ایران کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے کا دعویٰ

شیخ عیسیٰ ایئر بیس پر میزائل حملہ، ایران نے ذمہ داری قبول کر لی

July 18, 2026 · بام دنیا

ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ بحرین میں واقع امریکی فوجی اڈے پر کیے گئے میزائل حملوں میں امریکی فوجی اثاثوں اور ایندھن کے ٹینکوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ “عالمی استکبار کے جرائم” کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے بحرین کے شیخ عیسیٰ ایئر بیس پر موجود طیاروں کے ہینگر، پارکنگ ایریا، ایندھن کے ذخائر اور متعدد مواصلاتی پلوں کو نشانہ بنایا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکہ اس فوجی اڈے کو “خطے میں اہداف، خصوصاً ہمارے ملک، کے خلاف کارروائیوں” کے لیے استعمال کر رہا تھا۔

بیان کے اختتام پر کہا گیا، “ہم اپنی سرزمین کے دفاع کی فوجی ذمہ داری ادا کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔