وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی نائب صدر سے ملاقات
امریکی وفد میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، مشرقِ وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر شامل
سوئٹزر لینڈ میں پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکہ اور ایران کے درمیان بلاواسطہ بات چیت کے باقاعدہ آغاز سے قبل اتوار کی صبح پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس اور اُن کے وفد سے ملاقات کی ہے۔
امریکہ اور ایران کے درمیان بات چیت کا آغاز آج سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی ریزورٹ برگن سٹاخ میں ہو رہا ہے۔ پاکستان اور قطر ان مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
امریکی وفد میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، مشرقِ وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر شامل ہیں۔
دوسری جانب ایرانی وفد میں پارلیمان کے سپیکر باقر قالیباف، وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد بھی سوئٹزرلینڈ میں موجود ہے۔