ایران میں امریکی فضائی حملے۔ سیرک،حاجی آباد کے قریب علاقوں کو نشانہ بنایا گیا

بندر عباس اور جزیرہ قشم میں بھی زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ایرانی میڈیا

July 19, 2026 · بام دنیا

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے تازہ فضائی کارروائی کے دوران جنوبی ایران میں سیرک کے قریب حملے کیے ہیں، جبکہ حاجی آباد شہر کے نواحی علاقے بھی نشانہ بنائے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق حملوں کے بعد بندر عباس اور جزیرہ قشم میں بھی متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تاہم فوری طور پر حملوں میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی کوئی سرکاری تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے واقعے پر مزید معلومات جاری کیے جانے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔