یورپی یونین۔ خلیجی ممالک کا ایران سے آبنائے ہرمز فوری کھولنے کا مطالبہ
مشترکہ بیان میں آبنائے ہرمز پر غیرقانونی دعووں،اجازت ناموں اور فیس کے نفاذ کو مسترد کردیا
یورپی یونین اور خلیجی ممالک نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو بین الاقوامی بحری آمدورفت کے لیے فوری اور غیر مشروط طور پر کھولے اور جہازوں کی آزادانہ نقل و حرکت میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالے۔
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ یورپی یونین اور خلیجی ممالک آبنائے ہرمز پر کسی بھی غیر قانونی دعوے کو تسلیم نہیں کرتے اور اس اہم عالمی آبی گزرگاہ میں بین الاقوامی قوانین کے مطابق آزادانہ جہاز رانی کی حمایت کرتے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی اور بین الاقوامی جہازوں پر اجازت نامے کی شرط عائد کرنے یا کسی بھی قسم کی فیس وصول کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے، کیونکہ اس سے عالمی تجارت، توانائی کی ترسیل اور خطے کے استحکام پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔