امریکی حملوں میں شہید 8 ایرانی شہریوں کی تصاویر جاری
4 خواتین، 4 مرد شامل ہیں، جبکہ مردوں میں 2 معذور بھائی بھی شامل تھے۔
July 18, 2026 · بام دنیا
ایران نے ہرمزگان صوبے پر امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے 8 شہریوں کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق جاں بحق افراد میں 4 خواتین، 4 مرد شامل ہیں، جبکہ مردوں میں 2 معذور بھائی بھی شامل تھے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں دعویٰ کیا کہ امریکا نے گزشتہ رات ہرمزگان میں اپنے “غیر قانونی حملوں” کے دوران پلوں کو نشانہ بنا کر ایک اور کھلا جنگی جرم کیا، جس کے نتیجے میں 8 بے گناہ ایرانی شہری مارے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عوام پہلے سے زیادہ متحد اور پُرعزم ہیں اور اپنے وطن کے خلاف ہونے والی اس کارروائی پر “دشمنوں کو سخت پچھتاوا” دلانے کے لیے ہر سطح پر تیار ہیں۔