امریکہ ایران کشیدگی کم کرانے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اہم کردارریا۔امریکی اخبار

واشنگٹن ٹائمز کے مطابق دونوں ممالک کے رہنماؤں سے مسلسل رابطے کیے گئے

May 24, 2026 · قومی

فیلڈ مارشل عاصم منیر ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کر رہے ہیں۔

امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ عاصم منیر نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کم کرانے اور مذاکرات کو کامیابی سے آگے بڑھانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔
اخبار کے مطابق پاکستانی فیلڈ مارشل نے دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام سے مسلسل رابطے اور ملاقاتیں کرکے مفاہمتی عمل کو آخری مراحل تک پہنچانے میں اہم سفارتی کوششیں کیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا حالیہ دورۂ ایران خطے میں امن کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہوا، جہاں انہوں نے ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ معاہدے کے نکات کو حتمی شکل دینے کے لیے پس پردہ سفارتکاری کی۔

اخبار کے ذرائع کے مطابق ہفتے کی صبح معاہدے کے مسودے پر اتفاق رائے ہوگیا تھا جبکہ امن معاہدے کے باضابطہ اعلان کا امکان آئندہ 24 گھنٹوں میں ظاہر کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مختلف محاذوں پر جاری کشیدگی اور تنازعات کا خاتمہ ہے۔