ایران نے سعودی عرب میں امریکی اڈے پر میزائل داغ دیا۔امریکی عہدیدار کا دعویٰ
ایگزیوس کے مطابق امریکی عہدیدار نے ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ کیا ہے۔
امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے ایک سینئر امریکی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ’ایران نے سعودی عرب میں واقع ایک امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل داغا ہے۔
بی بی سی فارسی نے ایگزیوس کی اس رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ ’اگر اس دعوے کی تصدیق ہو جاتے ہے تو یہ تقریباً چار ماہ کے دوران سعودی عرب پر ایران کا پہلا براہِ راست حملہ ہوگا۔
اس سے قبل سنیچر کی صبح سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے الخَرج اور ینبع کے شہروں کے لیے ’ممکنہ خطرے‘ کا انتباہ جاری کیا تھا، تاہم بعد ازاں دونوں علاقوں میں خطرہ ختم ہونے کا اعلان کر دیا گیا۔
فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا یہ انتباہ میزائل حملے سے براہِ راست متعلق تھا یا نہیں۔
تاحال امریکی فوجی اڈے کے درست مقام، میزائل کی صورتحال یا ممکنہ نقصان کے بارے میں کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی، جبکہ ایران اور سعودی عرب کے حکام نے بھی اس دعوے پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔