پاکستانی سوشل میڈیا نے اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکال دیں

امریکہ میں حمایت کم ہونے کا ذمہ دار پاکستانیوں کو قراردے دیا

May 12, 2026 · امت خاص

 

پاکستانی سوشل میڈیا ٹرولرزنے اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکال دیں۔ انہوں نے امریکہ میں اسرائیل کی حمایت کم ہونے کا ذمہ دار پاکستانیوں کو قراردے دیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے الزام عائد کیا ہے کہ کئی ممالک بوٹ فارمز اور جعلی پتوں (ایڈریس) کے ذریعے منظم انداز میں سوشل میڈیا کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اِس حکمت عملی کا مقصد امریکی عوام میں اسرائیل کی حمایت کو کمزور کرنا اور امریکہ، اسرائیل اتحاد کو نقصان پہنچانا ہے۔اس کی مثال دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا کہ آپ ایسا ٹیکسٹ میسج سُنتے ہیں جس میں کہا جاتاہے کہ میں ٹیکساس (امریکہ) سے تعلق رکھتا ہوں، میں نے ہمیشہ اسرائیل کو سپورٹ کیا، لیکن اب میں اُن (اسرائیل) کے اقدامات سے سخت ناخوش ہوں اور خلاف ہو رہا ہوں۔

نتن یاہو نے کہا کہ جب اس پیغام کی حقیقت جانچنے کی کوشش کی جاتی ہے تو اِس کا ایڈریس ’پاکستان کی کسی بیسمنٹ‘ (تہہ خانہ) کا نکلتا ہے۔

پاکستان نے تاحال اسرائیلی وزیر اعظم کے اس دعوے پر کوئی ردعمل نہیں دیا ۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے یہ دعویٰ بی بی سی کے امریکہ میں پارٹنر ادارے ’سی بی ایس نیوز‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا ہے۔