ایرانی صدر نے امریکہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کی تصویر شیئر کر دی

یہ ایک تاریخی دستاویز ہے اور ایک طاقتور ایران کا پیغام ہے۔ قیام امن باہمی احترام کے سائے میں ہو گا، مسعود پزشکیان

فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکہ کے ساتھ ہماہمتی یاددشات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے ایک ’تاریخی دستاویز‘ قرار دیا ہے۔ اس معاہدے پر پزشکیان، ڈونلڈ ٹرمپ اور شہباز شریف کے دستخط موجود ہیں۔

ایکس پر پیغام میں پزشکیان نے کہا ہے کہ یہ ایک تاریخی دستاویز ہے اور ایک طاقتور ایران کا پیغام ہے۔ قیام امن باہمی احترام کے سائے میں ہو گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران اپنی عزت اور خودمختاری کو برقرار رکھتے ہوئے ہمیشہ عالمی امن کے لیے پرعزم اور ثابت قدم رہا ہے اور ترقی و علاقائی تعاون کے لیے بھی اپنی وابستگی برقرار رکھے ہوئے ہے۔‘

ایرانی صدر مسعود پزشکیان، امریکہ، ایم او یو