یو اے ای میں مسافرٹرین سروس کاآغاز،ریاستیں ریلوے نیٹ ورک سےمنسلک

ابوظبی میں افتتاح، مختلف ریاستوں کے درمیان سفر میں بڑی سہولت

June 23, 2026 · کائنات کے رنگ

فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات نے اپنی پہلی مسافر ٹرین سروس کا آغاز کر دیا ہے جس سے ریاستیں ایک دوسرے سے منسلک ہو گئی ہیں۔

ابوظبی میں متحدہ عرب امارات نے اپنی پہلی مسافر ٹرین سروس کا آغاز کر دیا ہے جس کے ذریعے ملک کی مختلف ریاستوں کو جدید ریلوے نیٹ ورک سے جوڑا جا رہا ہے۔

ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید آلنہیان نے محمد بن زاید سٹی مسافر ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کیا۔

حکام کے مطابق عوام کے لیے ابوظبی اور فجیرہ کے درمیان ٹرین سروس 30 جون سے دستیاب ہوگی، اس روٹ پر سفر کا دورانیہ ایک گھنٹہ 45 منٹ ہوگا جبکہ کرایہ 55 درہم سے شروع ہوگا اور پریمیئم کلاس کا ٹکٹ 120 درہم میں دستیاب ہوگا۔

منصوبے کے تحت 30 ستمبر 2026 کو دبئی اور شارجہ کے علاقے الذید میں اسٹیشن کھول دیے جائیں گے۔

ابوظبی کے مغربی علاقے الظفرہ میں ریلوے سروس دسمبر 2026 میں شروع ہوگی جبکہ شارجہ کا مرکزی ریلوے اسٹیشن مارچ 2027 میں قومی ریلوے نیٹ ورک کا حصہ بن جائے گا۔

اماراتی حکام کے مطابق یہ منصوبہ ملک بھر میں سفر، تجارت اور سیاحت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔