غزہ پر تازہ اسرائیلی حملے سے بچوں سمیت5 افراد شہید
فضائی اور ڈرون حملوں میں ایک خاندان سمیت متعدد افراد متاثر ہوئے
فائل فوٹو
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم پانچ فلسطینی شہید ہو گئے جن میں ایک ہی خاندان کے چار افراد بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تازہ حملے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی ایک کڑی ہیں۔
غزہ شہر میں الطیران جنکشن کے قریب ایک گھر پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں دو بچے اور ان کے والدین شہید ہوئے۔ حملے میں حسین اور رانا صفادی اور ان کی دو بیٹیاں زینا (6 سال) اور لانا (13 سال) شہید ہو گئیں۔
شمالی غزہ کے الصفاوی علاقے کے قریب ایک اور واقعے میں اسرائیلی ڈرون حملے کے دوران راہگیروں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شخص شہید اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
الشفاء ہسپتال کے ایک طبی ذریعے کے مطابق حملوں کے دوران دیگر افراد بھی زخمی ہوئے جبکہ خاندان کے قریبی افراد اور آس پاس کے رہائشی بھی متاثر ہوئے۔