بحرین میں پانچویں بار فضائی حملے کے سائرن بج اٹھے
بحرین میں چند گھنٹوں کے دوران پانچویں مرتبہ ایئر ریڈ الرٹ جاری
July 18, 2026 · بام دنیا
بحرین میں گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران پانچویں مرتبہ فضائی حملے کے خطرے کے سائرن بجا دیے گئے ہیں۔
بحرین کی وزارت داخلہ نے شہریوں کے لیے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور فوری طور پر اپنے قریبی محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں۔
حکام کی جانب سے تاحال ممکنہ حملوں یا کسی نقصان کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم سیکیورٹی ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ خطے میں ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث بحرین سمیت متعدد خلیجی ممالک میں ہائی الرٹ نافذ ہے۔