علی خامنہ ای کی میت مشہد پہنچ گئی، تدفین کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل
مشہد میں آخری رسومات کا آغاز مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے متوقع ہے
ایران کے سابق رہبرِ اعلیٰ علی خامنہ ای کی میت لے جانے والا طیارہ ایران کے شہر مشہد پہنچ گیا، جہاں آج ان کی تدفین کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔
ایرانی ذرائع کے مطابق مشہد میں آخری رسومات کا آغاز مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے متوقع ہے، جبکہ تدفین کی تقریب میں بڑی تعداد میں عوام اور حکام کی شرکت کی توقع کی جا رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران علی خامنہ ای کے تابوت کو ایران اور عراق کے مختلف شہروں میں عوامی دیدار کے لیے رکھا گیا، جہاں ہزاروں افراد نے آخری عقیدت پیش کی۔
حکام کا کہنا ہے کہ علی خامنہ ای کو مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا، جو ان کا آبائی شہر بھی ہے۔ تدفین کے ساتھ ہی کئی روز سے جاری آخری رسومات کا سلسلہ اختتام پذیر ہو جائے گا۔