وزنی یورینیئم نکالنے کے لیے فوجی آپریشن پر غور کر رہے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس رپورٹ میں نام ظاہر کیے بغیر سکیورٹی اہلکاروں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس آپریشن میں امریکی فوج ’کئی دنوں یا طویل عرصے تک‘ ایران میں رہ سکتی ہے۔

ٹرمپ نے تاحال اس بارے میں فیصلہ نہیں کیا مگر وہ ’اس پر غور کر رہے ہیں کیونکہ اس سے ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے روکنے کا مرکزی ہدف حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

Monday, 30 March 2026 – 09:13 #
تیل کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ۔ عالمی مارکیٹ میں بھونچال

آبنائے ہرمز نے عالمی تیل مارکیٹ میں بھونچال پیدا کر دیا، قیمتیں 200 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

تاریخ کے سب سے بڑے تیل سپلائی بحران نے ایک ماہ کا سنگ میل عبور کر لیا ہے، جس سے عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ، ترقی کی پیش گوئیاں کم ہونا، اور ایشیا کے ممالک جیسے تھائی لینڈ سے پاکستان میں فیول کی قلت کے آثار سامنے آئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا نے صورتحال کی سنگینی ابھی تک نہیں سمجھی۔ امریکی حکومتی عہدیداران اور وال اسٹریٹ کے تجزیہ کار اب اس امکان پر غور کر رہے ہیں کہ تیل کی قیمتیں غیر معمولی طور پر 200 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہیں، جو عالمی معیشت کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

Monday, 30 March 2026 – 09:06 #
فلپائن کی ریفائنری نے روس سے 2.5 ملین بیرل خام تیل حاصل کرلیا

فلپائن کی واحد تیل کی ریفائنری نے “انتہائی ضرورت” کے پیش نظر روس سے تقریباً 2.5 ملین بیرل خام تیل حاصل کیا ہے۔ تاہم ایندھن کی قیمتیں منگل کو دوبارہ بڑھنے کی توقع ہے کیونکہ ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔

فلپائن اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرائی گئی فائلنگ میں، پیٹرون نے کہا کہ اس نے روسی خام تیل خریدنے کا فیصلہ کیا کیونکہ 28 فروری سے کم از کم چار ملین بیرل کی شپمنٹس منسوخ ہو چکی ہیں، جب امریکا اور اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ شروع کی۔

Monday, 30 March 2026 – 08:09 #
70 کروڑ ڈالر کا بوئنگ طیارہ سستے ڈرون سے تباہ کیا۔ پاسداران انقلاب

ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ 700 ملین ڈالر کا بوئنگ ای تھری جاسوس طیارہ 20 ہزار ڈالر کے شاہد ڈرون نے تباہ کیا۔

پاسداران انقلاب کے مطابق حملہ ڈرون اور میزائل کے ساتھ بیک وقت کیا گیا۔

ایران کا کہنا ہے کہ جدید ترین جاسوس طیارہ میزائل حملوں سے بچنے کی کوشش میں تھا کہ ڈرون سے ٹکرایا۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے بتایا کہ حملے میں قریبی طیاروں کو نقصان پہنچا، 10 امریکی فوجی زخمی ہوئے۔

Monday, 30 March 2026 – 08:00 #
نیتن یاہو کا لبنان میں سکیورٹی زون بڑھانے کا حکم

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ انھوں نے جنوبی لبنان میں موجود اُس ’سیکورٹی زون‘ کو مزید وسعت دینے کا حکم دیا ہے جسے وہ ’موجودہ حفاظتی علاقہ‘ قرار دیتے ہیں۔

اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) کی شمالی کمان کے ہیڈکوارٹر کے دورے کے دوران نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد حزب اللہ کی جانب سے دراندازی کے خطرے کو مکمل طور پر روکنا اور اینٹی ٹینک میزائلوں کی فائرنگ کو سرحد سے دور دھکیلنا ہے۔

انھوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ توسیع اسی زون کے اندر ہے یا نہیں۔ اس کے بارے میں گذشتہ ہفتے اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا تھا کہ اب یہ دریائے لیطانی تک پھیلا دیا جائے گا اور اس وقت تک کسی لبنانی شہری کو اپنے گھر میں رہنے کی اجازت نہیں ہوگی جب تک حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل کو لاحق خطرہ پوری طرح ختم نہیں ہو جاتا۔

Monday, 30 March 2026 – 07:40 #
بجلی کے انفراسٹرکچر پر حملوں سے تہران،البرز کے بعض علاقوں میں بجلی معطل

ایرانی ذرائع ابلاغ نے ملک کی وزارت توانائی کے حوالے سے بتایا ہے دارالحکومت تہران میں بجلی کی تنصیبات پر حملے کے نتیجے میں ملک کے دو صوبوں تہران اور البرز کے کچھ حصوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے۔

نائب وزیرِ توانائی مصطفیٰ رجبی مشہدی نے سرکاری ٹی وی پر کہا ہے کہ کرج شہر کے باہر ایک شارپنل بجلی کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرایا، کرج تہران کے شمال مغرب میں صوبہ البرز میں واقع ہے، اس سے قبل ایک ذریعہ نے شہر میں بجلی کی فراہمی میں تعطل کی اطلاع دی تھی۔

مشہدی کا مزید کہنا تھا کہ رات ہونے والے حملوں کی وجہ سے مشرقی تہران میں ایک پاور ٹرانسمیشن کا سب سٹیشن تباہ ہو گیا ہے تاہم انہوں نے لوگوں کو تسلی دی کہ انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

Monday, 30 March 2026 – 07:32 #
آبنائے ہرمز سے سعودی تیل بردار جہاز پاکستان کیلئے روانہ

سعودی عرب کا تیل سے لدا ایک چھوٹا بحری جہاز آبنائے ہرمز سے پاکستان کی جانب روانہ ہو گیا ہے۔

بلوم برگ کے مطابق ہفتے کے روز 7 مال بردار بحری جہاز خلیج فارس سے نکلتے دیکھے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تیل بردار بحری جہاز کے ساتھ ساتھ 2 لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس یعنی ایل پی جی سے بھرے بحری جہاز اور 4 سامان بردار بحری جہاز بھی خلیج فارس سے روانہ ہو گئے۔

Monday, 30 March 2026 – 07:22 #
اسرائیل کے کیمیائی پلانٹ پر میزائل حملہ۔ زہریلے مواد کے اخراج کا خدشہ

جنوبی اسرائیل میں ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل نے اسرائیل کے علاقے بیئر شیبا کے قریب صنعتی زون میں واقع کیمیائی پلانٹ کو نشانہ بنایا۔

ایران کے حملے کے باعث دھوئیں کے بادل آسمان میں پھیل گئے اور ہنگامی ٹیمیں آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف رہیں، مقامی رہائشیوں کو اندر رہنے کی ہدایت کی گئی تاکہ کسی ممکنہ خطرناک مواد کے اخراج سے محفوظ رہ سکیں۔

حکام نے بعد میں تصدیق کی کہ کوئی خطرناک مواد خارج نہیں ہوا، تاہم یہ حملہ جاری تنازع میں خطرناک کشیدگی کو اجاگر کرتا ہے۔

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اس کے اپنے سٹریٹجک اثاثوں پر حملوں کے ردعمل میں وہ اسرائیلی بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنائے گا۔

Monday, 30 March 2026 – 07:12 #
پاکستان کے ذریعے امریکہ ایران بالواسطہ مذاکرات میں پیشرفت۔ جلد ڈیل متوقع ہے۔ ٹرمپ کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے ذریعے ایران امریکہ مذاکرات میں پیشرفت ہورہی ہے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ ڈیل جلد ہو سکتی ہے، لگتا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ بہت جلد ایک معاہدہ کرلیں گے، ایران کے ساتھ براہ راست اور بالواسطہ بات چیت کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے کئی پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

فنانشنل ٹائمز سے گفتگو میں کہا کہ امریکی نے ایران میں 13 ہزار اہداف پر بمباری کی ہے، تقریباً 3 ہزار باقی ہیں، میرا پسندیدہ آپشن ایرانی تیل پر قبضہ کرنا ہے، مجھے یقین نہیں ہے کہ ایرانیوں کے پاس کوئی دفاع ہے۔

Monday, 30 March 2026 – 07:00 #
تہران کے نواحی علاقے رے میں دھماکوں کی آوازیں

ہم ایران کے دارالحکومت تہران میں زور دار دھماکوں کی اطلاعات دے رہے تھے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق اب تہران کے نواحی شہر رے میں ایک اور دھماکے کی خبر سامنے آئی ہے، جو گریٹر تہران کے میٹروپولیٹن علاقے کا حصہ ہے۔

Monday, 30 March 2026 – 06:51 #
اسرائیلی حملے کے بعد خنداب ہیوی واٹر ری ایکٹر نے کام کرنا بند کر دیا

اقوام متحدہ کے جوہری توانائی اور یورینیم افزودگی کے نگران ادارے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے تصدیق کی ہے کہ شمال مغربی ایران میں خنداب ہیوی واٹر ری ایکٹر کو اسرائیلی حملے میں ’شدید نقصان پہنچا ہے اور اس نے کام کرنا بند کر دیا ہے۔

ایران کی جوہری توانائی کے ادارے نے جمعہ کے روز بتایا تھا کہ جوہری تنصیبات پر دو بار حملہ کیا گیا ہے۔ حملے کی تصدیق شدہ فوٹیج میں ری ایکٹر کے قریب آگ کا ایک گولہ اور دھواں اٹھتا دیکھا جا سکتا ہے۔

ایرانی ادارے کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان یا تابکاری کی اطلاع نہیں ہے۔ اسرائیل نے حملے سے کچھ دیر قبل پلانٹ سے انخلا کا حکم جاری کر دیا تھا۔

Monday, 30 March 2026 – 06:45 #
حزب اللہ کے اسرائیلی افواج پر حملوں کا دعویٰ

لبنانی گروہ

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے شمالی اسرائیل اور جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجیوں پر حملے کیے ہیں۔

حزب اللہ نے شمالی اسرائیل کے قصبے میتولا پر راکٹ داغے، جبکہ جنوبی لبنان میں خیام حراستی مرکز کے مشرق میں موجود اسرائیلی فوجیوں اور ان کی گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

Monday, 30 March 2026 – 06:42 #
ایرانی شہر تبریز میں پیٹرو کیمیکل پلانٹ پر حملہ

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کے ایک حملے میں تبریز پیٹروکیمیکل کمپنی کے ایک یونٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو اور آپریشنل ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، کوئی خطرناک، زہریلا یا آلودگی پھیلانے والا مادہ خارج نہیں ہوا۔

Monday, 30 March 2026 – 06:36 #
لبنان میں امن فوج کی پوزیشن کے نزدیک پروجیکٹائل گرنے سے ایک فوجی ہلاک

لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان میں ادچیت القصیر میں فورس کی پوزیشن کے نزدیک ایک ’پروجیکٹائل کے پھٹنے کے نتیجے میں‘ امن فوج کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ہے۔

ایکس پر جاری ایک بیان میں لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس کا کہنا ہے کہ ’امن کے مقصد کی خدمت کرتے ہوئے کسی کو بھی اپنی جان سے ہاتھ نہیں دھونا چاہیے۔‘

فورس کا کہنا ہے کہ ابھی انھیں اس بارے میں اطلاع نہیں کہ یہ پروجیکٹائل کہاں سے آیا تھا اور اس متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اتوار کو جنوبی لبنان میں ایک ایمبولینس پر حملے میں طبی عملے کا ایک رکن مارا گیا۔ انھوں نے اس کا الزام خطے میں ’اسرائیل کی بڑھتی ہوئی فوجی کارروائیوں‘ پر عائد کیا تھا۔

Monday, 30 March 2026 – 06:36 #
لبنان میں امن فوج کی پوزیشن کے نزدیک پروجیکٹائل گرنے سے ایک فوجی ہلاک

لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان میں ادچیت القصیر میں فورس کی پوزیشن کے نزدیک ایک ’پروجیکٹائل کے پھٹنے کے نتیجے میں‘ امن فوج کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ہے۔

ایکس پر جاری ایک بیان میں لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس کا کہنا ہے کہ ’امن کے مقصد کی خدمت کرتے ہوئے کسی کو بھی اپنی جان سے ہاتھ نہیں دھونا چاہیے۔‘

فورس کا کہنا ہے کہ ابھی انھیں اس بارے میں اطلاع نہیں کہ یہ پروجیکٹائل کہاں سے آیا تھا اور اس متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اتوار کو جنوبی لبنان میں ایک ایمبولینس پر حملے میں طبی عملے کا ایک رکن مارا گیا۔ انھوں نے اس کا الزام خطے میں ’اسرائیل کی بڑھتی ہوئی فوجی کارروائیوں‘ پر عائد کیا تھا۔

Monday, 30 March 2026 – 06:26 #
ایران کی امریکی اور اسرائیلی حکام کے گھروں کو نشانہ بنانے کی دھمکی

ایران کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذولفقاری نے دھمکی دی ہے کہ ایرانی مسلح افواج خطے میں امریکی اور اسرائیلی ’کمانڈروں اور سیاسی عہدیداروں‘ کے گھروں کو نشانہ بنائے گی۔

امریکہ اور اسرائیل پر ’مختلف شہروں میں ایرانی شہریوں کے رہائشی مکانات کو نشانہ بنانے‘ کا الزام لگاتے ہوئے انھوں اسے ایک ’جوابی اقدام‘ قرار دیا۔

یاد رہے کہ اس جنگ کے دوران کئی ایرانی فوجی کمانڈر اور اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں جن میں ایران کے سابق رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای بھی شامل ہیں۔

Monday, 30 March 2026 – 02:42 #
ایران جنگ رکوانے کے لیے اسلام آباد تمام سفارتی کوششوں کا مرکز بن گیا، عالمی میڈیا
  غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ اسرائیل جنگ کو ختم کرنے کی کوششوں کے لیے اسلام آباد تمام سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے۔   الجزیرہ نے رپورٹ کیا ہے کہ چار ملکی ملاقاتیں ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس پر ابتدائی طور پر سعودی دارالحکومت ریاض میں تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ ڈار، جو پاکستان کے وزیر خارجہ بھی ہیں، اب اس فاؤنڈیشن کو ایک علاقائی بلاک بنانے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو بالآخر انڈونیشیا اور ملائیشیا سمیت وسیع تر طاقتوں کو اکٹھا کر سکے۔  … مزید پڑھیں
بریکنگ | Monday, 30 March 2026 – 02:23 #
خدا ان رہنماؤں کی دعائیں نہیں سنتا جن کے ہاتھ خون سے رنگے ہیں، پوپ

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو چہار دہم نے ویٹیکن میں پام سنڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدا ان رہنماؤں کی دعائیں قبول نہیں کرتا جو جنگیں شروع کرتے ہیں اور جن کے ہاتھ ’خون سے رنگے‘ ہیں۔

قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ ان کا اشارہ ایران کے خلاف امریکہ اسرائیل جنگ میں شامل افراد کی جانب ہے۔ یہ بھی واضح رہے کہ اس جنگ کو شروع کرنے کے کچھ روز بعد امریکی صدر ٹرمپ نے صدارتی دفتر میں مذہبی رہنماؤں اور پادریوں کا ایک اجتماع بھی منعقد کیا تھا، جس میں فتح کے لیے دعائیں کرائی گئی تھیں۔

پوپ لیو کا کہنا تھایہ ہمارے خدا ہیں: یسوع، امن کے بادشاہ، جو جنگ کو مسترد کرتے ہیں، کوئی بھی انھیں جنگ کے جواز کے لیے استعمال نہیں کر سکتا۔

پوپ نے کہا کہ وہ جنگ کرنے والوں کی دعاؤں کو نہیں سنتے بلکہ انھیں رد کر دیتے ہیں۔
بائبل کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ تم بہت دعائیں کرتے ہو، میں نہیں سنوں گا: تمہارے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

Sunday, 29 March 2026 – 23:55 #
امریکی زمینی فوج آئی تو ‘شارک کی خوراک’ بنے گی، ایرانی فوجی ترجمان

تہران: ایران نے امریکا کی زمینی فوج کی مداخلت کی صورت میں تباہ کن نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا نے زمینی حملہ کیا تو ان کے فوجی شارک مچھلی کی خوراک بنے گی۔

ایرنی میڈیا کے مطابق خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کے ترجمان انراحیم ذوالفقاری نے ایران پر زمینی حملے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا اقدام امریکی افواج کے لیے شدید ذلت آمیز نتائج کا باعث بنے گا اور انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زمینی کارروائیوں اور خلیج فارس کے جزائر پر قبضے سے متعلق بار بار دی جانے والی دھمکیوں کا حوالہ دیتے ہوئے مذکورہ منصوبوں کو حقیقت سےعاری قرار دیا۔

ترجمان نے کہا کہ امریکی قیادت نے فوج کی کمان ایسے فرد کے سپرد کر دی ہے جس کے فیصلوں نے امریکی افواج کو بدترین دلدل میں دھکیل دیا ہے اور خطے میں موجود امریکی فوجیوں کو روزانہ کی بنیاد پر سنگین خطرات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی افواج تباہ شدہ اڈوں سے پسپا ہو چکی ہیں اورعلاقائی ممالک کے شہری و معاشی مراکز میں پناہ لینے پر مجبور ہیں، اس کے باوجود وہ اب بھی ایرانی حملوں سے محفوظ نہیں ہیں۔

انراحیم ذوالفقاری نے زمینی حملے سے متعلق خبروں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی افواج طویل عرصے سے اس طرح کی صورت حال کے لیے تیار اور جواب دینے کے لیے منتظر ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی جارحیت یا قبضے کی کوشش کی صورت میں حملہ آور افواج کو گرفتاری اور مکمل تباہی جیسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، امریکی کمانڈرز اور فوجی بالآخر خلیج فارس میں شارک مچھلیوں کی خوراک بن جائیں گے۔

امریکی قیادت پر زور دیتےہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایران کی تاریخ کا مطالعہ کریں اور ماضی میں غیر ملکی حملہ آوروں کے ساتھ ہونے والے تجربات سے سبق سیکھیں اور خبردار کیا کہ غلط فیصلے امریکی افواج کے بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا سبب بن سکتے ہیں۔

انراحیم ذوالفقاری نے مزید کہا کہ ایران کی مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں اور کسی بھی عملی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

Sunday, 29 March 2026 – 23:46 #
لبنان پر اسرائیلی حملے، اموات کی تعداد 1238 ہوگئی، وزارت صحت

بیروت: لبنان پر اسرائیلی حملے جاری ہیں جن میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 1238 ہوگئی ہے۔

لبنانی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 124 بچے بھی شامل ہیں۔

لبنانی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ دو روز میں 10 امدادی کارکنوں، 3 صحافیوں سمیت 49 افراد جاں بحق ہوئے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی حملوں سے لبنان میں اب تک 3500 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

Sunday, 29 March 2026 – 23:36 #
بحرین کا سمندری حدود میں میری ٹائم کرفیو کا اعلان

منامہ: بحرین نے اپنی سمندری حدود میں میری ٹائم کرفیو کا اعلان کردیا۔

بحرین کی سمندری حدود میں شام 6 بجے سے صبح 4 بجے تک کرفیو نافذ ہوگا۔

بحرینی وزارت داخلہ کے مطابق کرفیو کا مقصد ایرانی جارحیت کے پیش نظر بحرینی ساحلوں کی سیکیورٹی مزید مضبوط بنانا اور سمندر میں جانے والوں اور سمندری عملے کی حفاظت یقینی بنانا ہے۔

Sunday, 29 March 2026 – 21:47 #
لبنان کی بے دخلی کی ڈیڈ لائن ختم: ایرانی سفیر کا ملک چھوڑنے سے انکار

بیروت: لبنان اور حزب اللہ کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے تناظر میں ایک نیا سفارتی بحران پیدا ہو گیا ہے۔ ایرانی سفارت کاروں کے مطابق، تہران کے سفیر محمد رضا شیبانی نے لبنانی حکومت کی جانب سے دی گئی بے دخلی کی مدت ختم ہونے کے باوجود ملک چھوڑنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

لبنانی وزارت خارجہ نے رواں ہفتے ایرانی سفیر کو ‘پرسونا نان گراٹا’ (ناپسندیدہ شخصیت) قرار دیتے ہوئے اتوار تک ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

ایرانی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سفیر لبنان کے سپیکر پارلیمنٹ نبیہ بری اور حزب اللہ کی خواہش پر اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

لبنانی حکام نے یہ انتہائی قدم اس وقت اٹھایا جب سفیر پر لبنان کے داخلی سیاسی معاملات میں مداخلت کے الزامات عائد کیے گئے۔

Sunday, 29 March 2026 – 20:44 #
کویت پر ایرانی میزائل حملہ: 10 فوجی زخمی، تنصیبات کو شدید نقصان

کویت سٹی: کویت کے ایک فوجی کیمپ پر ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں 10 کویتی فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔ کویتی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق، حملے میں فوجی کیمپ کی عمارتوں اور دیگر تنصیبات کو بھی “مادی نقصان” پہنچا ہے۔

ترجمان وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والے تمام اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی طبی مراکز منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کویت کی فضائی حدود میں شدید جارحیت دیکھی گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت کی حدود میں 14 بیلسٹک میزائل اور 12 ڈرونز کا سراغ لگایا گیا۔

کویتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ کویتی فضائی دفاعی نظام (Air Defense System) الرٹ ہے اور ملک کی سالمیت کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Sunday, 29 March 2026 – 20:17 #
ایرانی کا کاری وار، صنعتی زون میں قیامت کے مناظر، زہریلی گیس کے اخراج کا خدشہ، شاہراہیں بند!

تل ابیب: اسرائیل کے جنوبی شہر بئر السبع (Beersheba) کے نواحی صنعتی زون پر ایران کے حالیہ میزائل حملوں کے بعد خطرناک زہریلے مواد کے اخراج کا شدید خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ مقامی حکام نے علاقے کے مکینوں کو فوری طور پر گھروں کے اندر رہنے، کھڑکیاں اور دروازے بند رکھنے اور متعلقہ حکام کی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اسرائیلی فوج کے سنسر بورڈ نے تاحال اس مخصوص فیکٹری یا پلانٹ کا نام ظاہر نہیں کیا جسے نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم ذرائع کے مطابق اس صنعتی زون میں 19 مختلف فیکٹریاں واقع ہیں، جن میں برومائیڈ (Bromide) کی تیاری اور ادویات سازی (Pharmaceuticals) کے اہم یونٹس شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک میزائل کے ٹکڑے (Fragment) لگنے سے فیکٹری میں भीषण آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد کیمیکل یا زہریلی گیس کے پھیلاؤ کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

وسطی اسرائیل کو بئر السبع سے ملانے والی مرکزی ہائی وے کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے تاکہ امدادی ٹیمیں بغیر کسی رکاوٹ کے آلودگی پر قابو پانے اور متاثرہ حصے کو ٹھنڈا کرنے کا کام جاری رکھ سکیں۔

ایرانی فورسز کی جانب سے آدھی رات کے بعد سے شروع ہونے والے حملوں کا رخ زیادہ تر صحرائے نقب (Negev) کی جانب رہا ہے، جہاں اہم صنعتی مراکز کے ساتھ ساتھ حساس فوجی تنصیبات بھی موجود ہیں۔ بئر السبع کا یہ صنعتی زون اسرائیل میں خطرناک فضلے کو ٹھکانے لگانے والا (Hazardous Disposal Site) سب سے بڑا مرکز بھی ہے، جس کی وجہ سے کسی بھی قسم کا دھماکہ یا اخراج بڑے پیمانے پر ماحولیاتی تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔

فائر بریگیڈ اور ہوم فرنٹ کمانڈ کے دستے جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ امدادی ٹیموں کی اولین ترجیح آگ پر قابو پانا اور کیمیکل کے ذخائر کو مزید گرم ہونے سے روکنا ہے تاکہ کسی بڑے کیمیائی حادثے سے بچا جا سکے۔

Sunday, 29 March 2026 – 19:40 #
امریکی و اسرائیلی حملے میں 250 ایرانی طلبا اور اساتذہ جاں بحق

تہران: ایران اور امریکہ و اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی اور حملوں کے نتیجے میں ایرانی نظامِ تعلیم کو شدید جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایرانی وزارتِ تعلیم کے ترجمان کے مطابق اب تک سینکڑوں طلبہ اور اساتذہ اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

ایرانی وزارتِ تعلیم کے مرکز برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ کے سربراہ حسین صادقی نے سرکاری خبر رساں ادارے ‘ارنا’ (IRNA) کو تفصیلات بتاتے ہوئے تصدیق کی کہ:

حملوں میں اب تک مجموعی طور پر 250 طلبہ اور اساتذہ جاں بحق ہو چکے ہیں۔

زخمیوں کی تعداد 184 بتائی جا رہی ہے، جن میں طلبہ اور تعلیمی عملہ دونوں شامل ہیں۔

دارالحکومت تہران میں خاص طور پر 16 طلبہ اور 5 اساتذہ جاں بحق ہوئے، جبکہ 8 طلبہ اور 5 اساتذہ زخمی حالت میں اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

وزیر تعلیم حسین صادقی کے مطابق حملوں کا نشانہ صرف انسانی جانیں ہی نہیں بلکہ تعلیمی ڈھانچہ بھی بنا ہے، مجموعی طور پر 600 تعلیمی مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

28 فروری سے اب تک تقریباً 200 انتظامی، ثقافتی اور تعلیمی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

وزیر تعلیم حسین صادقی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں پر یہ حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، جس سے نسلِ نو کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔

Sunday, 29 March 2026 – 19:40 #
امریکی و اسرائیلی حملے میں 250 ایرانی طلبا اور اساتذہ جاں بحق

تہران: ایران اور امریکہ و اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی اور حملوں کے نتیجے میں ایرانی نظامِ تعلیم کو شدید جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایرانی وزارتِ تعلیم کے ترجمان کے مطابق اب تک سینکڑوں طلبہ اور اساتذہ اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

ایرانی وزارتِ تعلیم کے مرکز برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ کے سربراہ حسین صادقی نے سرکاری خبر رساں ادارے ‘ارنا’ (IRNA) کو تفصیلات بتاتے ہوئے تصدیق کی کہ:

حملوں میں اب تک مجموعی طور پر 250 طلبہ اور اساتذہ جاں بحق ہو چکے ہیں۔

زخمیوں کی تعداد 184 بتائی جا رہی ہے، جن میں طلبہ اور تعلیمی عملہ دونوں شامل ہیں۔

دارالحکومت تہران میں خاص طور پر 16 طلبہ اور 5 اساتذہ جاں بحق ہوئے، جبکہ 8 طلبہ اور 5 اساتذہ زخمی حالت میں اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

وزیر تعلیم حسین صادقی کے مطابق حملوں کا نشانہ صرف انسانی جانیں ہی نہیں بلکہ تعلیمی ڈھانچہ بھی بنا ہے، مجموعی طور پر 600 تعلیمی مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

28 فروری سے اب تک تقریباً 200 انتظامی، ثقافتی اور تعلیمی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

وزیر تعلیم حسین صادقی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں پر یہ حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، جس سے نسلِ نو کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔

Sunday, 29 March 2026 – 17:02 #

اسلام آباد: پاک، سعودیہ، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس

اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی میزبانی میں آج اسلام آباد میں اہم بیٹھک ہوئی جس میں پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی، فریقین نے تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا۔

اجلاس کے آغاز پر وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد راستہ ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ حالیہ ٹیلیفونک رابطے کے بعد پاکستان نے آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) کے ذریعے پاکستانی بحری جہازوں کی آمد و رفت میں آسانی کو امن کی طرف ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔

بعدازاں مذاکرات کا پہلا راؤنڈ ختم ہوگیا جس کے بعد ترکی کے وزیر خارجہ دفتر خارجہ سے روانہ ہوگئے۔

اجلاس میں 4 ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہیں جبکہ سعودی عرب اور پاکستان نے قریبی رابطہ اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اسلام آباد میں پاکستان کے دفتر خارجہ پہنچے تھے۔

نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ میں سعودی ہم منصب کا استقبال کیا۔

سعودی وزیر خارجہ ایران پر امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد سے خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر 4 فریقی اجلاس میں شریک ہیں۔

Sunday, 29 March 2026 – 16:51 #
بھارت کے ایل پی جی کے 2 جہاز باحفاظت آبنائے ہرمز سے گزر گئے

نئی دہلی: مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور سمندری راستوں کی حساس صورتحال کے باوجود، بھارت کے لیے خوش آئند خبر سامنے آئی ہے۔ پیٹرولیم وزارت کے مطابق، کھانا پکانے والی گیس (LPG) سے لدے دو بڑے بھارتی بحری جہاز آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) کو باحفاظت عبور کرنے کے بعد بھارت کی جانب گامزن ہیں۔

حکومتی بیان اور جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والے ادارے ‘LSEG’ کے ڈیٹا کے مطابق دونوں جہازوں میں مجموعی طور پر 94,000 میٹرک ٹن ایل پی جی موجود ہے۔

یہ جہاز رواں ہفتے کے آخر تک ممبئی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی توقع ہے۔ اب تک چار ایل پی جی ٹینکرز کامیابی سے یہ راستہ عبور کر چکے ہیں، جبکہ 3 مزید ٹینکرز اس وقت آبنائے کے مغربی حصے میں موجود ہیں۔

Sunday, 29 March 2026 – 16:35 #
وزارت عظمیٰ سے ہٹنے کے بعد نیتن یاہو جیل جائیں گے، امریکی رپورٹ

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کے الزامات ایک بار پھر شدت اختیار کر گئے ہیں جب کہ ایک نئی تحقیقاتی رپورٹ اور مبینہ ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ان کی سیاسی اور قانونی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق معروف امریکی صحافی ٹکر کارلسن نے ایک دستاویزی مواد اور ویڈیو سامنے لانے کا دعویٰ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ شواہد نیتن یاہو کے خلاف قانونی کارروائی کو مضبوط بنا سکتے ہیں اور انہیں جیل تک لے جا سکتے ہیں۔

تحقیقاتی رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے اسلحہ کے تاجروں سے قیمتی تحائف حاصل کیے اور اس کے بدلے انہیں کاروباری فائدے پہنچائے۔ مزید یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ پولیس تحقیقات کے دوران نیتن یاہو نے اپنے اور اپنی اہلیہ کے نام پر تحائف لینے کا اعتراف کیا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایک مبینہ ویڈیو بھی لیک ہوئی ہے جس میں نیتن یاہو کو انکوائری افسران کو دھمکاتے ہوئے دکھایا گیا ہے تاہم اس ویڈیو کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اگر یہ الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو نیتن یاہو کو وزارتِ عظمیٰ چھوڑنے کے بعد قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اور ممکنہ طور پر انہیں جیل بھی جانا پڑ سکتا ہے۔

دوسری جانب نیتن یاہو یا ان کے دفتر کی جانب سے ان الزامات پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Sunday, 29 March 2026 – 16:27 #
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری، 6 افراد شہید

خان یونس: جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق رات جنوبی غزہ میں خان یونس کے علاقے معاذی میں اسرائیل نے ڈرون حملے کیے۔

حماس کی پولیس چوکی پر اسرائیلی ڈرون حملے میں 6 افراد شہید ہوگئے جن میں تین پولیس اہلکار اور تین سویلین ہیں ، کچھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

Sunday, 29 March 2026 – 16:19 #
خدا جنگ کی اجازت نہیں دیتا ، پوپ لیو کی مذہب کے استعمال کی مذمت

ویٹیکن سٹی: کیتھولک مسیحیوں کے پیشوا پوپ لیو چہارم (Pope Leo XIV) نے اتوار کے روز سینٹ پیٹرز اسکوائر میں کھجوروں کے اتوار (Palm Sunday) کی مناسبت سے منعقدہ ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جنگ کے جواز کے لیے خدا یا مذہب کا نام استعمال کرنا قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔

پوپ نے کہا کہ “عیسیٰ علیہ السلام امن کے بادشاہ ہیں، وہ جنگ کو مسترد کرتے ہیں۔ کوئی بھی شخص جنگ کو جائز قرار دینے کے لیے ان کا نام استعمال نہیں کر سکتا۔”

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ خدا ان لوگوں کی دعائیں نہیں سنتا جو جنگ برپا کرتے ہیں، بلکہ وہ مظلوموں کو تسلی دیتا ہے۔

پوپ کا یہ بیان ان عالمی لیڈروں کے لیے ایک واضح پیغام ہے جو اپنے عسکری مقاصد کے لیے مذہبی جذبات کا سہارا لے رہے ہیں۔

Sunday, 29 March 2026 – 16:14 #
ہماری مسلح افواج امریکی فوجیوں کا انتظار کر رہی ہیں ، ایرانی اسپیکر

تہران : ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ ’دشمن عوامی سطح پر مذاکرات کے اشارے دیتا ہے جبکہ خفیہ طریقے سے زمینی حملے کی منصوبہ بندی کر ر ہا ہے۔‘

ایرانی میڈیا اداروں کے مطابق قالیباف کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ ’15 نکاتی فہرست کے ذریعے وہ چیزیں حاصل کرنا چاہتا ہے جو وہ جنگ کے ذریعے نہیں حاصل کر سکا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ایران کی مسلح افواج ’امریکی فوجیوں کے ملک میں داخل ہونے کا انتظار کر رہی ہیں تاکہ ان پر آگ برسا سکیں۔

Sunday, 29 March 2026 – 13:24 #
ایران میں انٹرنیٹ پابندیاں 30ویں روز میں داخل

رپورٹس کے مطابق ایران میں جاری انٹرنیٹ پابندیاں اور بندشیں 30ویں دن میں داخل ہو گئی ہیں، جس کے باعث ملک بھر میں مواصلاتی نظام شدید متاثر ہے۔

ان پابندیوں کے نتیجے میں شہریوں کو معلومات تک رسائی، رابطے اور روزمرہ سرگرمیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ ماہرین کے مطابق یہ بندشیں حالیہ کشیدگی اور سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں نافذ کی گئی ہیں۔

Sunday, 29 March 2026 – 13:14 #
سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئر بیس پر ایک امریکی طیارہ تباہ

ایران نے سعودی عرب میں واقع پرنس سلطان ایئربیس کو اپنا نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں نہ صرف امریکی فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں بلکہ امریکہ کے انتہائی اہم سرویلنس اور ری فیولنگ طیاروں کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے۔ یہ حملہ میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے کیا گیا۔ اس واقعے نے پورے خطے میں جنگ کی آگ کو مزید بھڑکا دیا ہے۔ ایئر اینڈ اسپیس فورسز میگزین کی ایک رپورٹ کے مطابق اس حملے میں کم از کم 10 امریکی سروس ممبرز زخمی ہوئے ہیں۔ سعودی عرب کا پرنس سلطان ایئربیس مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فضائی آپریشنز کا سب سے بڑا مرکز مانا جاتا ہے۔ ایران نے اسی حکمت عملی کے تحت یہاں میزائل اور ڈرون برسائے۔ رپورٹ کے مطابق، اس حملے میں امریکہ کا ای-3 سینٹری اواکس (AWACS) طیارہ اور کئی فضائی ایندھن بھرنے والے ٹینکرز کو نقصان پہنچا ہے۔

Sunday, 29 March 2026 – 12:53 #
ٹرمپ نے اسحٰق ڈار کی ایکس پوسٹ ری شیئر کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کی اس ایکس پوسٹ کو ری شیئر کیا ہے جس میں اسحٰق ڈار نے ہفتے کو بتایا تھا کہ ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 بحری جہازوں کو آبنائے ہُرمز سے گزرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

Sunday, 29 March 2026 – 12:45 #
ایرانی وزیر خارجہ کی لبنان میں صحافیوں کی شہادت کی مذمت

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے لبنان میں تین صحافیوں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے “منصوبہ بند ٹارگٹ کلنگ” قرار دیا ہے۔

سرکاری ٹیلیگرام چینل پر بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ ہلاکتیں نہ صرف خطے اور دنیا کی صحافتی برادری کے لیے بڑا نقصان ہیں بلکہ عالمی ضمیر کے لیے بھی ایک سنجیدہ خطرے کی گھنٹی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام، جو واضح طور پر ایک ٹارگٹڈ قتل تھا اور جس کا مقصد صرف افراد کو ختم کرنا نہیں تھا، دراصل ‘سچ کو دہشت زدہ کرنے’ اور سچ بولنے والوں کی آواز دبانے کی کوشش ہے۔

Sunday, 29 March 2026 – 12:25 #
امریکی بحری جہازیو ایس ایس ٹریپولی مشرق وسطیٰ پہنچ گیا

امریکی بحری جہاز ’’یو ایس ایس ٹریپولی‘‘ مشرق وسطیٰ میں پہنچ گیا ہے ۔ بحری جہاز پر 3500 سیلرز اور میرینز موجود ہیں۔ العربیہ کے مطابق سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ ایکس ‘‘ پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یو ایس ایس ٹریپولی پر سوار امریکی سیلرز اور میرینز امریکی سینٹرل کمانڈ کی ذمہ داری کے علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔سینٹ کام کی پوسٹ کے مطابق ’’امریکا‘‘ کلاس کا یہ ایمفی بیئس اسالٹ شپ ٹریپولی ایمفی بیئس ریڈی گروپ /31 ویں میرین ایکسپیڈیشنری یونٹ کے فلیگ شپ کے طور پر کام کرتا ہے، اس پر تقریباً 3500 سیلرز اور میرینز کے علاوہ ٹرانسپورٹ طیارے، لڑاکا طیارے، بحری و بری حملے کی صلاحیتیں اور مختلف تزویراتی اثاثے شامل ہیں۔

یو ایس ایس ٹریپولی کا ہیڈ کوارٹر جاپان کے ساسیبو بیس میں ہے، اس کی لمبائی تقریباً 850 فٹ ہے اور اس کی وزنی گنجائش 45000 ٹن تک پہنچ جاتی ہے۔

Sunday, 29 March 2026 – 12:17 #
اسرائیل نے ایک بار پھرعالمی قوانین کے اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔لبنانی صدر

لبنان کے صدر جوزف عون نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت نے ایک بار پھر بین الاقوامی قانون، بین الاقوامی انسانی قانون اور جنگی قوانین کے بنیادی ترین اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

العربیہ کے مطابق ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں جوزف عون نے کہاکہ اسرائیل نے ایک بار پھر بین الاقوامی قانون، بین الاقوامی انسانی قانون اور جنگی قوانین کے بنیادی ترین اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے اور پیشہ ورانہ فرض ادا کرنے والے صحافیوں کو نشانہ بنایا جو بالآخر عام شہری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک صریح جرم ہے جو ان تمام اصولوں اور معاہدوں کی خلاف ورزی کرتا ہے جن کے تحت صحافیوں کو جنگوں میں بین الاقوامی تحفظ حاصل ہے۔یاد رہے کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے میں صحافیوں کی گاڑی نشانہ بنی جس میں تین لبنانی صحافی جاں بحق ہوگئے۔

Sunday, 29 March 2026 – 11:54 #
یو اے ای میں ایرانی حملوں کی ویڈیوز،تصاویر شیئر کرنے پر 70 برطانوی شہری گرفتار

برطانوی میڈیا کے مطابق یو اے ای میں70 برطانوی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے جنہیں10 برس تک سزائے قیدکا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار افراد پر ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں سےنقصانات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے کا الزام ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار افراد میں برطانیو سیاح، یو اے ای میں مقیم شہری اور جہازوں کا عملہ شامل ہے، بعض گرفتار افراد کو ضمانت پر رہائی دے دی گئی ہےتاہم ان کے پاسپورٹ ضبط کر لیے گئے ہیں تاکہ وہ امارات نہ چھوڑ سکیں۔

Sunday, 29 March 2026 – 11:30 #
خلیجی ممالک میں بڑے انفراسٹرکچر پر حملے۔ کویت ایئرپورٹ کے ریڈار سسٹم کو نقصان

گذشتہ 24 گھنٹوں میں اس خطے کو بڑے انفراسٹرکچر سمیت متعدد حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔کویت ایئرپورٹ پر ریڈار سسٹم کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات ملی ہیں۔

متحدہ عرب امارات پر جنگ کے آغاز کے بعد سے سبے زیادہ بیلسٹک میزائل حملے کیے گئے۔ ایمریٹس گلوبل ایلومینیم کا کہنا ہے کہ ابوظہبی میں اس کے بڑے پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا اور اسے کافی نقصان پہنچا ہے جبکہ متعدد ملازمین زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ایلومینیم بحرین جو کہ دنیا کے سب سے بڑے ایلومینیم پیدا کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے، پر بھی حملہ کیا گیا۔

کویت میں بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ریڈار سسٹم کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

اپنی معیشتوں اور طرز زندگی سے متعلق خدشات سے دوچار خلیجی ممالک کا اصرار ہے کہ کسی بھی امن معاہدے سے قبل اُن سے پوچھا جانا ضروری ہے۔

Sunday, 29 March 2026 – 11:19 #
ایرانی شہری علاقوں پر فضائی حملے شدت اختیار کرگئے۔ شہادتوں کی اطلاعات

امریکہ اور اسرائیل کی فضائی کارروائیاں ایران کے مختلف حصوں میں جاری ہیں، جن میں شہری علاقے اور بنیادی شہری ڈھانچے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ حملوں میں متعدد افراد کی شہادت اور زخمیوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، جبکہ فضائی دفاعی نظام بھی مسلسل فعال ہے۔

یہ فضائی حملے ایران کے مختلف شہروں اور خطوں میں، بشمول دارالحکومت تہران، دیگر شہروں اور شہری آبادیوں کے قریب ہو رہے ہیں، جن کے نتیجے میں عام شہری بھی متاثر ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب علی باقری، نائب برائے سیاسی، سیکیورٹی اور سماجی امور، گیلان گورنریٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ امریکی اسرائیلی فضائی حملے میں اوسماواندان گاؤں کی ایک رہائشی یونٹ پر دو افراد شہید اور چار دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

Sunday, 29 March 2026 – 10:44 #
سعودی عرب کا 10 ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ

سعودی عرب کے وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران 10 ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ ڈرونز کہاں مار گرائے گئے اور آیا کسی قسم کا نقصان یا جانی نقصان ہوا یا نہیں۔

Sunday, 29 March 2026 – 10:40 #
ایرانی صوبہ ہرمزگان کے ساحلی شہر پر امریکی واسرائیلی حملے میں5 افراد شہید

ایرانی صوبہ ہرمزگان کے شہر بندر خمیر میں واقع ایک ساحلی علاقے کو امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد شہید اور چار دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملے میں دو بحری جہازوں اور ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا اور انہیں نقصان پہنچا۔

بندر خمیر ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان میں واقع ایک ساحلی شہر ہے جو خلیج فارس کے کنارے واقع ہے۔

Sunday, 29 March 2026 – 10:34 #
لبنان میں اسرائیلی حملے میں شہید 11سالہ بچے کی تدفین۔ سینکڑوں افراد شریک

جنوبی لبنان کے ایک گاؤں میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہونے والے 11 سالہ لڑکے اور اس کے چچا کی تدفین کر دی گئی ہے۔

جواد یونس اور 41 سالہ راغب یونس اس وقت مارے گئے تھے جب گزشتہ روز اسرائیلی حملے میں اُن کے گھر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
جواد اور راغب کی تدفین کے موقع پر سینکڑوں لوگ ساکساکیہ ٹاؤن سینٹر میں جمع ہوئے۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے 11 سالہ جواد کی والدہ نے بتایا کہ ’میرا بیٹا معصوم اور پاکیزہ ہے۔ اسے شہادت کا خیال پسند تھا اور وہ بڑا ہو کر مزاحمت کا ساتھ دینا چاہتا تھا۔ وہ دشمن اسرائیل کا مقابلہ کرنا چاہتا تھا جس نے اسے قتل کیا۔

لبنانی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ جب سے کشیدگی شروع ہوئی ہے تب سے اب تک 1100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں عام شہری بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج نے یونس فیملی کے کمپاؤنڈ کو نشانہ بنانے والے حملے کے مطلوبہ ہدف پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

Sunday, 29 March 2026 – 10:05 #
امریکہ نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی بڑھا دی۔مزید ہزاروں پہنچ گئے

امریکی میرینز کی ہزاروں کی تعداد مشرقِ وسطیٰ پہنچ گئی ہے۔

الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق سینٹکام نے کہا ہے کہ تقریباً 3,500 اضافی فوجی یو ایس ایس تریپولی کے ذریعے مشرقِ وسطیٰ پہنچ گئے ہیں۔

یہ سیلرز اور میرینز 31 ویں میرین ایکسپڈیشنری یونٹ سے تعلق رکھتے ہیں اور 27 مارچ کو خطے میں پہنچے، ان کے ساتھ ٹرانسپورٹ اور اسٹرائیک فائٹر طیارے، نیز ایمفیبیئس اسالٹ اور ٹیکٹیکل وسائل بھی شامل ہیں۔

Sunday, 29 March 2026 – 09:53 #
ایران میں طویل قیام کا کوئی ارادہ نہیں۔امریکی نائب صدر

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ایران میں زیادہ ترعسکری اہداف حاصل کرلیے ۔ ایران میں طویل قیام کا کوئی ارادہ نہیں۔

ایک انٹرویو میں جے ڈی وینس نے کہا کہ صدرٹرمپ حالیہ کارروائی کچھ وقت کیلئے جاری رکھیں گے۔ کارروائی کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا ہے۔ امریکا کا ایک یا دو سال بعد دوبارہ ایران میں کارروائی کا ارادہ نہیں۔

امریکی نائب صدر نے کہا کہ مستقبل میں ایران میں دوبارہ کارروائی کی ضرورت نہ پڑے، تہران اب بھی دھمکیاں دے رہا ہے اور جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کررہا ہے۔

Sunday, 29 March 2026 – 09:46 #
کویت کا چار ڈرونز مار گرانے ما دعویٰ

کویتی نیشنل گارڈ کا کہنا ہے کہ ملک میں فضائی حملے کے سائرن دوبارہ بجنے کے بعد اس کی افواج نے چار ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

Sunday, 29 March 2026 – 09:43 #
ایک ماہ کی جنگ کے دوران ایران میں 11 ہزار سے زائد اہداف پر حملے کیے گئے۔امریکی سینٹکام

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اعلان کیا ہے کہ ایک ماہ کے دوران ایران کے خلاف جنگ میں 11 ہزار سے زائد اہداف پر حملے کیے گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں کے دوران ایران کے 150 سے زائد جہازوں کو تباہ یا نقصان پہنچایا گیا۔

واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملوں کا آغاز 28 فروری کو کیا تھا، حملے کے پہلے ہی روز ایران کے رہبرِ اعلی آیت اللہ علی خامنہ ای کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

Sunday, 29 March 2026 – 09:26 #
تہران میں صبح کے وقت شدید دھماکوں کی اطلاعات

ایران کے دارالحکومت تہران میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

ایرانی نیوز ایجنسی نے کہا ہے کہ نقصانات کے حوالے سے مزید معلومات جلد فراہم کی جائیں گی۔

دریں اثنا غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کہ شمالی تہران میں صبح کے وقت دو زوردار دھماکے ہوئے، جبکہ فضائی دفاعی نظام سرگرم تھا، تاہم یہ واضح نہیں کہ کس چیز کو نشانہ بنایا گیا۔

Sunday, 29 March 2026 – 09:19 #
ایران میں عبوری حکومت کی قیادت کے لیے تیار ہوں۔ رضا پہلوی

ایران کے آخری شاہ کے جلا وطن بیٹے رضا پہلوی نے کہا ہے کہ وہ ایران میں عبوری حکومت کی قیادت کے لیے تیار ہیں اور 47 سال میں پہلی مرتبہ اپنے ملک جانے کے لیے بے چین ہیں۔

ہفتہ کو ٹیکساس میں کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رضا پہلوی کا کہنا تھا کہ ’ایران، امریکہ مردہ باد سے اب امریکہ زندہ باد کی طرف بڑھ رہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب ایران ’آزاد‘ ہو گا تو امریکہ کو ایک عظیم دوست مل جائے گا اور آبنائے ہرمز کی بندش اور عالمی برادری کو بلیک میل کرنے کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکے گا۔

پہلوی کے امریکہ نواز موقف کے باوجود صدر ٹرمپ نے شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے کہ 65 سالہ پہلوی مستقبل میں ایران کو چلا سکتے ہیں۔

Sunday, 29 March 2026 – 09:11 #
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق

اسرائیلی فوج نے ہلاک فوجی کی شناخت موشیہ اِٹزہاک ہاکوہن کاتز کے طور پر کی ہے اور بتایا کہ وہ جنوبی لبنان میں لڑائی کے دوران مارا گیا۔

فوج نے ایک پوسٹ میں بتایا کہ اسی لڑائی میں تین دیگر سپاہی زخمی بھی ہوئے۔

اسرائیل جنوبی لبنان میں اپنی زمینی کارروائیوں کو بڑھا رہا ہے تاکہ وہ وہ “بفر زون” قائم کر سکے جس کا ذکر اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نتن یاہو کر چکے ہیں۔

Sunday, 29 March 2026 – 08:35 #
امریکہ و اسرائیل کا ہفتگل پر مشترکہ حملہ

امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے مغربی صوبے خوزستان کے شہر ہفتگل پر حملہ کیا ہے۔

ایرانی خبرایجنسی کے مطابق ہفتگل میں پانی کے بڑے ذریعے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

قبل ازیں ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کا کہنا تھا کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران کی 93 ہزار سویلین املاک تباہ ہوئی ہیں۔

ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق مختلف ایرانی صوبوں میں کیے گئے حملوں میں تباہ مکانات کی تعداد 71 ہزار 547 ہوچکی ہے۔

Sunday, 29 March 2026 – 08:28 #
بحرین میں صنعتی اہداف پر ایرانی حملے

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے ایران کے اسٹیل پلانٹس پر حملوں کے جواب میں بحرین کی البا المونیم اور ایمریٹس گلوبل المونیم تنصیبات پرحملے کیے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق المونیم بحرین پر حملے میں 2 افراد زخمی ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

پاسداران انقلاب کے مطابق دونوں کمپنیوں کا تعلق امریکی فوج سے ہے۔

Sunday, 29 March 2026 – 08:14 #
جنوبی اسرائیل میں بحیرۂ مردار میں خطرے کے سائرن بج اٹھے

ایرانی میزائل حملے کے باعث جنوبی اسرائیل کے علاقوں نیگیو اور بحیرۂ مردار میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔
دوسری جانب چینل 12 نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایک ایرانی میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

Sunday, 29 March 2026 – 08:07 #
حزب اللہ کا صفد کے قریب اسرائیلی اڈوں پر حملے کا دعویٰ

لبنان میں حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے آج صبح شمالی شہر صفد کے قریب واقع اسرائیلی ماحاوہ آلون بیس پر میزائل حملہ کیا اور بیریا بیس کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا۔

حزب اللہ کے مطابق اس نے شمالی اسرائیل کے علاقے المالکیہ میں تعینات اسرائیلی فوجیوں اور گاڑیوں پر تین بار راکٹوں کی بوچھاڑ بھی کی۔

گروہ کا مزید کہنا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے جنوبی لبنان کے علاقے دیر سریان میں اسرائیلی بکتر بند دستے کو بھی نشانہ بنایا۔

Sunday, 29 March 2026 – 07:57 #
ایران کا اسرائیلی ریڈارمرکز اورہوائی اڈہ نشانہ بنانے کا دعویٰ
 ایران پر حملہ ہوا تو اسرائیل پر بارود کی بارش کی جاسکتی ہے، فائل فوٹو
 ایران پر حملہ ہوا تو اسرائیل پر بارود کی بارش کی جاسکتی ہے، فائل فوٹو

اسلامی انقلابی گارڈز کور، ایرانی فوج اور مشرقِ وسطیٰ میں تہران کے اتحادیوں نے مختلف مقامات کو نشانہ بنایا۔

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کے مطابق آئی آر جی سی نے طویل اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے ٹھوس و مائع ایندھن سے چلنے والے نظام اور حملہ آور ڈرونز استعمال کرتے ہوئے اسرائیل اور دیگر مقامات پر “اسرائیلی-امریکی دشمن” سے وابستہ متعدد صنعتی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

ایرانی دعوے کے مطابق آئی آر جی سی نے ایک امریکی MQ-9 ڈرون مار گرایا اور ایک ایف-16 لڑاکا طیارے کو بھی نشانہ بنایا۔

دوسری جانب ایرانی فوج نے اسرائیلی دفاعی ٹیکنالوجی کمپنی ایلٹا کے زیرِ انتظام الیکٹرانک وارفیئر اور ریڈار مرکز کو نشانہ بنایا، جو بندرگاہی شہر حیفہ میں واقع اسرائیلی فوجی ایرو اسپیس کمپلیکس کا حصہ ہے۔ اس کے علاوہ ڈیوڈ بین گوریون ایئرپورٹ پر ایندھن ذخیرہ کرنے کے مرکز کو بھی ہدف بنایا گیا۔

Sunday, 29 March 2026 – 07:45 #
وزیراعظم کا ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے رابطہ۔خطے کی صورتحال پر گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو فون کر کے خطے میں جاری کشیدگی اور امن کی کوششوں پر ایک گھنٹہ سے زائد گفتگو کی اور پاکستان کے امریکا، برادر خلیجی اور اسلامی ممالک کے ساتھ جاری سفارتی رابطوں پر اعتماد میں لیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ کشیدگی کے خاتمے کی کوئی موثر راہ نکلے گی ۔جبکہ ایرانی صدر نے مذاکرات اور ثالثی کے لیے اعتماد سازی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق دوران گفتگو وزیراعظم نے ایران پر اسرائیل کے مسلسل حملوں، بالخصوص شہری تنصیبات پر ہونے والے تازہ حملوں کی شدید مذمت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ان مشکل حالات میں ایرانی عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے 1900 سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیے دعا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔وزیراعظم نے ایرانی صدر کو اپنی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے امریکا، برادر خلیجی اور اسلامی ممالک کے ساتھ جاری سفارتی رابطوں سے آگاہ کیاجن کا مقصد امن مذاکرات کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے پاکستان کے امن اقدام کی بھرپور حمایت کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اجتماعی کوششوں سے کشیدگی کے خاتمے کی کوئی موثر راہ نکلے گی۔ایرانی صدر نے وزیراعظم کی مخلصانہ سفارتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ایران کے خلاف اسرائیلی اقدامات کے حوالے سے اپنا موقف بیان کیا۔

Sunday, 29 March 2026 – 07:34 #
ایران نے این پی ٹی سے علیحدہ ہونے کی تیاری شروع کردی

ایران نے ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی سے علیحدہ ہونے کی تیاری شروع کردی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ سمیت متعلقہ ادارے این پی ٹی سے ایران کے دستبردار ہونے پر غورکر رہے ہیں۔

ایرانی میڈیا کا کہناہے کہ واضح ہو چکا ہے کہ ایران کے این پی ٹی میں رہنے کا جواز ہی نہیں بچا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اقدام کا مقصد آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کے بھیس میں امریکا اور اسرائیل کو ایران کی مزید جاسوسی سے روکنا ہے۔

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے ایٹمی بجلی گھروں پر حملے کیے جارہے ہیں اورآئی اے ای اے اس کی مذمت تک نہیں کر رہی۔

Sunday, 29 March 2026 – 07:24 #
پینٹاگون ایران میں کئی زمینی کارروائیوں کی تیاریوں میں مصروف

پینٹاگون ایران میں کئی ہفتوں کی زمینی کارروائیوں کی تیاری کر رہا ہے۔

اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ یہ واضح نہیں ہے کہ صدر ٹرمپ زمینی فوج کی تعیناتی کے منصوبے کی منظوری دیں گے یا نہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ منصوبے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ اس طرح کی زمینی کارروائیاں مکمل حملہ نہیں ہوں گی، بلکہ سپیشل آپریشنز فورسز اور روایتی پیادہ فورس کے ذریعے چھاپہ مار کارروائیاں کی جائیں گی۔

رپورٹس کے مطابق خلیج کی طرف جانے والے امریکی بحری جہازوں پر چار ہزار سے زیادہ امریکی میرینز موجود ہیں جبکہ 82 ویں ایئر بورن کے پیرا ٹروپرز سٹینڈ بائی پر ہیں۔

Sunday, 29 March 2026 – 06:54 #
کویت میں خطرے کے سائرن بج اٹھے

الجزیرہ عربی کے مطابق کویت میں فضائی حملے کے سائرن بج رہے ہیں، اور مقامی وقت کے مطابق آدھی رات کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب خطرے کے الارم سنائی دیے ہیں۔

اس سے قبل کویتی فوج نے بتایا تھا کہ ہفتے کے روز ملک پر تقریباً 15 ڈرون حملے کیے گئے، جن کے باعث ہوائی اڈے پر آگ بھڑک اٹھی۔

Sunday, 29 March 2026 – 06:50 #
ایران کے داغے گئے ڈرونزکویت کے ایئرپورٹ پر جاگرے، آگ بھڑک اٹھی

ایران کی جانب سے مبینہ طورپر داغے گئے ڈرونزکویت کے ہوائی اڈے پر جاگرے جس سے ہر طرف آگ بھڑک اٹھی۔

رپورٹس کےمطابق ڈرونزگرنے کی وجہ سے کویت کے ہوائی اڈے پر ریڈار سسٹم کو بری طرح نقصان پہنچا۔

دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔کویتی حکام کا کہنا ہےکہ فیول ٹینک میں آگ لگی۔

Sunday, 29 March 2026 – 06:28 #
خطے میں 2 امر یکی یا اسرائیلی یونیورسٹیوں کو ہدف بنائیں گے۔ پاسداران انقلاب

ایرانی پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہےکہ وہ انتقامی کارروائی کے دوران اب خطے میں اسرائیل اور امریکا کی 2 یونیورسٹیوں کو نشانہ بنائیں گے۔

پاسداران انقلاب نے یہ دھمکی تہران میں واقع ایران یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پر حملے کے ردعمل میں کہی۔

ایران نے الزام عائد کیا تھا کہ جنگ کے دوران امریکا اور اسرائیل نے جان بوجھ کر ایران کی کئی جامعات اور تحقیقی مراکز پر حملے کیے۔

Sunday, 29 March 2026 – 06:23 #
حوثیوں نے اسرائیل پر دوسرے میزائل حملے کی تصدیق کر دی

یمن کے حوثی جنگجوؤں کا کہنا ہے کہ انھوں نے سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب جنوبی اسرائیل کے کچھ حصوں میں دوسرا حملہ کیا ہے۔

یحییٰ سریع یمن کی مسلح افواج کے حوثی دھڑے کے ترجمان نے کہا کہ گروپ نے ’کروز میزائلوں اور ڈرونز کی مدد سے یہ حملے کیے‘، جن کا ہدف اسرائیل کی ’کئی اہم فوجی تنصیبات‘ تھیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ حملے ایران اور حزب اللہ کی متعلقہ فوجی کارروائیوں کے ساتھ ’مل کر کیے گئے تھے اور اپنے مقاصد میں کامیاب رہے اور آئندہ چند دنوں میں مزید حملے کیے جائیں گے جب تک کہ دشمن اپنی حملوں اور جارحیت کو بند نہیں کرتا۔

Sunday, 29 March 2026 – 00:47 #
آبنائے ہرمز سے مزید 20 پاکستانی پرچم بردار جہاز گزر گئے۔ ایرانی اقدام تعمیری ہے، ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےکہا ہےکہ آبنائے ہرمز سے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو گزرنے کی اجازت مل گئی ہے۔
ایکس پر جاری بیان میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ روزانہ 2 جہاز آبنائے عبور کریں گے۔
اسحاق ڈار نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو ووٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو پوسٹ میں ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ایران کا یہ اقدام خوش آئند اور تعمیری ہے، اس کی تعریف ہونی چاہیے۔
ڈار نے مزید کہا کہ یہ پیشرفت خطے میں امن و استحکام کے فروغ کا پیش خیمہ اور مثبت اعلان امن کی جانب ایک اہم قدم ہے جو اجتماعی کوششوں کو مضبوط کرےگا۔

بریکنگ | Sunday, 29 March 2026 – 00:28 #
چار فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے مصری،ترک وزرائے خارجہ کی اسلام آباد آمد

مصر کے بعد ترکیہ کے وزیرخارجہ حاکان فدان بھی اسلام آباد پہنچ گئے۔
ترک وزیر خارجہ ایران کی جنگ رکوانے کے لیے چار فریقی مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
پاکستان آمد پر ایڈیشنل فارن سیکرٹری افغانستان اور مغربی ایشیا سید علی اسد گیلانی نے حاکان کا استقبال کیا ۔
چار فریقی اجلاس نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر خطے کی موجودہ صورتحال پر 29 اور 30 مارچ کو اسلام آباد میں ہوگا۔

مصری وزیر خارجہ پہلے ہی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر سرکاری دورے پر اسلام آباد آئے ہیں۔
دورے کے دوران مصری وزیر خارجہ علاقائی صورتحال پر اہم مشاورت کریں گے اور وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم بین الاقوامی امور زیر بحث آئیں گے۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فرحان بن فیصل بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Saturday, 28 March 2026 – 22:17 #
امریکا نے نیٹو سے علیحدگی کے امکان کا عندیہ دے دیا
امریکا نے نیٹو سے علیحدگی کے امکان کا عندیہ دے دیا میامی میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نیٹو کے لیے بھاری مالی بوجھ اٹھا رہا ہے، جس پر اب نظرثانی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ہر سال اتحادی ممالک کے تحفظ کے لیے اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے، تاہم اگر نیٹو رکن ممالک اہم معاملات میں امریکا کا ساتھ نہیں دیتے تو اس شراکت داری پر سوال اٹھنا فطری ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بعض عالمی امور، خصوصاً ایران سے متعلق صورتحال میں نیٹو کی جانب سے… مزید پڑھیں