بابر اعظم کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی

جو روٹ نمبر ون، مختلف فارمیٹس میں نمایاں تبدیلیاں رپورٹ ہوئیں ہیں

June 24, 2026 · اسپورٹس

آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ایک درجے تنزلی کے بعد نمبر تین پر براجمان ہیں__فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے۔

ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ ایک بار پھر نمبر ون بن گئے ہیں، ان کی رینکنگ میں دو درجے بہتری آئی ہے۔ انگلینڈ کے ہیری بروک ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں ۔آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا دو درجے ترقی کے بعد 10ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ڈیرل مچل 5 درجے ترقی کے بعد 16ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ پاکستان کے محمد رضوان اور بابر اعظم ایک ایک درجے تنزلی کے بعد بالترتیب 19ویں اور 20ویں نمبر پر موجود ہیں۔ سعود شکیل دو درجے ترقی کے بعد 22ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے گلین فلپس 8 درجے ترقی کے بعد 31ویں اور ہنری نکلز 13 درجے ترقی کے بعد 40ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ٹیسٹ بولرز میں نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری نمبر ون بولر بن گئے ہیں، وہ 6 درجے ترقی کے بعد پہلے نمبر پر آئے ہیں۔ بھارت کے جسپریت بمرا اور میٹ ہنری کے 870 رینکنگ پوائنٹس برابر ہیں، جبکہ بمرا نومبر 2024 سے نمبر ون تھے۔
ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا نمبر ون پوزیشن پر برقرار ہیں۔

ون ڈے بیٹرز میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ بھارت کے شبمن گل تین درجے بہتری کے بعد دوسری پوزیشن پر آ گئے جبکہ ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے۔ بابر اعظم کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔

ون ڈے بولرز میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، پاکستان کے ابرار احمد دوسری اور شاہین آفریدی نویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ بھارت کے ارشدیپ سنگھ 16 درجے بہتری کے بعد 22ویں اور بنگلا دیش کے مستفیض الرحمٰن دو درجے بہتری کے بعد 23ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

ون ڈے آل راؤنڈرز میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی پہلی، زمبابوے کے سکندر رضا دوسری اور بنگلا دیش کے مہدی حسن میراز ایک درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔