8 اور 9 جولائی کو امریکی حملوں میں 14 افراد شہید،78 زخمی ہوئے، ایرانی وزارتِ صحت

زخمی ہونے والے 78 افراد میں سے 47 تاحال مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں

July 9, 2026 · اہم خبریں

 ایرانی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ 8 اور 9 جولائی کو ہونے والے امریکی حملوں میں 14 افراد شہید جبکہ 78 افراد زخمی ہوئے۔

وزارتِ صحت کے ترجمان حسین کرمانپور کے مطابق دو روز کے دوران مختلف حملوں میں ایران کے پانچ صوبے متاثر ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائیاں جنگ بندی کے باوجود کی گئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ زخمی ہونے والے 78 افراد میں سے 47 تاحال مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ دیگر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد اور علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی اور طبی سرگرمیاں جاری ہیں، جبکہ متعلقہ ادارے حملوں کے نقصانات اور متاثرین سے متعلق مزید معلومات جمع کر رہے ہیں۔