ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدہ فائنل ہونے کے قریب، ایرانی وزیر خارجہ کا دعویٰ

میڈیا کو اس کے مواد کے بارے میں قیاس آرائی سے گریز کرنا چاہیے ، ایرانی وزیر خارجہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ جنگ بندی اور مفاہمت کی یادداشت (MoU) پر دستخط اب تک کے “سب سے زیادہ قریب” پہنچ چکے ہیں۔ یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تہران پر معاہدے کی شرائط ایرانی میڈیا کو لیک کرنے کے الزامات کے فوری بعد سامنے آیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر کبھی بھی اتنا قریبی اتفاق نہیں ہوا ہے۔

عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ میڈیا کو اس کے مواد کے بارے میں قیاس آرائی سے گریز کرنا چاہیے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ شفاف پالیسی کے مطابق تفصیلات مناسب وقت پر عوام کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

سید عباس عراقچی نے کہا کہ اس مفاہمتی یادداشت کی حتمی منظوری باقی ہے۔