ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ،متعدد اہلکار زخمی

ایرانی جوابی کارروائی کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

July 18, 2026 · بام دنیا

ایران نے امریکی حملوں کے جواب میں اردن میں قائم ایک امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی میزائل حملے میں امریکی فوجی تنصیب کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد امریکی فوجی زخمی ہوئے، تاہم کسی اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی۔

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے سے قبل امریکی فوجیوں کا انخلا نہیں کیا گیا تھا، جس کے باعث جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا، تاہم اب تک ہلاکت کی کوئی سرکاری اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔