برطانیہ میں16 سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کااعلان

بچوں کی تعلیم اور صحت پر توجہ بڑھانے کے لیے حکومتی اقدام

June 15, 2026 · بام دنیا

حکومت 16 سال سے کم عمر تمام بچوں کے لیے سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی عائد کرے گی: برطانوی وزیر اعظم__فوٹو: فائل

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے برطانیہ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ حکومت 16 سال سے کم عمر تمام بچوں کے لیے سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی عائد کرے گی اور ان کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی ہی درست فیصلہ ہے۔

وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی حکومت نے اس سلسلے میں گزشتہ ماہ مشاورت کا آغاز کیا تھا تاکہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اور اس سے متعلق آلات کے استعمال کو محدود کیا جا سکے۔

حکومت کے مطابق اس اقدام کا مقصد بچوں کی توجہ موبائل فون اور لیپ ٹاپ کی اسکرینز سے ہٹا کر دوبارہ تعلیم اور ان کی صحت کی جانب مبذول کروانا ہے۔