علامہ ناصرمدنی کو جمعہ پر خطاب کے دوران دل کادورہ۔ملتان میں زیرعلاج

مشہور اسکالرجمعہ کے خطاب کے دوران بے ہوش ہوگئے

July 3, 2026 · قومی

تصویر: سوشل میڈیا

مقبول خطیب اور مشہور اسکالر ناصر مدنی کو دل کا دورہ پڑنے کی وڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی ۔

پنجاب کے ضلع جہانیاں کی مسجد میں علامہ ناصر مدنی کو جمعہ کے خطاب کے دوران ہارٹ اٹیک ہوا ۔ وہ منبر پربیٹھے بیٹھے بے ہوش ہوکر پیچھے کی طرف گرگئے-اس وقت کلمہ شہادت ان کی زبان پر تھا۔انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ملتان منتقل کیا گیا ۔اب وہ نشترہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

علامہ ناصر مدنی کو دل کا دورہ پڑنے کی ویڈیو چند منٹ میں جنگل کی آگ کی طرح وائرل ہوئی جس پر ان کے مداحوں میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی اور بڑے پیمانے پر شیئر ہونے لگی۔

علامہ ناصر سوشل میڈیا پر خاصے سرگرم رہتے ہیں اور مختلف پلیٹ فارمز پر ان کے فالوورزکی بڑی تعداد ہے۔

حال ہی میں ناصرمدنی ایک تنازع سے بھی دوچارہوئے جب انہوں نے اپنے مخصوص اندازِ بیان میں اداکارہ مومنہ اقبال اور ثاقب چڈھر کے متعلق بیان دیا جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا۔ اس پر اداکارہ نے قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔

ناصر مدنی نے مومنہ اقبال سے معذرت کر لی۔ان کا کہنا تھا کہ اگر مومنہ اقبال اور ان کے اہل خانہ کی دل ازاری ہوئی ہے تو وہ کافی شرمندہ ہیں اور معذرت کرتے ہیں۔