پاکستان نے ایران امریکہ مذاکرات بحال کرا دیئے، وفود سوئٹزرلینڈ روانہ
ایران کی تصدیق، بات چیت اتوار کو ہوگی، پاکستانی دفتر خارجہ کا اعلان
فائل فوٹو
سوئٹزرلینڈ میں پاک-امریکہ-ایران سفارتی محاذ پر انتہائی اہم اور ڈرامائی موڑ سامنے آئے ہیں، جہاں ایک طرف کشیدگی کے باعث ایران نے آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے، تو دوسری طرف منسوخ شدہ مذاکرات کل اتوار (21 جون) کو دوبارہ شروع کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے اپنے ایکس (ٹویٹر) ہینڈل پر باضابطہ تصدیق کی ہے کہ اتوار 21 جون 2026 کو سوئٹزرلینڈ کے برگن اسٹاک (Burgenstock) میں تکنیکی سطح کے مذاکرات دوبارہ شروع ہو رہے ہیں۔ ان مذاکرات میں امریکہ اور ایران کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ پاکستان اور قطر بطور ثالث شریک ہوں گے۔
ایران نے بھی اپنا وفد سوئٹزرلینڈ روانہ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
🔊PR No.1️⃣4️⃣8️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣6️⃣
Technical-Level Talks Under the Islamabad Memorandum of Understanding
🔗⬇️ pic.twitter.com/9FbJ4WB1Bp
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) June 20, 2026
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے فوکس نیوز (Fox News) کو انٹرویو دیتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ جیسے ہی ایرانی، پاکستانی اور قطری وفود پہنچیں گے، باقاعدہ بات چیت شروع ہو جائے گی۔
انہوں نے تصدیق کی کہ امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر پہلے ہی سوئٹزرلینڈ میں موجود ہیں اور مذاکرات کے تکنیکی پہلوؤں پر کام کر رہے ہیں۔
اس سے قبل پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی
) ہفتے کی دوپہر ایران پہنچے۔ انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ اور ہم منصب اسکندر مومنی سے ملاقاتیں کی ہیں تاکہ ایران کو کل کے مذاکرات میں شامل ہونے پر آمادہ کیا جا سکے۔
پاکستان کا کردار: ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ نقوی کا دورہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان پیدا ہونے والے نئے اختلافات کو دور کرنے کی پاکستانی کوششوں کا حصہ ہے۔
مذاکرات کے اعلان سے پہلے ایران نے اسرائیل کی جانب سے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور حالیہ حملوں (جس میں 22 افراد جاں بحق ہوئے) کے احتجاج میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔