سعودی عرب کی ایران کے کویت، بحرین اور اردن پر حملوں کی شدید مذمت

ایرانی کارروائیاں بین الاقوامی قوانین اور اچھے ہمسائیگی کے اصولوں کی خلاف ورزی قرار

July 19, 2026 · بام دنیا

سعودی عرب نے کویت، بحرین اور اردن کے خلاف ایران کی حالیہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت ایران کے حملوں کے جواب میں کویت، بحرین اور اردن کی جانب سے کیے جانے والے تمام دفاعی اور حفاظتی اقدامات کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران کی یہ کارروائیاں بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر اور اچھے ہمسائیگی کے اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہیں، جن سے خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل جاسم البدیوی بھی ایران کے بحرین، کویت اور اردن پر حالیہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں جنگی جرم قرار دے چکے ہیں۔