ایران کا امریکا سے معاہدے سے قبل اسرائیل کو لگام دینے پر زور

اسرائیل کو روکے بغیر امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کا معاہدہ یا سمجھوتہ کرنا ایک بڑی "سیاسی غلطی" ہوگی،ابراہیم رضائی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

تہران: ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے بیروت پر حالیہ اسرائیلی حملے کے تناظر میں خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کو روکے بغیر امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کا معاہدہ یا سمجھوتہ کرنا ایک بڑی “سیاسی غلطی” ہوگی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے ایک بیان میں ایرانی رہنما کا کہنا تھا کہ خطے کی موجودہ صورتحال میں کسی کو بھی غلط فہمی یا حساب کتاب کی غلطی (calculation error) کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔

ایرانی ترجمان نے سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ (امریکا کے ساتھ) کوئی معاہدہ یا مفاہمت چاہتے بھی ہیں، تو اس کا راستہ صیہونی حکومت کو ڈسپلن کرنے (لگام دینے) سے ہو کر گزرتا ہے۔ اگر اس پاگل کتے کو قابو نہ کیا گیا، تو کسی بھی معاہدے کی سیاہی خشک ہونے سے پہلے ہی یہ ہمارے اپنے پیر کو کاٹ لے گا۔