آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی سپنر ابراراحمدکی شاندار پیشرفت
ون ڈے بیٹرز، بولرز اور آلراؤنڈرز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی نمایاں
فائل فوٹو
پاکستانی سپنر ابرار احمد نے آئی سی سی رینکنگ میں 7 درجے ترقی کے بعد چوتھی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ جاری کردی ہے، جس کے مطابق نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل پہلے نمبر پر ہیں، بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے اور افغانستان کے ابراہیم زردان تیسرے نمبر پر ہیں۔
ون ڈے بیٹرز میں سابق کپتان بابراعظم چھٹے نمبر پر ہیں جبکہ سلمان علی آغا 5 درجے تنزلی کے بعد 14 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ بھارتی بیٹر شبمن گل کا پانچواں نمبر ہے۔
بولرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر ہیں، انگلش بولر جوفرا آرچر دوسرے اور جنوبی افریقہ کے کیشو مہراج تیسرے نمبر پر ہیں۔
فاسٹ بولر شاہین آفریدی 4 درجے ترقی کے بعد 13 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
آئی سی سی آلراؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے عظمت اللہ پہلے نمبر پر ہیں، زمبابوے کے سکندر رضا دوسرے اور افغانستان کے محمد نبی تیسرے نمبر پر ہیں۔
سلمان علی آغا 1 درجے تنزلی کے بعد 11 ویں نمبر پر ہیں جبکہ شاداب خان 75 ویں نمبر پر موجود ہیں۔