بجٹ 272026 میں کراچی کیلئے کیا ہے؟
کراچی کے واٹر سپلائی منصوبے کے 4 منصوبے کیلیے 10 ارب روپے رکھے گئے ہیں ، وزیر خزانہ
فائل فوٹو
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجٹ 27-2026 میں کراچی کیلیے ’کے 4‘ منصوبے اور صنعت و تجارت کیلیے رقم مختص کی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ تقریر میں بتایا کہ کراچی کے واٹر سپلائی منصوبے کے 4 منصوبے کیلیے 10 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
محمد اورنگزیب نے بتایا کہ صنعت و تجارت کیلیے 6.6 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جس کا سب سے بڑا حصہ کراچی انڈسٹریل پارک کے بلاک اے پر خرچ ہوگا۔
اسی طرح، بلوچستان کی اہم شاہراہ کراچی تا چمن ایکسپریس وے کو دو رویہ کرنے کیلیے 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، سکھر حیدر-آباد موٹروے ایم 6 پر شمال جنوب نیٹ ورک کی تکمیل کیلیے 30 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوگی۔
وزیر خزانہ کے مطابق اے ڈی بی فنانسنگ سے ایم ایل ون کراچی روہڑی سیکشن کا کام ہوگا جس کیلیے 25 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
انہوں نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ تھر کول کنیکٹیویٹی ریلوے پروجیکٹ کیلیے ترقیاتی بجٹ میں 2 ارب روپے رکھے گئے ہیں، گوادر بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے اور چاروں صوبوں کے ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلیے 93 ارب روپے مختص ہیں