خطے میں کشیدگی۔امریکہ کی شہریوں کو مشرقِ وسطیٰ کاسفرمؤخر کرنے کی تلقین

امریکی محکمہ خارجہ کا سفری انتباہ، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال غیر یقینی قرار

July 18, 2026 · بام دنیا

امریکہ کے محکمہ خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر امریکی شہریوں کو خطے کے سفر کے حوالے سے غیر معمولی احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

محکمہ خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر جاری بیان میں کہا کہ “مشرقِ وسطیٰ میں شدید کشیدگی کے باعث سیکیورٹی کی صورتحال پیچیدہ ہے اور کسی بھی وقت غیر متوقع طور پر حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔”

بیان میں امریکی شہریوں کو سختی سے مشورہ دیا گیا کہ وہ مشرقِ وسطیٰ جانے یا اس خطے سے گزرنے کے اپنے سفری منصوبوں پر دوبارہ غور کریں۔

محکمہ خارجہ نے خطے میں پہلے سے موجود امریکی شہریوں کو بھی مسلسل احتیاط برتنے، تازہ ترین پیش رفت پر نظر رکھنے اور روانگی سے قبل اپنی فضائی کمپنی سے پروازوں کی دستیابی اور شیڈول کی تصدیق کرنے کی ہدایت کی ہے۔