متحدہ عرب امارات کا مشرق وسطیٰ میں فوری جنگ بندی۔مذاکرات کا مطالبہ
یو اے ای نے خطے میں کشیدگی کم کرنے،سفارت کاری بحال کرنے پر زور دے دیا
July 19, 2026 · بام دنیا
متحدہ عرب امارات نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقوں سے فوری طور پر جنگی ماحول ختم کرنے اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خلیجی میڈیا کے مطابق اماراتی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہری انفرااسٹرکچر اور عوامی تنصیبات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے اور ایسے اقدامات کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔
بیان میں زور دیا گیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں کو ترجیح دی جائے، جبکہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی محفوظ، آزاد اور بلا رکاوٹ نقل و حرکت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔