راولپنڈی کے نالہ لئی میں باپ بیٹا ڈوب گئے
واقعہ گلستان کالونی کے قریب پیش آیا
July 18, 2026 · قومی
فائل فوٹو
راولپنڈی کے نالہ لئی میں باپ بیٹا ڈوب گئے۔6سالہ بیٹے کو بچانے کے لیے باپ نے پانی میں چھلانگ لگادی، تاہم بدقسمتی سے دونوں ڈوب کر لاپتا ہو گئے۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ گلستان کالونی کے قریب پیش آیا۔ 6 سالہ محمد زاہد اور اس کا 36 سالہ باپ میربان خان ڈوب گئے۔
بچے کے لئی میں گرنے کی اطلاع پر بیٹے کو بچانے کے لیے باپ نے بھی فوری طور پر نالے میں چھلانگ لگا دی۔
ریسکیو ترجمان کا کہناہے کہ دونوں باپ بیٹا لاپتا ہیں۔ واٹر ریسکیو ٹیمیں کارروائی میں مصروف ہیں۔ فوری طبی امداد کے لیے ایمبولینسوں کو بھی موقع پر طلب کرلیا گیا ہے۔