حکومت کا تنخواہ دار طبقے کیلیے ریلیف کا اعلان
سالانہ 32 سے 41 لاکھ روپے کمانے والوں کا ٹیکس30 سے کم کر کے 25 فیصد کر دیا گیا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: حکومت نے تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف کا اعلان کر دیا۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سالانہ 22 سے 32 لاکھ روپے والوں کیلئے شرح 23 سے کم کر کے 20 فیصد کر دی گئی، سالانہ 32 سے 41 لاکھ روپے کمانے والوں کا ٹیکس30 سے کم کر کے 25 فیصد کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیو‘‘کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ایوان کے سامنے بجٹ پیش کرنا میرے لیے اعزاز ہے، میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، تیسرا بجٹ پیش کرنا میرے لیے اعزاز ہے، بجٹ تیاری میں تعاون پر وزیراعظم اور بلاول بھٹو کا مشکور ہوں۔
محمد اونگزیب نے کہا کہ آج پوری دنیا پاکستان کی دفاعی طاقت کو مانتی ہے، بھارتی جارحیت کا پاکستانی فورسز نے بھرپور جواب دیا، بنیان مرصوص کی کامیابی ہماری تاریخ کا روشن باب ہے، بنیان مرصوص میں عظیم کامیابی پر فخر ہے، مضبوط دفاع معاشی قوت میں معاون ثابت ہوسکتا ہے، پاکستان اورسعودی کےدرمیان اسٹریٹجک معاہدہ انتہائی اہم ہے۔