فضائی حدود بند، کویت ایئرویز نے بیشتر پروازوں کا شیڈول تبدیل کردیا
ایئرلائن نے مسافروں کو پروازوں سے متعلق تازہ معلومات پر نظر رکھنے اور موبائل پیغامات چیک کرنے کی ہدایت کی
July 18, 2026 · بام دنیا
ایرانی حملوں کے بعد فضائی حدود بند ہونے کے باعث کویت ایئرویز نے اپنی بیشتر پروازوں کا شیڈول تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
کویت ایئرویز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر جاری بیان میں کہا کہ آج فضائی حدود کی بندش کے باعث زیادہ تر پروازوں کو دوبارہ شیڈول کیا جا رہا ہے۔
ایئرلائن نے تمام مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں سے متعلق تازہ ترین معلومات پر مسلسل نظر رکھیں، کیونکہ کسی بھی تبدیلی سے متعلق اطلاع بکنگ کے وقت درج کیے گئے موبائل نمبرز پر ایس ایم ایس اور نوٹیفکیشنز کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔